Tag: وفاقی وزیرِ پانی و بجلی

  • لوڈشیڈنگ دوسےتین سال ختم نہیں ہوگی، خواجہ آصف

    لوڈشیڈنگ دوسےتین سال ختم نہیں ہوگی، خواجہ آصف

    اسلام آباد:  وزیر پانی اور بجلی خواجہ آصفنے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مزید دو سےتین سال جاری رہے گی۔

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے عوام کو ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونےکی بدخبری سناکر نواز لیگ کےانتخابی وعدے کو جھوٹا ثابت کردیا۔

    خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ 2,3 سال تک ختم نہیں ہو سکتی ،خیبر پختونخوا میں فیڈرز کے 80 فیصد صارفین بل ادا نہیں کرتے ۔

    انہوں نے عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کے فنڈز بیرون ملک انویسٹ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

    ان کاکہنا تھا کہ عمران خان حلقہ این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ،عمران خان صاحب روز اپنا بیان بدل لیتے ہیں ، دھاندلی سے متعلق اگر عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے تو خود پتا چل جائے گاکیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔

  • پچھلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    پچھلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تیل کی عارضی قلت دو سے تین روز میں ختم ہوجائے گی۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا، اجلاس میں ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سالانہ بھل صفائی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی سے مذمتی قرارداد منظور کرائی جائے،  سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ اسطرح کے مذموم خاکوں سے دہشت گردوں کو جواز ملتا ہے، اسلام دہشت گردی کا نہیں امن کا درس دیتا ہے۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور کی شان میں گستاخی نہیں کی جاسکتی، حکومت اپوزیشن کی مشاورت سےمذموم خاکوں کیخلاف قرارداد لائے گی۔

    اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مزید غیر حاضر ممبران کے نام ایوان کو بتا دیئے۔

    ایم کیو ایم نے کارکنوں کے قتل کیخلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس سے واک آؤٹ اچھی روایت نہیں ہے۔

  • بجلی بحران اور شارٹ فال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ، خواجہ آصف

    بجلی بحران اور شارٹ فال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کو مہنگی بجلی اور شارٹ فال کا ذمہ دار ٹہرا دیا، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تیل کی مخصوص لابی سستی بجلی کے حصول کی راہ میں روکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور دھرنوں سے ایسےحالات پیدا کئے گئے، جس سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔

    انھوں نےکہا کہ تیل کی مخصوص لابی سستی بجلی پیداوار کی راہ میں روکاٹیں حائل کر رہی ہے،اس وقت حکومت تھرمل بجلی پرسو فیصد سبسڈی دے رہی ہے، دس ہزار میگاواٹ کے سستی بجلی کے منصوبوں میں تعطل ڈال کر ملک سے دشمنی کی گئی۔

      خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چندعناصر دھرنوں کےذریعے پاک چین تعلقات خراب کرکے دشمن کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے بتایاکہ آئندہ ماہ پاکستان اور چین کےدرمیان کول پاور پلانٹس کے مننصوبوں پر دستخط ہوجائیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیپرا نے ٹیرف سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن غلط اعداد وشمار ہونے کے باعث مسترد کر دی، انھوں نے مزید کہاکہ معاشی بہتری کیلئے پالیسوں میں استحکام ضروری ہوتا ہے۔