Tag: وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق

  • ‘ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے’

    ‘ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے’

    لاہور : وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے، ایسےکام کررہےہیں جس سے ملک میں روزگار کے مواقع  ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کالا شاہ کاکو میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئےتعمیرجنامک سینٹرمیں کام کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام سیدامین الحق نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ میں بہت سنجیدہ ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے، ایسے کام کررہے ہیں جس سے ملک میں روزگارکےمواقع ہوں۔

    سیدامین الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کا 10فیصد جی ڈی پی تعلیم پر خرچ ہو، کم آمدنی والے لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا مقصد ہے، خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانا ضروری ہے ، کوشش ہے خواتین کارول بڑھایا جائے۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی نے مزید کہا کہ ٹارگٹ ہے پاکستان میں سب کےپاس اسمارٹ فون ہو۔

    یاد رہے وزیر آئی ٹی امین الحق کاکہناتھاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

  • وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی ، جس کے بعد امین الھق نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیاہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ دو دن سے انکی طبعیت میں خرابی اور بخار کے باعث انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو دس دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

    خیال رہے امین الحق کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔۔انھوں نے چند دن پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی۔

    گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا چکا ہے۔

    اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر رہنما بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔