Tag: وفاقی وزیرِ احسن اقبال

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکارپورشہداء کے لواحقین سے ملاقات

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکارپورشہداء کے لواحقین سے ملاقات

    شکارپور: سانحہ شکارپور کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات پراحسان اقبال کاکہنا تھا کہ عوام غم زدہ ہے وہ جس طرح کی بات کرے صحیح ہے۔

     میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے  پاکستان اوراسلام دشمن نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹادیں گے ۔

     انہوں نے کہا کہ سانحہ شکارپور کی معلومات مل رہی ہیں،تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے ،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کررہی ہیں، سیاسی ، عسکری قیادت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ہے جس سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نہتے عوام پر حملے کررہے ہیں۔

  • جوڈیشل کمیشن 18 جنوری سے پہلے قائم کر دیں گے، احسن اقبال

    جوڈیشل کمیشن 18 جنوری سے پہلے قائم کر دیں گے، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اٹھارہ جنوری سے پہلے ہی قائم کر دیں گے۔

    حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن احسن اقبال نے کہا ہے وہ نہیں چاہتے کہ عمران خان شادی کے بعد اپنا ہنی مون ڈی چوک میں کھڑے کسی کنٹینر پر منائیں، حکومت اٹھارہ جنوری سے قبل جوڈیشل کمیشن قائم کردے گی ملٹری کورٹس کے حوالے احسن اقبال کا کہنا تھا اکیسویں ترمیم کا مقصد کسی سیاسی گروہ یا مسلک کو نشانہ بنانا نہیں،جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،احسن ا قبال کا کہنا تھا اگر کسی کالج یا یونیورسٹی میں دہشت گرد موجود ہوئے تو ان کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔

  • عمران خان جلالی سیاست چھوڑ کر جمالی سیاست کی طرف آئیں، احسن اقبال

    عمران خان جلالی سیاست چھوڑ کر جمالی سیاست کی طرف آئیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی شٹ ڈاوٴن کال ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان جلالی سیاست چھوڑ کر جمالی سیاست کی طرف آئیں۔

    میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں سوائے چند مقامات کے تمام شہر اور کاروبار کھلا رہا اور زندگی معمول پر رہی۔ پی ٹی آئی نے فیصل آباد، کراچی اور اب لاہور جیسے اقتصادی مراکزمیں شٹ ڈاوٴن کی کال دے دی جس سے نہ جانے کتنے برآمد کنندگان کے آرڈرز منسوخ ہوئے اور معاشی نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی قیادت کے خلاف نازیبا بیانات دے کر اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب اگر خود کو فرشتہ صفت اور دوسروں کو شیطان سمجھتے ہیں تو وہ اپنا معائنہ کرائیں۔

     ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے پرخلوص ہے اور امید ہے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کا مطالبہ اور انتخابی اصلاحات پر معاملات آگے بڑھیں گے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے تھے۔

  • جوڈیشل کمیشن پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا تھا، احسن اقبال

    جوڈیشل کمیشن پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا تھا، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیرِ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا تھا، مذاکرات وزیرِاعظم کے استعفے کے مطالبے پر ٹوٹے، مذاکرات میں جلد سے جلد بریک تھرو لانے کی کوشش کریں گے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے مزاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا، انھوں نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف مزاکرات کے لیے ایک قدم اٹھائے گی تو حکومت دو قدم آگے بڑھے گی ، امید ہے کہ مزاکرات کے دوران دونوں فریقین بیان بازی سے گریز کریں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سمیت اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا ہی مسائل حل کرلے گا تو اس کی خام خیالی ہے، ملک کو جتنی ضرورت نواز شریف کی ہے اتنی ہی عمران خان اور آصف زرداری کی بھی ہے، اگر یونہی مخالفین کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے تو ملک جنگل کاقانون بن جائے گا اور گلی گلی کارکنوں کے سر پھٹیں گے۔