Tag: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

  • نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، شیخ رشید

    نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیرکی بیٹی والے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کوچھوڑ دیا ہے لیکن نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کسی شہرکادل ہوتی ہے، میونسپل کارپوریشن والوں کو دنیا بھرمیں عزت دی جاتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جی بی ،کےپی اورآزادکشمیرکےبعدپی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 1140 لوگ اسی سال مستقل ہوجائیں گے ، جنگ سیداں میں مختص زمین اسی سال لیبر یونین کو مل جائے گی ، میرا مشن صرف نالہ لئی ہے ،قریب رہنے میرے لیے اہم ہیں۔

    لال حویلی فائرنگ واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم فائرنگ سےگھبرانےوالےنہیں ہیں،مجھ پربھی حملےہوئےہیں، لال حویلی پرپہلےبھی واقعات ہوئےہیں،پولیس تفتیش کررہی ہے۔

    نورمقدم قتل کیس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرابس چلےتو میں ملزم کوگولی ماردوں ، میری درخواست ہےکہ اس طرح کےلوگوں کوزیادہ نہ دکھائیں۔

    افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی والے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کوچھڑوادیاہے، ٹیکسی ڈرائیورز غریب لوگ ہیں، دن میں کام رات کوٹیکسی چلاتے ہیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر انھوں نے کہا سندھ میں لاک ڈاؤ ن کریں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کوئی ہرج نہیں ہے، وزیراعظم کےاسمارٹ لاک ڈاؤن کےاقدام کودنیا نےسراہا۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنےوقت پرہونےجارہےہیں ، ان کوسمجھ جانا چاہیےکہ پی ٹی آئی بہترپوزیشن میں آرہی ہے۔

    پاک چین تعلقات سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ چین اورپاکستان کےتعلقات ہمالیہ سےبلندہیں، پوری قوم کاچین پراعتماد ہیں۔

  • پاکستان اور چین  کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اورچین تعلقات کوخراب نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سےچین کے وزیربرائے پبلک سیکیورٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں وزرا کے درمیان ٹیلی فون پربات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، وزرا کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    وزیرداخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بس حادثے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں وزرا نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اور چین تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان اورچین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پرجاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی تحقیقاتی ٹیم کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ چینی ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے، چینی وزیر نے کہا چینی صدرکی ہدایت پرآپ سےبس حادثےپربات کررہاہوں، بس حادثے میں شہریوں کی جانوں کےضیاع پر بہت افسوس ہے۔

  • وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید  نے کورونا ویکسین لگوا لی

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوا لی

    لاہور : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے اسپتال میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید نےسی ڈی اے اسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی۔

    خیال رہے وزیر داخلہ شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے ، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں  دوبارہ  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت سمیت کئی رہنما کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں تاہم عمران خان کا  کورونا ویکسین  لگوانے کے دو روز بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

    بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ویکسین کے حوالے سے پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات پر اہم بیان جاری کیا تھا۔

    صدر عارف علوی نے کہا تھا  کہ کرونا ویکسین لازمی ہے، عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دو خوراک لگائی جاتی ہے، ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتوں کا وقت لگتا ہے، زیادہ تر کیسز میں ویکسین100فیصد موثر ہے، باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔