Tag: وفاقی وزیرِ اطلاعات

  • عمران خان نے پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دے دیا

    عمران خان نے پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دے دیا

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دے دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ  رقم کی پیشکش کرنیوالا اچھا آدمی تھا، نام نہیں بتاؤں گا، کسی نے ایم پی اے توڑا تو اسمبلی توڑ کر ری الیکشن کرائیں گے۔

    سینیٹ الیکشن نے حکومت اور تحریک انصافِ میں نظرآنی والی مفاہمت خطرے میں ڈال دی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف لفظوں کی جنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔

    عمران خان نے پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رقم کی پیشکش کرنیوالا اچھا آدمی تھا، نام نہیں بتاؤں گا ساتھ ہی انہوں نے اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو بھی دھمکا دیا اور کہا کہ  کسی ایم پی اے نے بتائے گئے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہ دیا تو ایکشن لیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ جاوید نسیم کو نااہل کروائیں گے، ووٹ فروخت کرنیوالے رکن کو جیل میں ڈلوائیں گے، کسی نے ایم پی اے توڑا تو اسمبلی توڑ کر ری الیکشن کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوہزارپندرہ انتخابات کا سال نظر آتا ہے۔

    اس سے پہلے پرویز رشید نے کہا تھا کہ عمران اس شخص کا نام بتائیں، جس نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے پندرہ کروڑ کی بات کی، پرویز رشید نے عمران خان کو دھمکی دے ڈالی کہ عمران خان بولے ورنہ وہ بتائیں گے کہ پندرہ کروڑ سے زیادہ کس نے کس کو دیئے ہیں۔

  • عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کاراستہ اپنایا،وزیراعظم کو استعفٰی کیلئے دھمکی دینا اور تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ دونوں قابل مذمت ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کا راستہ اپنایا،وزیراعظم کواستعفیٰ دینےکیلئےدھمکی دی جارہی ہے،پی ٹی وی پرحملےکےبعدعمران خان کوجرم کااحساس ہوا، پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ کی مذمت کرتےہیں۔

    پرویزرشید نے کہا کہ ہر واقعےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی جاتی ہے، حملہ کرنیوالوں کی ضمانتیں تحریک انصاف نےکرائیں، پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کوٹائیگرکہاگیا، حملہ کرنےوالوں نےپی ٹی آئی کےجھنڈےاٹھارکھےتھے،عمران خان نے14اگست سےیکم ستمبرتک اشتعال انگیزتقاریر کیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکی اشتعال انگیزی پرعمران خان قطع تعلق کرلیں، شیخ رشیدنےملک جلانےکی بات کی توعمران سورہےتھے،انہوں نے کہا کہ فوٹیج موجودہےعمران خان نےپی ٹی وی پرحملہ کاحکم دیا،غلطی کا احساس ہونے پر حملہ آوروں کو واپس بلالیا، تمام باتوں سےثابت ہواحملہ آورعمران خان کےکارکن تھے،عمران خان کودہشتگردی کی ذمہ داری قبول کرناہوگی، عمران کی گرفتاری کافیصلہ حکومت نہیں عدالت کریگی۔

  • نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کی سیاست شریف خاندان پر الزامات لگانے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، عمران نےپارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملہ کرکےقانون کی دھجیاں اڑھادی۔ان کا کہنا تھا، عمران خان کا آج صفائی دینے سے بہتر تھا اس دن اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھتے،ان کا کہنا تھا عمران خان پہلےغلطی کرتےہیں پھرصفائی اور معافی پراترآتےہیں۔ عمران خان بتائیں کیا وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تو بن چکا ہے، عوام نے مینڈیٹ دے دیا اور جس کو دیا وہ مینڈیٹ کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں، وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہیں ۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے ملک کا اعتماد ن لیگ کی حکومت کی شفافیت کی دلیل ہے۔

    عمران خان کی پیش کش کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوٹرن کیا ہوتا ہے،سب جانتے ہیں اس کے جاننے کیلئے ترجمان کی ضرورت نہیں۔