Tag: وفاقی دارالحکومت

  • عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم ، حکومت نے بڑے فیصلے کرلئے

    عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم ، حکومت نے بڑے فیصلے کرلئے

    اسلام آباد : حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں شر پھیلانے والے جلسے اور جلوسوں پر مستقل پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت امن وامان سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، سرگودھا اور شیخو پورہ کے آر پی اوز نے شریک کی۔

    اجلاس میں تشدد ، جلسے اور جلوسوں کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں شر پھیلانے والے جلسے اور جلوسوں پرمستقل پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آبادانتظامیہ کو مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات کردیں۔

    امن وامان کے اجلاس میں ریاست کی جانب سےشر پسند عناصرکیخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے اور اسلام آباد میں جلسے، جلوس کو انتظامیہ سے تحریری معاہدے پر اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا شر پسند عناصر کو ملک یرغمال بنانے اور پولیس، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، فسادی مارچ جلوس کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت کا واقعہ بہت دلخراش ہے، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاستی ادارے امن وامان کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

    دوران اجلاس پی ٹی آئی لانگ مارچ سے ملک بھر میں جانی ومالی نقصانات ، شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز و دیگرسیکیورٹی اہلکاورں پرحملوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اورگاڑیوں سے برآمد اسلحے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

  • تشویشناک  صورتحال ، وفاقی دارالحکومت  کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    تشویشناک صورتحال ، وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک روز میں ریکارڈ ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، شہر میں ایک روزمیں ریکارڈ1359 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد اسلام آباد کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    24 گھنٹے میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی شرح 18.9فیصد ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہے اور کورونا کی 18.9 فیصد شرح بلند ترین مقام پر ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کی کہ شہری کوروناایس او پیز پر سختی سےعملدرآمدکریں، کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےایس اوپیزپرعمل ناگزیرہے، شہری ترجیحی بنیادوں پربوسٹرڈوزلگوائیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں کوروناکیسزکی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بارہ اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ لہر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 مریض انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 600 سے زائد کیسز سامنے آئے ، ملک میں کورونا کے اس وقت نو سو اکسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • ممکنہ احتجاج : وفاقی دارالحکومت کو  مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ

    ممکنہ احتجاج : وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کو احتجاجی مظاہرین سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیگر صوبوں سے نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں اسلام آباد کو مظاہرین سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سےنفری طلب کرلی گئی ہے ، پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی سے پولیس کے30ہزار جوان طلب کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب،کے پی اور کشمیر سے10،10ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں اور تینوں صوبوں کو نفری کےساتھ احتجاج نمٹنے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت داخلہ نےنفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادیا گیا ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلباء سے تعاون لینے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلباء سے تعاون لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلبا سے تعاون لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکولوں میں ڈینگی پر آگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلبا سے تعاون لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے اسکولوں میں ڈینگی پر آگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ڈی جی ہیلتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر حسن عروج نے ڈی جی ایجوکیشن اورپیرا کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، سی ڈی اے ہیلتھ انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر حسن عروج کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا پھیلاؤروکنا ممکن نہیں، اسکولوں میں ڈینگی پرآگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کیا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیرو پیریڈ کے دوران طلباء کو ڈینگی کے بارے میں اور ڈینگی سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں گی۔

    ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد نے کہا کہ طلبا گھر، محلے میں انسداد ڈینگی پرشعوراجاگر کریں گے اور محلے داروں کو ڈینگی کی احتیاطی

    خیال رہے اسلام آباد میں رواں سیزن میں 1229 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں ، اربن ایریا سے 817، رورل سے 412 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی کے 5مریض انتقال کر چکے ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز بڑھنے لگے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہےکہ 24 گھنٹے کے دوران 1519 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 79 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 83048کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے 780 افرادانتقال کرچکےہیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

    یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی۔

    خیال رہے ملک میں کورونا نے مزید پچیس افراد کی جان لے لی، جس کے بعد وائرس سے اب تک مجموعی اموات بائیس ہزارچارسوباون ہوچکی ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سینتیس ہزارتین سو چونسٹھ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 823 مثبت نکلے۔

    ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دواعشاریہ دوفیصد رہی، این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں تین لاکھ نواسی ہزار دو سوستاون افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے، اب تک ایک کروڑ تہترلاکھ نوے ہزارتین سو چھیالیس ویکسن کی خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسلام آبادکی تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے ، ویکسی نیشن سینٹرز اسلام آباد کی شہری و دیہی یوسیزمیں قائم ہوں گے۔

    یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی ، ویکسینیشن سینٹر بنیادی، دیہی مراکز صحت،سرکاری اسکولزمیں قائم کئے جائیں گے۔

    ویکسینیشن سینٹرز چراہ، کرپا،تمیر،پنڈبیگوال،بھمبرتراڑ ، نورپورشاہاں،سیدپور،ملپور،بارہ کہو ، بنی گالہ پھلگراں راول،شہزادٹاؤن،سوہان ، یوسی سوہان،میرہ سمبل جعفر،گولڑہ شریف ، سرائےخربوزہ،جھنگی سیداں،ترنول میں قائم ہوں گے۔

    ذرائع ڈی ایچ اوآفس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں 4رکنی عملہ تعینات کیاجائےگا، ان سینٹرز کیلئے عارضی بنیادوں پر 92 ویکسینیٹرز  بھرتی کئے جائیں گے ، عارضی ویکسینیٹرز کی 2ماہ کیلئے بھرتیاں ہوں گی ، اس دوران ویکسینیٹرز کو ماہانہ 45 ہزارروپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل ونرسنگ اسسٹنٹ تجربےکےحامل افرادبھرتی کئےجائیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں تاحال 7 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں 10 دن کے کم ترین کورونا کیسز رپورٹ

    وفاقی دارالحکومت میں 10 دن کے کم ترین کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 10 دن کے کم ترین 283 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح 7.87 فیصد رہی ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا  ہے کہ شہرمیں کورونا صورتحال تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی، ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10دن کےکم ترین 283 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح 7.87 فیصدریکارڈ کی گئی۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہرمیں کورونا صورتحال تسلی بخش ہے، کوروناکیسز میں کمی پرحتمی رائے دینا قبل از وقت ہے، شہر میں 24 گھنٹے میں3596 کوروناٹیسٹ کیےگئے اور کورونا کے2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید161 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ، ایک دن میں 241 کورونا کیسز سامنے آئے اور 5مریضوں کا انتقال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 241 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور کورونا کے 5مریضوں کا انتقال ہوا۔

    ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح5.1فیصدریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد اسلام آبادمیں مجموعی کیسز کی تعداد68 ہزار 906 اور اموات کی تعداد 631 ہوگئیں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 112 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 50 ہزار 158 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 709 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈا ضافہ جاری ہے، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا گزشتہ24گھنٹےمیں709کوروناکیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

    ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح10.7فیصدرہی، مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 056 اور 557 اموات ہوچکی ہیں۔

    ڈی ایچ او نے بتایا 24گھنٹےمیں کوروناکے2مریض انتقال کرگئے اور کورونا کیلئے مختص 62 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےسخت اقدامات کریں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے ، کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔

  • کورونا صورتحال میں بہتری،  وفاقی دارالحکومت میں زندگی معمول پر آنے لگی

    کورونا صورتحال میں بہتری، وفاقی دارالحکومت میں زندگی معمول پر آنے لگی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیزکھلنا شروع ہوگئیں، پہلے مرحلے میں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی، کورونا کے باعث بند وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنا شروع ہوگئیں ، اوپی ڈیز کُھلنے کے پہلے روزمریضوں کا رش دیکھا گیا۔

    ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا پمز میں آج 3 ہزار سے زائد مریضوں کی آمد ہوئی ، پہلے مرحلےمیں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولا گیا ہے، اسپتال کی مین اوپی ڈی کھولنے سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا کے 3 مریض زیرعلاج ہیں، 13450 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلز وصول کئے ہیں، جن میں 1458 پازیٹو مریضوں میں سے 450 پمز میں زیرعلاج رہے۔

    ترجمان پمز کے مطابق پمز میں تاحال کورونا کے 54 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد مہلک وائرس سے اب تک 6ہزار175 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2لاکھ 69ہزار 087 کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔