Tag: وفاقی محتسب میں درخواست

  • دوران پرواز موبائل فون گم ہونے پر پی آئی اے کےخلاف وفاقی محتسب میں درخواست

    دوران پرواز موبائل فون گم ہونے پر پی آئی اے کےخلاف وفاقی محتسب میں درخواست

    جہاز میں موبائل فون گم ہونے پر پی آئی اے کےخلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کردی گئی، 13 دن تک موبائل ائیر وینٹی لیشن سسٹم میں پڑا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون کا موبائل فون گرا تھا، 6 جولائی کو جدہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے سیٹ کے نیچےکھلے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں موبائل گرا۔

    پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک ائیر وینٹی لیشن سسٹم سے موبائل فون نہ نکال سکا، خاتون نے ایئر وینٹی لیشن سسٹم میں موبائل فون گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ موبائل فون کے ساتھ ہی 13 دن سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے بتایا کہ عملہ کئی روزتک موبائل ائیروینٹی لیشن سسٹم میں موجودگی سے انکار کرتارہا۔

    موبائل فون کی بیٹری پھٹ جاتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، خاتون کےا ہلخانہ نے پی آئی اے کےخلاف وفاقی محتسب کو بھی درخواست دےدی ہے۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے نے 19جولائی کو جہاز کا فرش کھول کر موبائل فون مسافر کے حوالے کیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ خاتون سے مسلسل رابطےمیں تھی۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ جہاز کا فرش شیڈولڈ پروازوں کی وجہ سے فوری کھول کر موبائل نہیں نکالا جاسکتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/major-progress-in-preparations-and-arrangements-for-pias-uk-flight-operations/