Tag: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

  • بجٹ سے متعلق قبل ازوقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    بجٹ سے متعلق قبل ازوقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ سے متعلق قبل ازوقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے، 10 جون کو بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمداورنگزیب کی عیدالاضحی کے موقع پر کمالیہ آمد ہوئی، وزیرخزانہ نے کہا کہ اکنامک سروے کل لانچ کرنے جارہے ہیں، پچھلے ایک سال میں وزیراعظم کی قیادتِ میں بہتری آئی، ملکی معیشت میں جو استحکام آیا اسے آگے لےکر جائیں گے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائےگا، کئی اقدامات کریں گے جس میں ریلیف اور گروتھ کا عنصر شامل ہے، بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک رات میں سب ٹھیک نہیں ہوسکتا وقت لگے گا۔ آج ہر کوئی تسلیم کررہا ہے ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم کردار رہا ہے، پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، میڈیا مالکان سے ملاقات ہوئی ان کے واجبات جلد ادا کردیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہباز شریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/speaker-ayaz-sadiq-approves-national-assembly-schedule-budget/

  • وزیرخزانہ کا دورہ واشنگٹن : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

    وزیرخزانہ کا دورہ واشنگٹن : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

    واشنگٹن: صدر ایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کرلیا، فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدرایشیاانفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال اور اشاریوں میں مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا اور صدر ایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرفراہمی کا وعدہ کرلیا، فنڈز مختلف منصوبوں پرعمل درآمداوررقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد فنانسنگ کی فراہمی پر بھی اےآئی آئی بی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اےآئی آئی بی نےعالمی بینک کےساتھ رائزٹوپروگرام کیلئے25 کروڑڈالردیے۔

    محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےبڑےاورطویل مدتی پروگرام کاحصول چاہتاہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔

    آئی ایم ایف سےاسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےباعث سرمایہ کاروں کااعتمادبحال ہوا ہے، ٹیکس، توانائی شعبےاورحکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ترجیح ہے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے ایم ڈی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن مختار ڈیوپ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خزانہ نےاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہوراور کراچی ایئرپورٹ کی بھی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔

    محمداورنگزیب نے پی ایس ڈی پی کوپبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ میں تبدیل کرنے کیلئے مدد کی درخواست کی ، جس پر ایم ڈی آئی ایف سی نے وفاقی وزیرخزانہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات

    واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو بڑھانےکی ضروروت پر زوردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات ہوئی ، اس حوالے سے اعلامیے مین کہا کہ ڈونلڈ لو نے ورلڈ بینک ہیڈ کوارٹرز میں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب معاون وزیر الزبتھ ہورسٹ، سفیر مسعود خان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا اور متبادل توانائی، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیک انڈسٹری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی فریقین نے اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا۔

    امریکی وفد کو پاکستانی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا گیا، اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی کے شعبےمیں بہتری اور نجکاری شامل ہے۔

    آئی ٹی، زراعت اور معدنیات میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع کی نشاندہی کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یو ایس آئی ڈی ایف سی اور ایگزم بینک کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

    دوسری جانب اسسٹنٹ سکریٹری مسٹر ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مسز الزبتھ ہورسٹ کی واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی۔

    ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں متبادل توانائی کے ذرائع، زراعت اور موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا، وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا چاہتا ہے، توانائی کے شعبے اصلاحات اور نقصانات میں کمی کی جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی، زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی لے سکتے ہیں، پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

  • امید ہے آئی ایم ایف سے جلد نیا معاہدہ ہوجائے گا،  وفاقی وزیر خزانہ

    امید ہے آئی ایم ایف سے جلد نیا معاہدہ ہوجائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے فوری معاہدہ چاہتا ہے، امید ہے جلد نیا معاہدہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے اور اس پروگرام کی شکلوں پر اتفاق اور عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایک بڑے بیل آؤٹ پیکج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو بحال کیا جا سکے، امید ہے جلد نیا معاہدہ ہوجائے گا۔

    محمداورنگزیب نے بتایا کہ ایف بی آر اور ٹیکس کلیکشن نظام میں ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات تعمیری رہے، معاشی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، ہمیں اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے 2 سے 3 سال لگیں گے۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں ٹیکنالوجی کےاستعمال پرغور جاری ہے، ٹیکس نظام میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹیلائزیشن ضروری ہے، ہمیں اپنے اخراجات کوکم کرناہوگا۔

    محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ انفرااسٹرکچرکی بہتری کیلئے کچھ صوبوں نےبہترین کام کیا، پبلک پرائیویٹ منصوبوں سے استحکام لایا جاسکتا ہے، ہمیں پہلے سے موجود پالیسیوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔

    انھوں نے زور دیا کہ ہمیں ون ونڈوآپریشن فعال کرنا ہے اور غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاری کیلئےسازگاری ماحول پیداکرناہوگا،آئی ٹی اورزراعت کےشعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔