Tag: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا  فری انٹری کی سہولت

    پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

    دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے.

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    اس کے ساتھ ہی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلدسیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کرینگے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کرینگے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرداخلہ نے استقبال کیا۔

    ایرانی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر، قونصلر و دیگرحکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایران برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے پاک، ایران،عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملےگی۔

    پاکستانی وزیرداخلہ نے آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کل تہران میں مصروف دن گزاریں گے۔

    محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، سہ ملکی کانفرنس میں ایران اورعراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے، وفاقی وزیرداخلہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

    بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: پاکستان نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ڈی پورٹ ہونےوالوں کو 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان پر نئے سفری دستاویزات حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

    پاسپورٹ قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

    محسن نقوی نے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے شرکت کی۔

    یاد رہے وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانی گداگروں کی تفصیلات پیش کی تھیں۔

    مزید پڑھیں : بیرونی ممالک سے کتنے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    جس میں بتایا تھا کہ سال 2024 سے تاحال بیرونی ممالک سے 5402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق کہ سال 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، جس میں سعودی عرب سے 4498، عراق 242 ، ملایشیا سے 55، یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں، جس میں سعودی عرب سے 535 ، یو اے ای 9، عراق سے 5 پاکستانی بھکاری شامل ہیں۔

  • انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعید نہیں، محسن نقوی

    انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعید نہیں، محسن نقوی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کوچھپانے کیلئےمکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    وزیرداخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر  نے کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سول ڈیفنس ادارےکی استعدادکاربڑھائی جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سےنمٹنےکیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کیلئےآگاہی مہم پوراسال چلنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ناکامی کوچھپانے کیلئےمکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعیدنہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔

    وزیر داخلہ نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعےصوبائی سول ڈیفنس محکموں سےرابطہ،تعاون یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نےادارے سےمتعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

  • ‘سعودی شہری اب پاکستان کا ویزہ فری سفر کر سکیں گے’

    ‘سعودی شہری اب پاکستان کا ویزہ فری سفر کر سکیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی۔

    ڈپلومیٹک انکلیوسعودی سفارتخانے آمد پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات ،باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے معاشی اور سماجی شعبے میں بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسدادمنشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات،انسانی اسمگلنگ کیلئےسعودی عرب سےتعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کی نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں جب چاہیں آئیں۔

    وزیرداخلہ نےمنشیات کیس میں بےگناہ خاندان کی رہائی کیلئےتعاون پرسعودی سفیرکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اوروطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا،سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے5 افراد کو رہائی ملی ،وطن واپس آئے۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں،مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

  • جعفرایکسپریس حملہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مسلسل رابطہ

    جعفرایکسپریس حملہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مسلسل رابطہ

    جعفرایکسپریس حملے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر اظہارافسوس کیا ہے اور بلوچستان حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا گھیراؤ کرلیا

    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئےکار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کو ہرطرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دلیر آدمی ہیں اور ہم ملکر دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/jafar-express-attack-passenger-rescued/

  • اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم

    اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کا ہدایت کی ہے کہ اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا اور امن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے پولیس لائنز پہنچ گئے اور قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس لائنز میں پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلا روس کے صدر پاکستان کادورہ کررہےہیں، ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نےایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے، اسلام آبادکےامن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کوواپس نہیں جانے دینا۔

    مزید پڑھیں‌: کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ کا دو ٹوک موقف

    محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے، پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سر انجام دینے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، اس بار کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امن قائم رکھنے اور شہریوں کی جان واملاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    اس موقع پر آئی جی اسلام آباد،چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  • لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  کی گاڑی پر حملہ،  حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم

    لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے نادراکوحملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی گاڑی پربھی حملہ ہواہے، ہم اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کودھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

  • ‘چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی’

    ‘چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سے چینی شہریوں کیلئے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گا، جس سے کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے میں آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنےوالےعملے کیلئے حفاظتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وفد نے سیکیورٹی پلان پر تجاویز دیں، جس پر وزیرداخلہ نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ چین کے شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کاروبار کیلئےہر ممکن سہولت دیں گے،سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 14 اگست سے شہریوں کے لئے ویزہ آن لائن ہو جائے گا، ویزہ آن لائن ہونے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنےمیں آسانی ہو گی۔

    چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، وفاقی وزیرداخلہ میرے اور چین کے دوست ہیں، امید ہے اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

  • محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش،  اہم فیصلہ کرلیا گیا

    محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش، اہم فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد : محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وزیر داخلہ نے کہا زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں چاروں صوبوں،جی بی اور آزادکشمیرمیں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کاجائزہ لیا گیا۔

    یکم سے 10محرم کےدوران جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر اور صوبوں کے مشاورت سے ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اورسیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، امن سےمتعلق صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی ضروریات کوپورا کیا جائے گا۔

    انھوں نے ہدایت دی کہ جلوسوں و مجالس کی کیمروں کےذریعے نگرانی کی جائے اور ضابطہ اخلاق پرپابندی کرائی جائے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔

    محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اورمجالس کیلئے پیشگی پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلوس کےداخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دے دیا۔