Tag: وفاقی وزیراطلاعات

  • مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے: عطا تارڑ

    مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے: عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے ہمیشہ ریاست اور عوام کا نقصان چاہا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار نے پچھلی بار بھی مسلح جتھوں کیساتھ وفاق پر لشکر کشی کی، تحریک انتشار کے مسلح جتھوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی، علی امین گنڈاپورکےگارڈز کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لاشیں گرا کر ان پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، ان کا کوئی احتجاج کبھی پرامن نہیں ہوا، یہ ملک میں بدامنی چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ سیاسی مفاد پر ریاست کے مفاد کو قربان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں، ملتان میں بانی پی ٹی آئی کے جلسہ کے دوران بھگدڑ سے کئی ہلاکتیں ہوئیں، اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ انہیں کبھی عوام کے جان ومال کی کوئی پرواہ نہیں رہی، خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی ان کی کال کو مسترد کر چکے ہیں، عوام تحریک انتشار کی اگلی کال بھی مسترد کریں گے۔

  • فوادچوہدری نے  کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے  واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

    فوادچوہدری نے کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کوئٹہ ،پشاور اور کوسٹل ہائی وے واقعے کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا حملوں میں منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، ذمے داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کوئٹہ میں ہزارہ پر حملہ، پھرحیات آباد میں اور پھر آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ہیں ، حملوں میں ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔

    اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کاکہنا تھا امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، ذمےداران کو مثال عبرت بنا دیں گے،دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کردیا ، لیویز ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری نے  کہا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس نہیں بھیجا، پی ٹی وی کے حوالے سے تحفظات ہیں جسے عمران خان سے ملاقات میں بیان کروں گا، وزیراعظم فون کر کے کہیں گے تو وزارت چھوڑ دوں گا۔

    اپنے مستعفیٰ ہونےکی خبروں پررد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی استعفیٰ وزیراعظم آفس نہیں بھیجا، ٹیم بناناصرف وزیراعظم کاکام ہے وہ جسے بہتر سمجھیں گے ٹیم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے حوالے سے مجھے تحفظات ہیں لیکن حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوگا، وزیراعظم سےمیراصرف سیاسی نہیں بلکہ ایک ذاتی تعلق بھی ہے اس لیے اگر وہ فون اٹھاکر بولیں گے تو وزارت ہی چھوڑ دوں گا۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی وی کے ایم ڈی اور انتظامیہ کے حوالے سے تحفظات ہیں، نعیم الحق کو کسی بات کا علم نہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےمیری ملاقات ہے جس میں صورتحال واضح ہوجائے گی، ابھی تک اُن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر یہ خبریں بھی بے بنیاد ہیں کہ میں نے تحفظات کی وجہ سے استعفیٰ لکھ کر وزیر اعظم ہاؤس بھیج دیا۔

    مزید پڑھیں: شیخ رشید کی وزیراطلاعات بننے کی تردید، فواد چوہدری کو اپنا بھائی قرار دے دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملاقات میں جو کہیں گے اُسی پر عمل کروں گا، عمران خان راجن پور میں تھے جبکہ میں بھی بھائی کی شادی میں مصروف تھا، کل بروز پیر عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کی مینجمنٹ کے حوالے سے میرے اختلافات موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہہ رہے ہیں آپ کااستعفیٰ وزیراعظم آفس پہنچ چکا انہیں کچھ معلوم نہیں بس ایسے ہی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

  • وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کا دورہ سندھ شیڈول، سیاسی صورتحال میں ہلچل کا امکان

    وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کا دورہ سندھ شیڈول، سیاسی صورتحال میں ہلچل کا امکان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا دورہ سندھ طے ہوگیا جس کے نتیجے میں  سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل کا امکان پیدا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ایک روز روزہ شیڈول ہوگیا جس کے مطابق وہ 25 جنوری کو سندھ کا دورہ کریں گے اور اس دوران صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

    وزیر اعظم سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات سندھ کا دور روزہ دورہ کریں گے جس کے لیے شیڈول تیار کرلیا گیا، فواد چوہدری 15 اور 16 جنوری کو سندھ کی اہم سیاسی شخصیات اور ہم خیال جماعتوں سے اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم ہو جائے: فواد چوہدری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو گھوٹکی دورے کی دعوت علی گوہر خان مہر ے دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، دورہ سندھ کے دوران عمران خان پارٹی امور کا جائزہ لیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کے دوروں سے سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے کی کشمکش کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے دورے کا اشارہ دے دیا تھا۔

    سندھ کی اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن صوبائی اسمبلی نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں عمران خان سے اہم ملاقات کر کے انہیں سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرادعلی شاہ، آصف زرداری، فریال تالپورکا اہم کردار ہے، فوادچوہدری

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرادعلی شاہ، آصف زرداری، فریال تالپورکا اہم کردار ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے وزارت داخلہ کی 20افراد کےنام فوری ای سی ایل سے ہٹانے کی درخواست قبول کرنے سے معذرت کی ہے،  جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرادعلی شاہ، آصف زرداری، فریال تالپورکا اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا وفاقی کابینہ کی آج طویل میٹنگ ہوئی، جعلی اکاؤنٹس 172افرادکےنام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور آیا، جےآئی ٹی کی ہوشربارپورٹ میں سندھ کی اہم شخصیات کےنام شامل ہیں اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرادعلی شاہ،آصف زرداری،فریال تالپورکااہم کردار ہے۔

    کابینہ کی وزارت داخلہ کے 20افراد کےنام فوری ای سی ایل سے ہٹانے کی درخواست قبول کرنے سے معذرت

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی درخواست پرکابینہ نے172افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور وزارت داخلہ نے درخواست کی20افراد کےنام فوری ای سی ایل سے ہٹا دیئے جائیں، کابینہ نےوزارت داخلہ کی درخواست فوری قبول کرنے سے معذرت کی ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنےکےبعدنام نکالنےسےمتعلق غورکیاجائے گا، جن 20 افراد کےنام کا کہاگیا ہے ان سے متعلق تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

    سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنےکےبعدای سی ایل سے نام نکالنےسےمتعلق غورکیاجائے گا

    معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی شروع سےپالیسی تھی برآمدات کوخصوصی توجہ دیں گے، دسمبرمیں 4.5 فیصد برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں8.4 فیصد کمی آئی۔

    فواد چوہدری نے کہا سپریم کورٹ نےحکم دیا تھا دہری شہریت والوں کیلئےسرکاری نوکریوں کاتعین کریں، وزارت قانون کو48گھنٹےمیں ایسی لسٹ فوری تیارکرنےکاحکم دیاگیا ہے۔

    وزیراطلاعات کا گیس بحران سے متعلق کا کہنا تھا کہ گیس کمی سےمتعلق معاملےکوفوری طورپردیکھاگیا، ملک کی بڑی اکثریت گیس سےمحروم ہے،28فیصدلوگوں کوسسٹم گیس دی جارہی ہے، جوسسٹم گیس دی جارہی ہےوہ حکومت کوبہت مہنگی پڑرہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا شاہدخاقان عباسی صاحب خودکو گیس کاآئن سٹائن سمجھتےہیں، انھوں نے گیس کی منسٹری سنبھالی توکوئی قرض نہیں تھا، وہ وزارت چھوڑکرگئےتوگیس پر157ارب کاقرض تھا۔

    وزیراعظم کا وزیراعظم ہاؤس کےاسٹاف کاآڈٹ کرنےکاحکم

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں48ارب روپےکی گیس چوری ہورہی ہے، وزیراعظم ہاؤس سے متعلق بجلی کے بلز کی ایک خبر کل میڈیا پر چلی، وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا کہ وہاں رہتے ہی نہیں تو اتنا بل کیسے آیا، وزیراعظم نےوزیراعظم ہاؤس کےاسٹاف کاآڈٹ کرنےکاحکم دیاہے، بجلی کازائدبل آنےپروزیر اعظم نےاسٹاف کےآڈٹ کےاحکامات دیئے۔

    وفاقی حکومت سندھ میں اب براہ راست پیسے خرچ کرےگی

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سندھ سے پیسوں کی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات کیےگئے ہیں، وفاقی حکومت سندھ میں اب براہ راست پیسے خرچ کرےگی، پیسےسندھ حکومت کودیئےجاتےتھےلیکن اومنی کاہاتھوں کہاں نکل جاتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ اجلاس میں چیف کمشنراسلام آبادعامراحمدعلی کوچیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج اور ایئرمارشل ارشدملک کوپی آئی اےکےایڈیشنل ایم ڈی کاعارضی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نےکراچی کی ترقی پرتوجہ دینےکافیصلہ کیاہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا ملک کی63فیصدآبادی ایل پی جی گیس استعمال کرتی ہے، یواےای کیساتھ ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانےکامعاہدہ ہو گیاہے، ڈی سیلینیشن پلانٹ سےکراچی کامسئلہ کافی حد تک حل ہوجائےگا۔

    وزیراعظم کی گیس کی جامع پالیسی فوری طورپرتیارکرنے کی ہدایت

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےگیس کی جامع پالیسی فوری طورپرتیارکرنے کی ہدایت کردی، عمران خان تو وزیراعظم ہاؤس میں مقیم نہیں توبل 44ہزار یونٹ کیسے آیا، نوازشریف دورمیں وزیراعظم ہاؤس میں88ہزاریونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی، بجلی کےاس بل پروزیراعظم نےبرہمی کااظہارکیاہے۔

  • پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتےہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتےہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی سزا معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم عدالتوں کامکمل احترام کرتےہیں، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں‌۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیوروایک آزاد اور خود مختارادارہ ہے، نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا کوئی کردارنہیں، حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ قوم چاہتی ہےان کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، لوٹی دولت کی واپسی اور حکومت بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان کےکردارپرقوم کی نظروں میں ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ثابت نہیں کرسکا اربوں روپے کہاں سے آئے، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز، محمد صفدر اب بھی مجرم ہیں، سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نوازاور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے تینوں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

    خیال رہے لندن فلیٹس سے متعلق ایوان فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چھ جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال، مریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے پاکستان آئے تو انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد تینوں مجرمان نے سزاؤں کے خلاف سولہ جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔

  • پائیدار ترقی کے اہذاف حاصل کرنےکے لیےمیڈیا کرداراداکرے،مریم اورنگزیب

    پائیدار ترقی کے اہذاف حاصل کرنےکے لیےمیڈیا کرداراداکرے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ حکومت کی رہنمائی اور پائیدار ترقی کے اہذاف کے حصول میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی اسٹڈیز اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہذاف پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اہذاف حاصل کرنےمیں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی نے پہلے ہی نچلی سطح پر تعلیم اور معلومات کے لیے سماجی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے زوردیا ہے کہ میڈیا حکومت کی جانب سے تعمیری کوششوں اور مثبت اقدامات کو اجاگر کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے اور اس کے بغیر صحت و تعلیم سے متعلق درست ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ قدرتی آفات کے دوران میڈیا کا کردار اہم رہاہے،پائیدار ترقی اہداف میں میڈیا کے لیے کورس شامل کیاہے۔