Tag: وفاقی وزیراسد عمر

  • 70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ ستر روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنےکیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے اپیل ہے ماسک پہننے کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مارکیٹس،دکانیں،شاپنگ مالز اور شادی ہالز رات10بجےبندکرنےکافیصلہ کیاہے جبکہ تفریح گاہیں جہاں عوام کا رش ہوتا ہے 6 بجے بند کیے جائیں گے۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوروناوباکاپھیلاؤ بڑھ رہا ہے، ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • کورونا ختم ہو گا تو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ملکر بڑا جلسہ کرکے دکھائے گی، اسد عمر کااعلان

    کورونا ختم ہو گا تو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ملکر بڑا جلسہ کرکے دکھائے گی، اسد عمر کااعلان

    حیدرآباد: وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سےگھبرانے والی کوئی بات نہیں، کورونا ختم ہو گاتو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ملکر بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے کہا کہ ان جلسوں سے گھبرانے والی کوئی بات نہیں، کیپٹن(ر)صفدرکی جس طرح گرفتاری ہوئی اس کی ضرورت نہیں تھی، وہ کونسے بڑے سیاسی ٹارزن ہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی قبر پر بے حرمتی کی گئی، چھلانگیں ماری گئیں، کورونا کا کا مسئلہ نہ ہو تو پی ٹی آئی، ایم کیو ایم بڑا جلسہ کرکے دکھاتے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج میں 5 بڑےمنصوبوں کی ذمہ داری وفاق نے لی ہے، کے فور پر دوبارہ کام شروع ہوگا اس کی ذمہ داری واپڈا نے لی ہے، کورونا ختم ہو گاتو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ملکر بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔

    آئی جی سندھ کے اغوا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ تو نہیں مان رہے کہ آئی جی اغوا ہوا تھا، آئی جی بھی نہیں مان رہے کہ وہ اغوا ہوئے تھے، پولیس تو خود کہہ رہی ہےکہ مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا، جب قانون کے خلاف کام نہیں ہوا تو پولیس افسران نے احتجاج کس چیز پرکیا؟

    وفاقی وزیر نے مزید کہا پولیس افسران کی چھٹی کی درخواستیں سیاسی کھیل کا حصہ تھا، پولیس افسران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

  • کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز  کا فیصلہ

    کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، وفاقی وزرافخرامام،اعجازشاہ اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی، اجلاس میں صوبوں کی این سی اوسی کو کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے، عوامی سطح پرایس اوپیزپر عملدرآمد میں کمی آئی ہے۔

    وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ ملک سے کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، عوامی مقامات پر ماسک، سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ کوروناکیسزبڑھنے پر حکومت نے اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، 31جون سے قبل اسپتالوں کو 2150 آکسیجن بیڈزفراہمی کا فیصلہ ہوا اور صوبوں سے مشاورت کے بعد 2850 آکسیجن بیڈز فراہمی کا آغاز کیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ملکی اسپتالوں کو تاحال 2608 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جا چکے ہیں، آزاد کشمیر 80، بلوچستان کو264 آکسیجن بیڈز، گلگت بلتستان کو100، خیبرپختونخواکو 400 آکسیجن بیڈزفراہم کر دیےہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب کو787، سندھ کو 351 ، اسلام آباد کے اسپتالوں کو 626 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی کو مزید 242 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے، سندھ215، پنجاب 17، کے پی کو 10 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جائیں گے۔

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافہ روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم تیز کرنے اور کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔