Tag: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

  • امریکا میں نوکری : پاکستانی نرسز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    امریکا میں نوکری : پاکستانی نرسز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: امریکا میں نوکری کی خواہشمند پاکستانی نرسز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، نرسز کو حکومت کی جانب سے ملازمت کیلئے نیویارک بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تعلیم ،صحت ودیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی نرسز کو پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاکستانی نرسز کو نیویارک بھجوانے کیلئے طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

    ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے وفاقی وزیرداخلہ کو نیویارک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکامیں پاکستانی کمیونٹی ہرشعبےمیں نمایاں خدمات انجام دےرہی ہے، دوطرفہ اشتراک کارکےفروغ سےدونوں ممالک کوفائدہ ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، پنجاب میں نرسنگ پرتوجہ دی اور اسٹوڈنٹس کی تعداددگنی کی، اسلام آبادمیں بھی نرسزکی تعداد میں اضافےکاپلان بنایا ہے،

    دورہ نیویارک میں اسلام اورنیویارک پولیس میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ، اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرےگا۔

    تعاون مزیدبڑھانےکیلئےنئےشعبوں کی نشاندہی کرکےفوری اقدامات کریں گے اور اشتراک کار کیلئے اقدامات کی مانیٹرنگ خودکروں گا۔

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    نیویارک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے، جہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےوفاقی وزیرداخلہ کا خیرمقدم کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ، جس میں یو این امن مشنز اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، 128 پاکستانی پولیس افسر جلد یو این جائیں گےاور ان کی تعیناتی کی جائے گی ۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس یونٹ کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی یونٹ سےمتعلق تجربے، مہارت اورپروفیشنل اپروچ سےآگاہ کرتے ہوئے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،سی ٹی ڈی فورس کیلئےہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    سیکرٹری جنرل نے پنجاب پولیس میں میثاق سینٹرز،تحفظ سینٹرو دیگر اصلاحات پردلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کوبھی یقیناًکنسیڈر کیاجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے 2022 میں سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی پرانتونیوگوتریس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے، دنیا میں امن کے قیام کیلئےاقوام متحدہ خصوصاً آپکی کاوشوں کی قدرکرتےہیں ، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کیلئے آواز بلند کی ہے۔

  • بڑی مشکل حل ،  شناختی کارڈ بنوانے  والوں کے لئے اہم خبر

    بڑی مشکل حل ، شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادراہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں کانفرنس روم میں اجلاس ہوا ، جس میں نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے اہم فیصلے لئے گئے۔

    جس کے تحت ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی جبکہ یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

    یو سی سطح پر سہولت فراہم کرنے کے پلان کوچند روز میں حتمی شکل دینےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے شناختی کارڈز کےنظام کو فول پروف بہتر اور تیز رفتار بنانے کاپلان طلب کرتے ہوئے کہا نادرا سینٹرز کے دورے کئے حالات کا جائزہ لیا کہ عوام کو مشکلات ہیں۔

    محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کرلیا۔

    کراچی، لاہور،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی میں مزید سینٹرز بنانےکیلئےاقدامات کی ہدایت دے دی۔

    وزیرداخلہ نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے مؤثر ایکشن کا حکم دے دیا۔

  • پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

    لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا ، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔

    پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ’’ٹیکس‘‘ٹوکن مشین بھی خراب تھی جبکہ ڈائریکٹر واسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوتبدیل اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    اس موقع پر انھوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سےملاقات اور مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیےلگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔

    محسن نقوی نے سوال کیا ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹ ،عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں شکایات کا ازالہ کروں گا،خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کی اووربلنگ سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بڑا حکم دیتے ہوئے واضح کیا اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے کہا اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک بھرمیں اوور بلنگ میں ملوث عملےکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیاجائے،ایف آئی اے افسران اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور اوور بلنگ پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےحساس علاقوں میں ایف آئی اےکو سیکیورٹی دیں۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں اوور بلنگ سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک اووربلنگ پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا تھا۔

    نیپرا کا ڈسکوز کو اوور بلنگ سےمتعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    نیپرا اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فورا تبدیل کریں، تقسیم کار کمپنیاں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے کوآرڈینیٹ کرنے کی پابند ہے۔

    بعد ازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔