Tag: وفاقی وزیرعلی زیدی

  • اب تک48ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا جا چکا ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    اب تک48ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا جا چکا ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ20دن میں شہر کے کافی نالے صاف کیے ہیں، اب تک48ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا ہے، مراد علی شاہ ! آپ سے ہاتھ جوڑ کر اس شہر کیلئے بھیک مانگتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی صفائی مہم میں ہزاروں ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں اور مزید کام جاری ہے،5ہزار800ٹن کچرا اتوار کو اٹھایا گیا۔

    اب شہر کے نالوں میں پانی روانی سے چلنا شروع ہوگیا ہے لیکن شہری اب بھی نالوں میں کچرا پھینک رہے ہیں،
    جہاں مشینری جانے کی جگہ نہیں، افرادی قوت کے ذریعے کچرا نکال رہے ہیں، صفائی کے دوران محمود آباد کے نالے سے12موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صفائی مہم میں ابھی تک ساڑھے8کروڑ روپےجمع ہوچکے ہیں، چار کروڑ80لاکھ روپے خرچ بھی ہوچکے ہیں، ایک کروڑ90لاکھ روپے مزدوری دےچکےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ کراچی کے لوگوں کی مہم ہے، شہر میں کوئی جی ٹی ایس نہیں، مین روڈ اور نالے جی ٹی ایس بن جاتے ہیں۔

    شہر میں ہر یونین کونسل میں جی ٹی ایس پوانٹس بنائے جائیں، ایف ڈبلیو او بھی صفائی مہم میں ہمارے ساتھ ہے، بیشتر مین روڈوں کو کچرا کنڈی بنادیا گیا ہے۔

    ہمارامقصد شہر کو صاف کرنا ہے، لوگ کچرا سڑکوں اور نالوں پر پھینک دیتے ہیں، سالڈ ویسٹ اٹھانا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام ہے، سالڈ ویسٹ سے سمندر میں آلودگی بڑھنے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، نالوں کی صفائی کرنے والے ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی اور بونس ملے گا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرا نہیں بلکہ سعید غنی کا بھی حلقہ ہے، سعید غنی وزیر بلدیات اور چیئرمین بھی رہ چکےہیں۔

    علی زیدی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ !آپ سے ہاتھ جوڑ کر اس شہر کیلئے بھیک مانگتا ہوں۔

  • بلوچستان کے مسائل کا حل وزیر اعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    بلوچستان کے مسائل کا حل وزیر اعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز مقام دلانا ہے، صوبے کے مسائل حل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں علی زیدی نے وفاقی بجٹ کی منظوری میں اختر مینگل کی جماعت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اخترمینگل کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں بلوچستان کے عوام کوان کا جائز مقام دلانا ہے،صوبے کے مسائل حل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: مذاکرات کامیاب ، بی این پی مینگل بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی

    یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی تھی جس میں دس معاملات طے پاگئے تھے، ملاقات کے بعد ختر مینگل نے بی این پی مینگل کی جانب سے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملاقات میں بی این پی مینگل نے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا اور چھ نکاتی مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ دہرایا، جس کے بعد دس ماہ میں مشکلات کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا۔

  • پورٹ قاسم کی زمینوں کی الاٹمنٹ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

    پورٹ قاسم کی زمینوں کی الاٹمنٹ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

    کراچی : پورٹ قاسم کی زمینوں کے الاٹمنٹ کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے ماضی میں فروخت زمینوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں سیکڑوں ایکڑ قیمتی اراضی کی الاٹمنٹ کی گئی، اتھارٹی اراضی صرف پورٹ سے وابستہ صنعتوں کو فروخت کی مجاز تھی۔

    ذرائع کے مطابق ماضی کی حکومتوں میں پورٹ قاسم کی زمینوں کی الاٹمنٹ کی گئی، وفاقی وزیر علی زیدی نے پورٹ انتظامیہ کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے سے محروم کیا گیا ہے، ماضی کی حکومت نے من پسند افراد کو پورٹ قاسم کی اراضی فروخت کی،4سے5کروڑ روپے فی ایکڑ اراضی صرف50لاکھ سے ایک کروڑ تک فروخت کی گئی۔