Tag: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری

  • ‘شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ  کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے’

    ‘شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز اور حمزہ پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا،14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ، اس کے نام اکاؤنٹ کھلا پھر 4 ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز کے مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

  • پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، مودی حکومت ذمہ دار قرار

    پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، مودی حکومت ذمہ دار قرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی نوع انسان کوروناکوشکست دینےکےقریب تھا، بھارتی شدت پسندحکومت کےاقدامات ہمیں ایک بارپھربیچ منجدھارلےآئے، ڈیلٹاویرینٹ کاپھیلاؤورکنےکیلئےمودی حکومت نےناکافی اقدامات کیے، ناکافی اقدامات کےباعث انسان دوبارہ وائرس کےرحم وکرم پرہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے  باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

    داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے داسو پاور پراجیکٹ کی بس حادثے میں بارودی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی اور کہا واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم مل کر دہشت گردی کے لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

    چینی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، حادثے کے فوری بعد چینی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی وزارت خارجہ وزارت داخلہ اور پاکستانی فوج سے رابط کیا ، جس میں پاکستانی متعلقہ حکام سے معاملہ کی فوری تحقیقات اور پاکستان میں چینی پراجیکٹس کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا۔

    چینی سفارتخانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اس حادثے کی تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے، چین حادثے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

  • افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، فواد چوہدری

    افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے اور ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، کوشش ہے کابل میں پرامن اور منتخب نظام حکومت کےذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ چکے کہ امن میں حصہ دار ہوں گے ، جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہےافغانستان کی زمین بھی ہمارےکیخلاف استعمال نہیں ہوگی ، ہماری سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پرمتفق ہے۔

    خیال رہے افغانستان میں طالبان اورافغان فورسزآمنےسامنے ہیں اور افغان طالبان قبضےکیلئےمختلف صوبوں پر حملے کررہے ہیں۔

    قندوز میں طالبان نے دو ہیلی کاپٹرز تباہ کردیئے اور کابل میں افغان فضائیہ کا پائلٹ بھی قتل کردیاگیا جبکہ افغان فوج نے صوبہ غزنی میں طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔