Tag: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد.

  • کورونا کیسزمیں کمی، کاروباری سرگرمیوں،  ہوٹلوں اور شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں  ختم

    کورونا کیسزمیں کمی، کاروباری سرگرمیوں، ہوٹلوں اور شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں ختم

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزمیں کمی کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں، ہوٹلزپر ان ڈور آوٹ ڈور سمیت شادی کی تقریبات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزمیں کمی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیاں ختم کردیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پابندیاں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری سرگرمیوں سمیت ہوٹلزپر ان ڈورآوٹ ڈورسمیت شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

    انتظامیہ میں کہا ہے کہ پبلک پارکس، تفریحی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال اور مزارات بھی کھول دئیےگئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ پرلگی پابندیوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    خیال رہے این سی او سی نے اسلام آباد ،منڈی بہاؤ الدین گلگت ،میرپور کو بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان شہروں میں60 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کرلی گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلیٰ کارکردگی پرشہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا،کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا،کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آبا: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا اور کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ نئی لہر30 سے 39 سال کے افراد کو زیادہ متاثر کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور بے احتیاطی کے باعث اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی۔

    وفاقی دارلحکومت میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد5200 سے زائد اور کورونا کے باعث اموات کی تعداد 545 تک پہنچ گئی۔

    کورونا کی تیسری لہر میں 30 سے 39 سال کے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز واموات ریکارڈ کی گئی۔

    لوہی بھیر میں 44 افراد کورونا کے باعث جاں بحق اور 530 فعال کیسز ہے جبکہ دیگر علاقوں آئی 8 فور،ایف 11 ون، آئی 10 ٹو، جی 6 ٹو اور جی 10 ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    دستاویز کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے اسپتالوں میں مختص بیڈز اوروینٹی لیٹرز کی گنجائش 50 فیصدرہ گئی جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے307 مریض مخصوص بستروں اور 44 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔