Tag: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی

  • بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم

    بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے پاکستانی خاتون کا اپنی چار سالہ کمسن بچی کے ساتھ بھارتی جیل میں قید ہونے کانوٹس لیتے ہوئے خاتون کی پاکستانی شہریت کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون روبینہ کے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے معاملہ کا نوٹس لے کر پاسپورٹ اور نادرا حکام کو اڑتالیس گھنٹے میں خاتون کی شہریت کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی چار سالہ بچی کی شہریت کی تصدیق کے بعد فوری طور پر پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی روبینہ 2012 میں علاج کے سلسلے میں شوہر اور بچی کے ساتھ بھارت گئی تھی جہاں روبینہ کا شوہر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا جب کہ خاتون کو نامکمل سفری کاغذات کی بناء پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    یاد رہے پاکستانی خاتون روبینہ گزشتہ چار سال سے اپنی کمسن بچی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے۔

  • وزیراعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں رہی، چوہدری نثار

    وزیراعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں رہی، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی حوالگی میں تعاون پر تھائی لینڈ کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ حکومت کے تعاون کے بغیر ملزم تک پہنچنا ناممکن ہوتا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عبدالرحمان بھولا کی حوالگی پر تھائی لینڈ حکومت کو شکریہ کا خط تحریر کیا ہے، خط متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 259 قیمتی اور بے گناہ جانیں ضائع ہوئی تھیں اور آپ کے تعاون کے بغیر ہمارے لیے مرکزی ملزم تک پہنچنا ممکن نہ ہوتا۔


     اسی سے متعلق : رحمن بھولا گرفتار، ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک روانہ


    شائد آسان نہیں ہوتا کا کہنا ہے کہ پلی بارگین چوروں کو راستہ دینے کے مترادف ہے،احتساب کا عمل تب شفاف ہو سکتا ہے جب نیب کے سربراہ کا تقرر عدلیہ کرے، حکومت اوراپوزیشن مل کر نیب کا چیئرمین لگائیں گے تو احتساب کیسے ممکن ہوگا۔

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف نہ کوئی ایف آئی آر درج ہے نہ وہ کسی مقدمے میں ملوث ہیں اور نہ ہی رینجرز کے چھاپوں کا زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق ہے۔

    انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ آصف علی زرداری، وفاقی حکومت سے کسی قسم کی ڈیل طے ہونے کے بعد وطن واپس آئے ہیں اورنہ ہی ان کو کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے،ہر معاملے سے قانون اور آئین کے تحت نمٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کے چھاپے کا زرداری کی واپسی سے تعلق نہیں، چھاپے کے متعلق رینجرز کا بیان آ چکا ہے، آصف زرداری کے خلاف نہ کوئی ایف آئی آر ہے نہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مجھ سے ایف آئی اے کی انکوائریاں جاری رکھنے کی وجہ سے نالاں ہے جب کہ یہ تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کررہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مجھ پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا الزام بالکل لغو اورغلط  ہے، میرا سیاسی کیریئر 35 سالوں پر محیط ہے اور اس دوران ایسے کئی مواقع آئے جب وزیر اعظم بن سکتا تھا لیکن یہ میرا نہ تو مقصود تھا اور نہ خواہش تھی۔