Tag: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق :  تحریک انصاف آج ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق : تحریک انصاف آج ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون پاس کراکر تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ آج اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کاقانون پاس ہوگا اور تحریک انصاف ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون جمہوریت کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خیال رہے بڑی قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، حکومت نے آج 22 بل ایک ساتھ منظور کرانے تیاری کرلی ہے ، جس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں الیکشن اصلاحات،اووسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل بھی پیش کئے جائیں گے۔

    حکومت نے بائیس بل ایک ساتھ منظورکرانے کی تیاری کرلی ہے جبکہ آٹھ بلز پر مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی کے علاوہ کئی دوسرے زیر التو بل بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

  • پاکستان کی امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

    پاکستان کی امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکاچین تناؤکم کرنے کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہے ، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پاکستان،امریکاتعلقات اورافغانستان پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاسےتجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتےہیں اور امریکاچین تناؤکم کرنےکیلئےپاکستان کرداراداکرنےکوتیارہے، امریکاچین تعلقات میں بہتری سےپوری دنیامیں بہتری آئےگی۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کےحل میں وہاں کےتمام متحرک دھڑےشامل ہوں، وزیراعظم نےکہاامریکاکواپنی سرزمین استعمال ہونےنہیں دیں گے، پاکستان اورافغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگا چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نےافغان طالبان کوامریکاکیساتھ بات کرنےپرآمادہ کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئےکارآمدہے،ہم اپنی سرزمین کوکسی کے خلاف استعمال ہونےنہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےانٹرویونے امریکاکیساتھ نئی جہت کا تعین کیاہے، وزیراعظم نے بھارت سےتعلقات پرامید کا اظہارکیاہے، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

  • ‘ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے’

    ‘ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایران،سعودی عرب تنازع کےخاتمےکی خواہش کااظہارکیاہے، ایران کےساتھ مذاکرات کےبارےمیں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کےحوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کاسعودی عرب کایہ تیسرا دورہ ہوگا، وزیراعظم کےسعودی قیادت کےساتھ اچھےذاتی تعلقات ہیں، یہ تعلقات باہمی محبت اوربھائی چارےکےرشتےپرمبنی ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اقتصادی شراکت داری کےبارےمیں گفتگوکریں گے، ہم مسئلہ کشمیرسےمتعلق سعودی قیادت کی  جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیرکےحل میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےایران،سعودی عرب تنازع کےخاتمےکی خواہش کااظہارکیاہے، ممالک کوایک دوسرےکی خودمختاری کااحترام کرنا چاہیے ، ایران کےساتھ مذاکرات کےبارےمیں سعودی ولی عہد نےبیان دیا، حالیہ بیان کےحوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی دنیاکےلیےسعودی قیادت کی خدمات کوتسلیم کرتےہیں ، جانناچاہیں گےایران سعودی عرب گفت وشنید پاکستان کس طرح آسان بناسکتاہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی دفاعی تعلقات ہیں۔

  • پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے،فواد چوہدری

    پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ریکارڈاہم ہی ہوتے ہیں مگر100سالہ ریکارڈ ٹوٹے توکیا بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے یاسرشاہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کی منتظر ہے ، یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لئے ایک سنگ میل ہے۔

    خیال رہے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین200وکٹوں سے صرف 2 شکار کی دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک بتیس ٹیسٹ میچوں میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    قبل ازیں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر گریمٹ نے بیاسی سال پہلےچھتیس ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں : یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب

    ابوظبی ٹیسٹ کا دوسرا روز ہے اور نیوزی لینڈ دو سو انتیس رنز سات وکٹوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کرے گا۔

    اس سے قبل دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یاسر شاہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے تھے جبکہ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔