Tag: وفاقی وزیرِداخلہ

  • دہشت گردی راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، چوہدری نثار

    دہشت گردی راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، چوہدری نثار

    اسلام آباد :وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے پارلیمانی کمیٹٰٰی  کے شرکاء کوایکشن پلان کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم کیلئے 10ہزار فوجی تعینات ہیں، دہشت گردی راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی۔

    وفاقی وزیرِداخلہ نے کہا کہ فوج جب گلی کوچوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے تو انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور عدالتوں میں پیشی شروع ہوجاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج اس وقت ریپڈ ریسپانس فورس کے طور پر کام کر رہی ہے، پاک فوج نے مشکل وقت میں اتنے اہلکار فراہم کئے، فوج دہشت گردی کے خلاف مختلف محاذ پر لڑ رہی ہے۔

       نثار نے کہا کہ موجودہ پولیس کو کاؤنٹر ٹیررازم کےلئے تیار کرنے کے لئے ٹائم لگے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں لوگ نہین نکلتے ، پابندی لگنے پر جماعت دوسرے نام سے کام شروع کردیتی ہے، کالعدم تنظیموں کو دوسرے ناموں سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    پنجاب اور وفاق کے سواکسی نے آرٹیکل245 کی ریکوزیشن نہیں کی، صرف پنجاب اور وفاقی دارلحکومت میں فوج آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہیں جبکہ وزارتِ داخلہ نے سندھ اور کے پی کے کو فیصلہ اپنانے کیلئے لکھا ہے۔

    وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں میڈیا نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیرداخلہ چوہدری نثار میڈیا کو چاہیے دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کردے ،سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی تشہیر روکنے کاریقہ کار واضح کیاجارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس مضبوط کرکے دہشتگردی سے لڑا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میڈیا کے دہشتگردوں کی کوریج سے متعلق قانون سازی کی جائےگی۔

    وفاقی وزیرِداخلہ نے کہا کہ موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں وزیرِداخلہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے تہوار پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا، بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں 13 شہری شہید ہوچکے ہیں، جس کا رینجرز اور فوج کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور جارحیت کا معاملہ ہر فورم پراٹھایا جائے گا، پاکستان بات چیت اور پُرامن طریقے سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اس قسم کی کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے، پاکستان حکومت اور فوج کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب، عضب پر ہے.

    چوہدری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، بھارت کی اجارہ داری اور تھانیداری قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ملالہ نے امن کا نوبل پرائز جیت کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    مذاکرات کی منسوخی سے امن کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوئی، بھارت کی جانب سے سیکٹریری سطح پر مذاکرات منسوخ کئے گئے، بھارتی حکام کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔