Tag: وفاقی ملازمین

  • سرکاری ملازمین کے لئے جاپان جانے کا سنہری موقع ، بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری ملازمین کے لئے جاپان جانے کا سنہری موقع ، بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان میں ہیومن ریسورس اسکالر شپ کو وسعت دینے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان اقتصادی امور نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت 379 ملین جاپانی ین فراہم کرے گی۔

    اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ 16 وفاقی ملازمین جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے، 2018 سے اب تک اسکالر شپ کے تحت 7 بیچز جاپان جاچکے ہیں۔

    سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز اور جاپانی سفیر شوچی نےمعاہدےپردستخط کیے، جاپان کاپاکستان کےساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔

    جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت اور جائیکا پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل تعاون جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : بڑی خبر ! کن ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا؟

  • امریکا میں وفاقی ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

    امریکا میں وفاقی ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

    امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دے دیا جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق سویلین حکومتی ملازمین کو جاری اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتا دیا گیا ہے۔

    ای میل میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔

    رپورٹس کے مطابق ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔

    مینجمنٹ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ پیشکش تمام ملازمین کیلیے نہیں ہے۔ بعض اہلکاروں کو یہ سہولت نہیں ملے گی۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے ایک روز پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وفاقی اخراجات کو منجمد کیا جارہا ہے جس سے امریکا بھر میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے وفاقی پروگراموں کی فنڈنگ روکنے کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی انتظامیہ کے حکم سے بے گھر افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شہریوں کیلئے جاری انفرادی امداد کے پروگرام کو نہیں روکا تھا۔

    امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 ہلاک، متعدد زخمی

    رپورٹس کے مطابق کشیپ پٹیل کی ایف بی آئی ڈائریکٹر نامزدگی کیلئے ریپبلکن پارٹی پر دباؤ بڑھ گیا ہے، 23 سابق ریپبلکن عہدیداران نے ارکان سینیٹ کو نامزدگی مسترد کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کشیپ پٹیل نامزدگی کا اہل نہیں، ملکی سالمیت کوخطرے میں ڈالے گا۔

  • وفاقی ملازمین کا گرینڈ دھرنے کا اعلان ، الاؤنسز میں100 فیصد اضافے کا مطالبہ

    وفاقی ملازمین کا گرینڈ دھرنے کا اعلان ، الاؤنسز میں100 فیصد اضافے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی ملازمین نے 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ملازمین نے 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔

    گرینڈدھرنےکی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کرے گا ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

    آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کےشکاروفاقی ملازمین کوایگزیکٹوالاؤنس نہیں دیاگیا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق 150 فیصد اضافہ دیا جائے۔

    اسلام آباد:وزیر مملکت داخلہ نے ملازمین کےمطالبات سےوزیراعظم کوآگاہ کیاتھا ، وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے وزیراعظم کو تحریری سفارشات پیش کی ہیں۔

  • کرونا وائرس ، وفاقی ملازمین کیلئے احکامات جاری

    کرونا وائرس ، وفاقی ملازمین کیلئے احکامات جاری

    اسلام آباد : حکومت نے وفاقی ملازمین کیلئےاحکامات جاری کردیئے ہیں، جس میں 50 سال یا زائد عمر اور نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاملازمین کوگھر سے کام کرنے کی ہدایت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کےعوام کاتحفظ،سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، 15 دنوں کیلئےحکومت نے وفاقی ملازمین کیلئےاحکامات جاری کردیئے ہیں، اہم امور پرسرانجام اسٹاف افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے جبکہ 50 سال یا زائد عمر کے ملازمین کوگھر سےکام کی ہدایت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاملازمین گھرسےکام کریں، دفاتر میں ڈے کیئرسینٹرز اور پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے، کم عمر نوزائیدہ بچوں کی مائیں گھر سے دفتری امور انجام دیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے۔شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے ، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھانے کے ریستوران،فوڈ آؤٹ لیٹ اور ٹیک آوے کی سہولیات میسر رہیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ براہ راست پبلک ڈیلنگ والے شعبوں کو 2ہفتوں کیلئے بند کردیاگیا جبکہ نادرا ،پاسپورٹ اینڈامیگریشن ، سی ڈی اے ون ونڈوجیسےشعبے بھی بند رہیں گے۔

  • وزیر اعظم  کا وفاقی ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیر اعظم  کا وفاقی ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ

     اسلام آباد : وزیر اعظم  عمران خان نے وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں کےمعاملےکےفوری حل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں سےمتعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعظم  عمران خان نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملے کے فوری حل کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے،  جس میں کہا گیا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے اور  کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔

    پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ  وزارتوں اوراداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، 1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنزکے انتظارمیں ہیں، 1991 سے2017 تک 37 فیصدترقیاں نہ کی جا سکیں۔

    مراسلے میں کہا گیا  ملازمین کی بہتر کارکردگی میں معاملہ رکاوٹ ہے، ایکس کیڈر ملازمین سالوں سے پروموشن بورڈ کے انتظارمیں ہیں، ترقیوں سے20 ہزار ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائےگا۔

    پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا مزیدکہنا تھا کہ  فنانس ڈویژن میں 2290،کامرس میں1364ترقیاں زیرالتواہیں، پیٹرولیم میں 809،پاور ڈویژن میں615ترقیاں رکی ہوئی ہیں اورصنعت وپیداوارمیں 344 جبکہ وزارت داخلہ میں111ترقیاں زیرالتوا ہیں۔

  • وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

    وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ‌ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے وفاقی ملازمین کی ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں اور کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس ملے گا۔.

    وکیل شعیب شاہین نے بتایا سیکریٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنیوالےملازمین کومل رہا ہے، وزارتوں کےماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا اور ڈویژن بینچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرکے الاؤنس دینے سے روکا تھا۔

  • حکومتی شٹ ڈاؤن، وزیر کامرس کا وفاقی ملازمین کو قرض لینے کا مشورہ، ناقدین کی تنقید

    حکومتی شٹ ڈاؤن، وزیر کامرس کا وفاقی ملازمین کو قرض لینے کا مشورہ، ناقدین کی تنقید

    واشنگٹن : امریکی وزیر کامرس ولبر روزکو طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو بینک سے لون لینے کے مشورے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میکسیکو سرحد پر دیوار کھڑی تعمیر کرنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک 34 روز بعد بھی برقرار ہے جس کے نتیجے میں حکومتی مشینری کو تعطل کا شکار ہوئے 34 روز گزر گئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے امیر ترین رکن وزیر کامرس ولبر روز نے شٹ ڈاؤن کے متاثرین وفاقی ملازمین کو بینک سے قرض لے کر گزارا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کامرس کا کہنا تھا کہ ’ یہ سچ ہے کہ وفاقی ملازمین کو قرض کی ادائیگی میں تھوڑا کا سود ادا کرنا پڑے گا لیکن شٹ ڈاؤن کے دوران ان کا گزر بسرتو ہوجائے گا‘۔

    ٹرمپ کی کابینہ کے امیر ترین وزیر کی جانب سے وفاقی ملازمین کو دئیے گئے مشورے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیوں امریکا میں جس کو مستقل تنخواہ نہ مل رہی ہو اسے بینک لون نہیں دیتا۔

    حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کا ایمرجنسی لگاکر بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانے کا فیصلہ

    امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرانے میں ناکام ہوگئی، سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کو بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ری پبلکن بل میں دیوار کی تعمیر کیلئے 5.7 ارب ڈالر شامل تھے، ری پبلکن بل میں امیگریشن اصلاحات بھی شامل تھیں، بل کی منظوری کیلئے ری پبلکنز کو 60ووٹ درکار تھے، تاہم بل کی منظوری کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ بل سینیٹ میں پاس ہوجاتے تو 8 فروری تک حکومتی ادارے بحال ہوتے تاہم اس کے مسترد ہونے کے ساتھ یہ شٹ ڈاؤن مزید عرصے تک جاری رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر عملے کی کمی کی وجہ سے لمبی قطاریں مسافروں کو دور بھگانے کا ذریعہ بنیں گی جو معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

    صدرٹرمپ نے دیوار کے لیے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور آج ملک امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا 38 واں روز ہے،جو امریکا کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا ہے، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔