Tag: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

  • یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟  شفقت محمود  کا اہم بیان آگیا

    یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

    ٹھٹھہ : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے تاہم ہم نےامتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹھٹھہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھادیاہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہےسینیٹ انتخابات میں شفافیت نظرآئے، بدقسمتی سےبولی لگتی ہے،سینیٹ نشستیں خریدی جاتی ہیں، ن لیگ کوجب آئینہ دکھایا جاتا ہےتوانکواپنا مکروہ چہرہ نظرآتاہے، ن لیگ چاہتی ہے کسی طرح پھڈاڈالاجائے۔

    بڑاڈ شیٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرسپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنایا، کمیشن بنایا ہے کہ وہ ان کودیکھے کس نے کیا کیا۔

    یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں ؟

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں ؟

    کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبر کو ہوگی ، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبرکو ویڈیو لنک پر ہوگی ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

  • وفاقی وزیرتعلیم نے  تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کردی

    وفاقی وزیرتعلیم نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسکول اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیک اکاؤنٹ سےمیرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، اسکول،کالجز ، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا روکنے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریکنگ ناگزیر ہے، علامات کے حامل اساتذہ، طلبا، عملے کی فوری ٹیسٹنگ سود مند ہوگی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کےنمائندوں نے ادارے کھولنے پرتجاویز پیش کیں اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔