Tag: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

  • سرکاری، نجی اسپتال 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع دینے کے پابند قرار

    سرکاری، نجی اسپتال 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع دینے کے پابند قرار

    اسلام آباد: سرکاری اور نجی اسپتالوں کو اس بات کا پابند قرار دیا گیا ہے کہ وہ 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع محکمہ صحت کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کسی رپورٹ ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ایم پاکس کیس رپورٹ کرنا لازم قرار دیدیا گیا ہے، اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانبھ سے سرکاری و نجی اسپتالوں کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا کہ ڈبلیوایچ او نے ایم پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے، ملک میں اپریل 2023 سے 11 ایم پاکس کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی اسپتال منکی پاکس کے بارے میں فوکل پرسن مقرر کریں، سرکاری و نجی اسپتال اس طرح کا کیس سامنے آنے پر ڈی ایچ او آفس کو اطلاع دیں، ایم پاکس کے مشتبہ اور مصدقہ کیس کی ڈی ایچ او آفس کو اطلاع دینا لازمی ہے۔

    ڈی ایچ اواسلام آباد نے کہا کہ سرکاری و نجی اسپتال 12 گھنٹے میں ایم پاکس کیس کی اطلاع دینے کے پابند ہونگے، ڈی ایس آر یونٹ مشتبہ اور مصدقہ ایم پاکس کیس کی سرویلنس کریگا۔

  • اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹرز کو رشوت دینے کا انکشاف

    اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹرز کو رشوت دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت این اے 46 میں ووٹرز کر رشوت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد این اے 46 سے مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار شفیق الرحمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی جانب سے سستا سہولت بازار میں ووٹرز  لانے کیلئے پیسے دیے گئے، یہ سستا سہولت بازار جی 13 اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی پر لگایا گیا۔

    نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شفیق الرحمان وڑائچ نے الیکشن ایکٹ 234 کی خلاف ورزی کی ہے وہ 21 جنوری کو ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔

  • پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

    پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کی سمری وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 2 دن تعطیل کی تجویز دے دی گئی۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 31جولائی بروز پیر اور یکم اگست بروز منگل  عام تعطیل کی جائے، اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو تعطیل کی سمری بھجوا دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں سیکیورٹی کی درخواست کی گئی ہے، وزارت داخلہ کی منظوری کےبعداسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔