Tag: وفاقی دارلحکومت

  • اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ  جاری

    اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا گیا،صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج نے سیکیورٹی سنبھالنے کے بعد گشت شروع کردیا۔

    ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کردیا، مراسلے میں کیا گیا کہ فوج کو صورتحال کشیدہ ہونےپرکارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا اور فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

    مراسلے کے مطابق شرپسندوں یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، فوج پولیس کی عدم موجودگی میں ملوث افراد کو تحویل میں لے سکتی ہے۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج ایس سی او سمٹ کے دوران سترہ اکتوبر تک تعینات رہےگی، فوج کی تعیناتی آرٹیکل دوسوپینتالیس کےتحت کی گئی۔

    خیال رہے پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا اور دستے کل رات سے اسلام آباد میں سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کا عندیہ، وفاقی دارلحکومت میں بھی اومیکرون کا پھیلاؤ تیز

    پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کا عندیہ، وفاقی دارلحکومت میں بھی اومیکرون کا پھیلاؤ تیز

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں اومی کرون کے 34 نئےکیسز سامنے آگئے ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کیسزمیں تیزی سے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کورون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹرزعیم نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ 24 گھنٹےمیں اومی کرون کے 34نئےکیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اب تک 175اومی کرون کیسزسامنے آچکے ہیں۔.

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے109 کیسزسامنے آئے ہیں، کیسزمیں تیزی سے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے، ٹیمیں کونٹیکٹ ٹریسنگ اورٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔

    ڈاکٹرزعیم نے مزید کہا کہ وباسےبچاو کا حل ویکسی نیشن، ایس او پیزپرعملدرآمد ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل بڑھ رہے ہیں ، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران اکیاون ہزار ایک سو پینتالیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار دوسو تیرانوے مثبت نکلے جبکہ لاہورمیں ایک دن میں اومی کرون کے اکتیس نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال،  وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، کل سے 12 ستمبر تک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کوروناکی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبرتک نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی ہیں، کل سے12ستمبرتک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جمز اور آؤٹ ڈورڈائننگ پر بھی کل سے 12 ستمبر تک پابندی عائد ہوگی۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سےزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر باسٹھ حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائے گی۔

    پولیس کے پونے آٹھ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے بھی پولیس اہلکار طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرز کے حصول پر ان کی مکمل چیکنگ کی جائے تاکہ بیلٹ پیپرز میں انتخابی امیدواروں کے نام اور دیگر نقائص دور کیے جاسکیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے لیے سیکورٹی کا فول پروف پلان تیار کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے علاوہ ایم ڈی پرنٹنگ پریس اور دیگر نے شرکت کی۔

  • سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: سیینٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کر کے ہاؤس آف فیڈریشن کردیا گیا، ایوان بالا میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قومی اسمبلی کے اپر ہاؤس سینیٹ کا نام تبدیل کردیا گیا، سینیٹ اب ہاؤس آف فیڈریشن کہلائی جائیگی۔

    سینٹ کے نام کے ساتھ ساتھ لوگو بھی تبدیل کیا جائے گا، ایوان بالا نے لوگو تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا، جس میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد مشاہد حسین سید نے پیش کی، قرارداد کے مطابق توہین آمیز خاکوں سے مسلم دنیا کی دل آزاری کی جارہی ہے، توہین آمیز خاکوں کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کئے جائیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امید ہے کہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔

  • سینیٹ الیکشن: امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں کا نائن زیرو پر جشن

    سینیٹ الیکشن: امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں کا نائن زیرو پر جشن

    کراچی: سینیٹ الیکشن میں دو امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں نے جشن منایااور بھنگڑے ڈالے۔

    سینیٹر زکی کامیابی پرایم کیوایم کے مرکز پرنائن زیرو پرجشن منایاگیا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، منتخب سینیٹرز نائن زیرپہنچے توان کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

    میاں عتیق اور خوشبخت شجاعت کاکہناتھا ایوان میں جاکرغریب عوام کی نمائندگی کریں گے،حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں نے سینیٹرز کے انتخاب پرجشن منایا،اس موقع پرذمہ داران اورعہدیداران کی بڑی تعداد موجودتھے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں ی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

  • سینٹ کےالیکشن کےدوران ڈاکٹررمیش نےہولی کھیل کرسب کوحیران کردیا

    سینٹ کےالیکشن کےدوران ڈاکٹررمیش نےہولی کھیل کرسب کوحیران کردیا

    لاہور: قیام پاکستان کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہلی بار ہندوں کے تہوار ہولی منائی گئی، مسلم اراکین اسمبلی بھی ہندو اراکین کے ساتھ ہولی کے رنگ میں رنگ گئے۔

    ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی احاطے میں ہولی منائی گئی اور ہولی کے منتظم حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اقلتیی ارکان نے پنجاب اسمبلی ممبران کو رنگین کردیا۔

    سینیٹ کے الیکشن کے لیے آئے مشاہد اللہ خان اور نہال ہاشمی نے ہولی کا کیک کاٹا تو وہیں صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز بھی ہولی کے رنگ میں رنگ گئیں۔

    اقلیتی ارکان مسلمانوں کی طرف سے اظہار یکجہتی پر انتہاءخوشی کا اظہار کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر رامیش کا کہنا تھا کہ ہولی جبر کے خلاف جیت کا دن ہے، سینیٹ انتخابات اور ہولی کا دن ان کے لئے یکساں اہمیت رکھتا ہے، اس موقع ڈاکٹر رامیش نے صحافیوں کو رنگ لگا یااور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

  • سینیٹ کی 52 میں سے36 نشستوں کےغیرحتمی نتائج مکمل

    سینیٹ کی 52 میں سے36 نشستوں کےغیرحتمی نتائج مکمل

    اسلام آباد: سینیٹ کے آج ہونے والے انتخابات کے بعد ایک سو چار کے ایوان میں منتخب ارکان کی تعداد اٹھاسی ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں چھبیس اراکین کی حمایت کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    سینیٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو ایوان میں نمایاں برتری حاصل ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم، ق لیگ ، مسلم لیگ فنکشنل، عوامی نیشنل پارٹی کو ملا کرپیپلز پارٹیٰ او ر اس کے اتحادیوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی۔

    وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ کی ایک جنرل اور ایک خواتین نشست پر معرکہ ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اقبال ظفر جھگڑا دوسوگیارہ ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ۔

     ان کے مد مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عمران کو اڑسٹھ ووٹ ملے، گیارہ ووٹ مستردہوئے۔

     اسلام آباد سے خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار راحیلہ گل مگسی دوسوپانچ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار نرگس فیض ملک نے اکہتر ووٹ حاصل کئے۔

    مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں جھاڑوپھیر دی, گیارہ میں سے گیارہ نشستوں پر اپنے امیدوار جتوا دئیے۔

    نواز شریف نے پارٹی پر گرفت ثابت کر دی،ایک جانب خیبر پختونخوا میں شور شرابہ ہوتا رہا تو دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ جاری رہی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اتنخابی تجزیوں پر جھاڑو پھیرتے ہوئے تمام نشستیں جیت لیں۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینٹ کی سات جنرل سیٹوں، دو ٹیکنو کریٹ اور دو خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔

     پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پرویز رشید، مشاہد اللہ، چوہدری تنویر ، غوث نیازی ، نہال ہاشمی ، سلیم ضیا اور عبدالقیوم کامیاب ہوئے، جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے راجا ظفر الحق اور ساجد میرسینیٹر منتخب ہوئے، اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر نجمہ حمید اور عائشہ رضا نے میدان مارلیا۔

    سینیٹ کے اس الیکشن میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس بار پنجاب اسمبلی سے تین ایسے امیدوار جیتے ہیں جن کا تعلق صوبہ پنجاب سے نہیں، پنجاب اسمبلی سے سینیٹر بننے والےسلیم ضیا، مشاہد اللہ خان، اورنہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے، پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی خاموش مفاہمت بھی بے ثمر ثابت ہوئی۔

     پیپلزپارٹی اوراس کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے سندھ میں کلین سوئپ کرکےن لیگ اور فنکشنل لیگ کو اپ سیٹ کردیا۔

    سندھ میں ن لیگ اورفنکشنل لیگ کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑگیا، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے کلین سوئپ کردیا۔

    جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے پانچوں امید وار کامیاب ہوگئے،جن میں شامل ہیں اسلام الدین شیخ، رحمان ملک عبداللطیف انصاری، سلیم مانڈوی والااور انجنیئر گیان چند کامیاب ہوئے، جبکہ دو نشستوں پرایم کیوایم کے امید وارمیاں عتیق اور خوش بخت شجاعت کامیاب ہوئے۔

    دونوں جماعتوں کے دو دو سینیٹر بیرسٹر سیف ،نگہت مرزا اور فاروق ایچ نائیک اور سسی پلیجو پہلے ہی بلامقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں۔

    فنکشنل لیگ کے امام الدین شوقین جنہیں ن لیگ کی بھی حمایت حاصل تھی صرف تیرہ ووٹ ہی حاصل کرپائے جب کہ پارٹی پوزیشن کے مطابق انہین اٹھارہ ووٹ ملناتھے،یعنی کہ پانچ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کےامیدواروں کوووٹ نہیں دیا۔

    بلوچستان سے سینٹ کی 12 نشستوں پر 25امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جن میں چار آزاد امیدوار بھی شامل تھے‘ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلوچستان اسمبلی کے 65ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا ۔

    اب تک کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)  پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے تین تین امیدوار جبکہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی (ف)کے ایک ایک امیدواروں کے علاوہ ایک آزاد امیدوار نے بھی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    جنرل سیٹوں پر نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو ، پشتونخوا میپ کے محمد عثمان کاکڑ اور اعظم موسیٰ خیل ، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مسلم لیگ ن کے نعمت اللہ زہری ، بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدین اور آزاد امیدوار یوسف بادینی نے کامیابی حاصل کر لی۔

     ٹیکنوکریٹ کی دو سیٹوں پر نیشل پارٹی کے کبیر محمد شہی اور مسلم لیگ ن کے آغا شہباز درانی کامیاب ہو گئے، خواتین کی دو نشتوں پر پشتونخواہ میپ کی گل بشریٰ اور مسلم لیگ ن کی کلثوم پروین کامیاب ہو گئیں۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی سات جنرل دو ٹیکنو کریٹ دو خواتین اورایک اقلیتی نشست پر پچیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا پولنگ شروع ہوئی تو سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات لگا دیئے۔ نوبت ہنگامہ آرائی تک پہنچی تو ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔تاہم 8 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا لیکن حتمی نتائج تاحال نہیں آئے۔

  • بلوچستان سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن اور پختونخواہ میپ کے تین، تین امیدوار کامیاب

    بلوچستان سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن اور پختونخواہ میپ کے تین، تین امیدوار کامیاب

    کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار سردار یعقوب ناصر کو شکست ہوئی اور ایک آزاد امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگیا۔

    بلوچستان سے سینٹ کی 12 نشستوں پر 25امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جن میں چار آزاد امیدوار بھی شامل تھے‘ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلوچستان اسمبلی کے 65ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا ۔

    اب تک کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)  پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے تین تین امیدوار جبکہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی (ف)کے ایک ایک امیدواروں کے علاوہ ایک آزاد امیدوار نے بھی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    جنرل سیٹوں پر نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو ، پشتونخوا میپ کے محمد عثمان کاکڑ اور اعظم موسیٰ خیل ، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مسلم لیگ ن کے نعمت اللہ زہری ، بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدین اور آزاد امیدوار یوسف بادینی نے کامیابی حاصل کر لی۔

     ٹیکنوکریٹ کی دو سیٹوں پر نیشل پارٹی کے کبیر محمد شہی اور مسلم لیگ ن کے آغا شہباز درانی کامیاب ہو گئے، خواتین کی دو نشتوں پر پشتونخواہ میپ کی گل بشریٰ اور مسلم لیگ ن کی کلثوم پروین کامیاب ہو گئیں۔