Tag: وفاقی وزارت تعلیم

  • تعلیمی ایمرجنسی نافذ : طلبا کے لیے بڑی خبر

    تعلیمی ایمرجنسی نافذ : طلبا کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف کل باضابطہ اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ چار سالوں کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام کل تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ ،صوبائی وزراتعلیم شریک ہوں گے۔

    گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں بھی یہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ایمرجنسی نافد کرنے کا کل باضابطہ اعلان کریں گے۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی بجٹ کو 0.5 فیصد سے بڑھا کر آئندہ 4سالوں میں 5 فیصد کرنے کا ہدف ہیں ، 2کروڑ 60 لاکھ سے زائدبچے اسکولوں سےباہرہیں، 4سالوں میں یہ تعداد کم کرکے90لاکھ تک لانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔

  • وفاقی وزارت تعلیم کا کار نامہ، میٹرک کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    وفاقی وزارت تعلیم کا کار نامہ، میٹرک کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزارت تعلیم نے میٹرک کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ، فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج میں سپلی والے بچوں کو پاس ہی نہیں کیا، جس کے باعث طالب علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے کار نامے نے میٹرک کے ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، پہلےاعلان کیا کورونا کے باعث تعلیمی امتحان بورڈ کوئی امتحان نہیں لیں گے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان بھی کیا تھا۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے فیڈرل بورڈ کو نئی امتحان پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات میں امیدواروں کو بغیرامتحان پاس کیا گیا جبکہ جن بچوں کی سپلی تھی ان کیلئے نئے سرے سے امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج میں سپلی والے بچوں کو پاس ہی نہیں کیا گیا، سیکڑوں بچوں نے امتیازی تعلیمی پالیسی کے خلاف بورڈ میں درخواستیں دائرکردیں۔

    متاثرین نے حکومت کی امتیازی پالیسی خلاف عدالت جانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے ،میٹرک کے سپلی والے طالب علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

    حکومت نے جانب سے کورونا کے باعث سپلی دینے والے طالبعلم کے امتحانات بھی منسوخ کئے گئے تھے۔