Tag: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

  • ‘صفدر اور مریم نے قائداعظم کے مزار پر ہلڑ بازی کی ،اس کی اجازت نہیں دیں گے’

    ‘صفدر اور مریم نے قائداعظم کے مزار پر ہلڑ بازی کی ،اس کی اجازت نہیں دیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے مزار قائد کی بے حرمتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا صفدر اور مریم نے قائداعظم کے مزار پر ہلڑ بازی کی ،اس کی اجازت نہیں دیں گے ،پاکستانی عوام کی توہین اور ہماری قائد کی حرمت کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں، صحافیوں کیلئے قانون سازی ہوگی کہ ویلفیئرپروٹیکشن بھی ملے، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں رواں سیشن بل بھی پیش کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنارسی ٹھگوں کا مقصد سازش کرکے پاکستان کو پیچھے لےجانا ہے، عوام نے 2018میں عمران خان کو بھرپور طریقے سے ووٹ دیا، وزیراعظم عمران خان نڈر ہیں اور غریبوں کیلئے خلوص رکھتے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ یہ دو قوتوں کی جنگ ہے ایک قوت ماضی کی نمائندگی کرنیوالی ہے، یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، جب لیڈر کرپشن کرتا ہے تو اس کے ماتحت بھی اسی میں لگ جاتے ہیں، کرپٹ لیڈر کے ماتحت لوگ بھی پھر بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کی ، ان لوگوں نے ملک کے مفاد میں قانون سازی کی مخالفت کی، ایف اےٹی ایف قانون میں یہ لوگ 38 میں 34میں ترامیم چاہتے تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نےایسی حکمت عملی بنائی کہ ہماری ترسیلات بڑھنےلگیں، ڈالر کو منصوعی سطح پر رکھنے کیلئے23ارب ڈالر آگ میں جھونکے گئے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 30سال کشمیرکمیٹی کا چیئرمین رہ کر بھی کچھ نہ کیا ، ماضی کےادوار میں کشمیر کامعاملہ مردہ بنا دیاگیا، عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تقاریر کی، قوم نے کبھی بھی ذاتی مفاد کی تحریک کوپذیرائی نہیں دی۔

    انھوں نے مزید کہا 11جماعتیں حکومت پر دباؤڈالنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، ملکی اداروں کی لیڈرشپ پر حملہ فوج کوتقسیم کرنےکےمترادف ہے ، ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےخارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کیا، مولانا صاحب نے رٹ لگارکھی ہے کہ اسمبلی جعلی ہے ، اسمبلی جعلی ہے تو مولاناصاحب آپ کا بیٹا کیوں موجود ہے ، چوروں کی تنقیدنہیں مانیں گے اورچوروں کونہیں چھوڑیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب پرانا پاکستان پیچھے رہ گیا ہے ، پوری کوشش اورایماندار کیساتھ ملک کی تعمیر وترقی کریں گے، ہم ان اداروں کی تعمیر کریں گے جن کو تباہ کیا گیا ہے ،عمران خان کی لیڈرشپ میں پاکستان کامستقبل شاندار ہے ، مہنگائی کا سخت دور گزر رہا ہے عوام سپورٹ کریں گے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ کل صفدر اعوان اورمریم نوازنے قائد مزار پرہلڑ بازی کی ، قائد پاکستان پرہلڑ بازی کریں گے تو میں برداشت نہیں کروں گا، ہماری قوم برداشت نہیں کرسکتی مزار قائد کو سیاسی اکھاڑہ بنایا جائے، پاکستانی عوام کی توہین اور ہماری قائد کی حرمت کو ٹھیس پہنچائی گئی، اس بات کو بھول جائیں کس نے گرفتارکیا۔

    سی پیک منصوبے کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پراجیکٹ ایک پارٹی کا نہیں پاکستان کا پراجیکٹ ہے، سی پیک پاکستان کے عوام کا پراجیکٹ ہے ، سی پیک کی ترقی کےلئے کوشاں ہیں۔

    نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کو چاہیے3با روزیراعظم بنےہیں تو قانون کااحترام کریں، نوازشریف قانون سے بالاتر نہیں ہیں ،عمران خان نوازشریف کو نہیں چھوڑیں گے ، انہیں واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے ، اداروں اور اس کے سربراہ پر حملہ فوج کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

  • کورونا ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، شبلی فراز

    کورونا ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت یااکیلی پی ٹی آئی اس وباسےنہیں لڑسکتی، یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، ن لیگ نےپارلیمنٹ کااجلاس بلوایا، قومی اسمبلی سےہمیں نہ پلان ملا نہ تجاویز۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونانےپوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لےرکھاہے، پاکستان میں بھی وائرس تباہی پھیلارہاہے، وائرس سےنمٹنےکےلیےحکومت روڈمیپ کےساتھ کام کررہی ہے، کل وزیراعظم اوررفقا نےتفصیل سےاپنالائحہ عمل عوام کوبتایا، یہ وہ لائحہ عمل ہےجس میں ہم اپنی تمام چیزیں بروئےکارلارہےہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے8ارب ڈالرکےپیکج کااعلان کیا، پیکج کا مقصد معاشرے کے نچلے طبقوں کی مدد ہے جبکہ 1.2 کھرب کے پیکج میں ایمرجنسی کے لیے190 ارب ، 480 ارب روپےمعاشی صورتحال کی بہتری کےلیے، 570 ارب روپےعوام کی نقد مدد کے لیے اور پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 70ارب رکھے گئے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹوز کے لیے 50ارب ،بجلی اورگیس کے لیے100 ارب رکھےگئے، احساس پروگرام کے ذریعے 104ارب روپے 85ہزارخاندانوں میں تقسیم کیے گئے ، اس صورتحال میں احساس پروگرام موثر اور شفافیت کے ساتھ شروع کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این اسی اوسی اوراین سی سی دو ادارے کورونا پر کام کررہےہیں،حکومت یا اکیلی پی ٹی آئی اس وبا سے نہیں لڑسکتی، وزیراعظم نے صوبوں کو تمام پیکجزمیں مساوی طور پر شامل رکھا، یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلوایا، ہم بھی خوش تھے، توقع تھی کہ پارلیمان میں تقاریرہوں گی رہنمائی ملے گی، لیکن ہوا کیا اپوزیشن لیڈر ہی قومی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر تھے، تقاریروہی تھیں جو پریس کانفرنس میں ہوتی ہیں، وہ نہیں سمجھتے تھےکہ ان کی صحت ان کوشرکت کی اجازت دیتی ہے؟ ان کی جماعت کے کافی ایسے لوگ آئے جو واقعی بیمار تھے، ان کو تکلیف ہوتی ہے تو لندن چلے جاتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان 30فٹ سےگرےلیکن وہ کہیں باہرنہیں گئے، عمران خان نےملک میں ہی علاج کوترجیح دی ہے، یاتویہ اقتدارمیں ہوتےہیں یاباہرہوتےہیں، قومی اسمبلی سے ہمیں نہ پلان ملا نہ تجاویز۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیاقومی اداروں کو طاقتور بنانا نااہلی ہے،احتساب کو آگے بڑھانا نااہلی ہے، کیا غریب کاخیال رکھنا نااہلی ہے، ایک دوسرا وائرس ہے جو عوام کا خون چوستا اور ملک کوقرضوں میں ڈبوتا ہے، اس کا ثبوت ایون فیلڈاوردیگرجائیدادیں ہیں، شہبازشریف اس کے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، خدانخواستہ ملک کوکچھ ہوتاہےتوانہوں نےاپنی دنیا باہر آباد کر رکھی ہے، لیکن وہ باہرجانہیں سکیں گے۔