Tag: وفاقی سرکاری ملازمین

  • سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے رواں ماہ کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ تاخیر سے ریلیز ہونگیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرائمری بیلنس کا سرپلس ہدف حاصل کرنے کیلئے تنخواہیں، ترقیاتی فنڈز جاری نہ کیے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ تاخیر سے ریلیز ہونگیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی فنڈز بھی جاری نہیں کیے جائینگے، تنخواہیں، فنڈز روکنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کوپرائمری بیلنس کا ہدف سرپلس دکھانےکیلئے کیا گیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے اے جی پی آرآفس کو فنڈز ریلیز نہ کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں، آئی ایم ایف کیساتھ جی ڈی پی کا 0.4 فیصد پرائمری بیلنس سرپلس ہدف طے ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو تنخواہ سمیت دیگر الاؤنسز بھی تاخیر سے جاری کیے جائینگے، تنخواہیں، ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز روک کر تقریباً 30 ارب سے زائد کی بچت دکھائی جائے گی۔

  • سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : حکومت نےوفاقی سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی، اپ گریڈیشن کے بعد نویں اسکیل کے ایل ڈی سی کو 11واں اسکیل اور 11ویں اسکیل کےیو ڈی سی کو 13واں سکیل ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    جس کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین لوئر ڈویژن کلرک اور اپر ڈویژن کلرک کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد نویں اسکیل کے ایل ڈی سی کو 11واں اسکیل ملے گا اور 11ویں اسکیل کےیو ڈی سی کو 13واں سکیل ملے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16کے وفاقی ملازمین کوایک اضافی تنخواہ کے برابرالاؤنس دیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی ترقی دی جائےگی۔