Tag: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی

  • حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

    حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    خسرو بختیار نے کہا کہ ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی لے لیے 216 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام ملک کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ہے۔

    غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا: وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا، بہت جلد حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا۔

  • نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں۔ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔ وہ 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استحکام پاکستان یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو صرف اپنی ذات سے غرض ہے۔

    مزید پڑھیں: گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جارہی ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ کرے حالانکہ انہیں سوچنا چاہیئے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔

    وفاقی وزیر نے سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    ملک میں جاری پروجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے منصوبوں کی نئی داستان رقم کر رہی ہے۔ اللہ کے فضل سے آج ملک میں امن آرہا ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں دہشت گرد ملک میں اپنا کھیل کھیلتے تھے۔