Tag: وفاقی وزیرمذہبی امور

  • پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    پشاور: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ یاست مدینہ کےحوالےسے سفارشات علماء کا کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

    نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔

    ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کوخوشحالی دینا ہے، مفت حج کروانا نہیں ،نورالحق قادری

    یاد رہے کہ یکم فروری کو وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کو خوشحالی دینا ہے، ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کومفت حج کراؤں، میں حج پر ضرور جاؤں گا اورانشااللہ اپنے خرچے پر جاؤں گا۔

    نورالحق قادری کا کابینہ سے ناراضی کا تاثرغلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کابینہ کاحصہ ہوں میں کیسے ناراض ہوں گا، ایک فون کال کے لیے کابینہ کے اجلاس سے باہر گیا تھا، جسے ناراضی ظاہرکیا گیا۔

  • میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

    میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون  سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کےفیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں قراردادکےذریعےقائم کی گئی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانےکےمربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

    یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

  • بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا ہے جو جلد جاری کر دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں جامعہ کوثر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر علماء کی مشاورت سے تیرہ نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام صلوة جلد رائج کر لیا جائے گا جس کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں،تمام شہروں میں ایک وقت میں آزان اور نماز ادا کی جا سکے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی حج پالیسی بھی تیار کی جا رہی ہے جلد جاری کر دی جائے گی،اس سے قبل انہوں نے ملکی اور غیر ملکی علماء کے ہمراہ جامعہ کوثر میں ہفتہ ثقافت تقریبات کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالوں کا دورہ بھی کیا۔

  • کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے، سردار یوسف

    کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے، سردار یوسف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمدیوسف نےکہا ہےکہ مدارس میں ریفارمزکی نہیں ایجوکیشن ریفارمزکی ضرورت ہے، کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے ۔

    فیصل آباد کے مدرسہ جامعہ سلفیہ کےدورہ کےموقع پرمیڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف کا کہنا تھا کہ نئی حج وعمرہ پالیسی پرکام جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طے کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کےتناسب سےحج وعمرہ کےکرایوں میں بھی کمی کی جائے ۔

     انہوں نے کہاکہ لاؤڈسپیکرکےبلاضرورت استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہےتاکہ فرقہ واریت کوہوا دینے،اشتعال پیدا کرنے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف کاروائی کی جاسکے ۔

    انہوں نےکہاکہ جوکوئی بھی ہتھیاراٹھاکرریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہےوہ دہشتگرد ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخاتمہ کیلئےآپریشن ضرب عضب سمیت تمام جماعتوں کی مشاورت سےتیارکردہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیاجارہا ہے۔

  • تحریک طالبان سے ٹیلی فون پر کیسے معاملات طے ہونگے،سردارمحمد یوسف

    تحریک طالبان سے ٹیلی فون پر کیسے معاملات طے ہونگے،سردارمحمد یوسف

     وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ تحریک طالبان سامنے آئے تو بات چیت ہو ٹیلی فون پر کیسے معاملات طے ہونگے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سامنے آئے تو بات چیت ہو ٹیلی فون پر معاملات کیسے طے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا جارہا ہے، لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل کے حامی نہیں ہیں، انتظامی لحاظ سے صوبہ ہزارہ بنانے کے حق میں ہیں۔

    کراچی میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم شہید بہادر آدمی تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔