Tag: وفاقی وزیرِخزانہ

  • سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں ارسٹھ ارب روپے کم ملے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے محصولات میں اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے سے حکومت کو بارہ ارب اور اس دوسرے اضافے کے بعد فروری میں سولہ ارب روپے زائد حاصل ہونگے، قیمتوں میں اوگرا کے فارمولے سے کم اضافے کا دفاع کرتے ہوئے۔

     انہوں نے کہا بھارت نے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسسز لگائے، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روکا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا نیپرا اور اوگرا اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں، بجلی کی قیمتوں رد و بدل وزارت پانی و بجلی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے باعث انہیں صوبوں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن مثبت جواب نہ ملنے کے باعث انہیں نجکاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

     

  • عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ڈرافٹ پیش کیا جسے تمام جماعتوں نے 80 فیصد درست قرار دیا،تاہم اگلے دن مذاکرات میں تحریک انصاف کے اراکین نے اس پر کافی اعتراضات اٹھائے جس کے بعد 31 دسمبر، 19 اور 20 جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو مذاکرات میں اسد عمر نے جن 3 نکات پر اختلاف تھا اس حوالے سے ایک تجویز دی جسے ہم نے قبول کرلیا اور گزشتہ رات انہیں متبادل کے حوالے سے ای میل کی جو انہیں مل چکی ہے۔

  • مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، ڈونرزسےامدادکی امید ہےلیکن ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر ہوجانے سے پاکستان عالمی بینک کے پروگرام میں شامل ہوگیا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں ڈونرز سے فندز ملنے کے امید ہے لیکن حکومت کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

     وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے ملکی معیشت پر منفی اور مثبت دونوں اثرات مرتب ہوئے ہیں، جہاں درآمدی بل کم ہوا ہے وہیں محصولات میں بھی کمی آئی ہے، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری بھی اسی وجہ سے روکی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے مزید کہا ہے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تحریک انساف کے ساتھ مشاورت کے بعد پانچ انتخابی قوانین کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

  • روس کو اسٹیل ملز میں اسٹریٹجک پارٹنربننےکی آفرکی ہے، اسحاق ڈار

    روس کو اسٹیل ملز میں اسٹریٹجک پارٹنربننےکی آفرکی ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری آئندہ سال بھی شائع ہوگی،روس کو پاکستان اسٹیل میں نفع نقصان کی بنیاد پراسٹریٹجک پارٹنربننےکی پیشکش کی ہے۔

    سات روزہ غیرملکی دورے سےواپسی کےبعد اسلام آبادمیں پریس کانفرس کرتےہوئےاسحاق ڈار نےکاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت آن ٹریک ہے، پاکستان کےسکوک بانڈز کو بھرپور پزیرائی ملی ہے،حاصل ہونےوالےایک ارب ڈالربدھ تک پاکستان کومل جائینگے، ہمسایہ ممالک خاص طور پر روس کےساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات اب ایک نئےدورمیں داخل ہونگے۔

    وزیرخزانہ نےبتایاکہ سترہ دسمبرکو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کابورڈ اجلاس ہوگاجس میں پاکستان کیلئےایک ارب دس کروڑ ڈالرکی منظوری دی جائے گی۔

    ایک سوال پراُن کاکہنا تھا کہ طوارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پر گیس فراہم کرنےسےسترہ ارب کا نقصان ہوگاجو ہمیں منظور نہیں تاہم تاہم اس معاملہ کا حل نکالنےکیلئےبات چیت ہورہی ہے۔

  • دھرنوں کے باعث پاکستانی معیشت کو دھچکہ لگا، اسحاق ڈار

    دھرنوں کے باعث پاکستانی معیشت کو دھچکہ لگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث پاکستانی معیشت کو دھچکہ لگا اور مختلف زرائع سے ملنے والے دو ارب چالیس کروڑ ڈالرملنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

    اسلا م آباد میں جاری دو روزہ سرمایاکاری کانفرنس سے خطاب کے دروان وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا جہموری نظام اتنا مضبوط ہوگیا ہے کہ دھرنوں کی سیاست برداشت کرسکے۔ وزیر خزانہ نے بتا یا کہ اوجی ڈی سی کی ٹرانزیکشن دس نومبر تک مکمل ہوجائے گی جب کہ تیس نومبر سکوک بانڈز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث روپے کی قدر میں چار فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس اورسرمایاکاری بھی بری طرح متاثر ہوئی اسحاق ڈار نے بتایا کہ داسو ڈیم کی فنڈنگ کے معاملا طے پا چکے ہیں۔

  • دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم پاکستان کی ضرورت اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔عالمی بینک کی جانب سے فنڈ کی منظوری پر امریکی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ تین سال میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح بارہ فیصد سے آٹھ فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اگر دھرنوں سے معیشت متاثرنہ ہوتی تو زردمبادلہ میں مزید اضافہ ہوتا۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر قومی سلامتی کا تحفظ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پانی سے نوے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے، امریکی سرمایہ داران منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں۔