Tag: وفاقی وزیر احسن اقبال

  • جنوبی کوریا اور مصر نے ہمارا ویژن اپنایا اور ترقی کی، وفاقی وزیر

    جنوبی کوریا اور مصر نے ہمارا ویژن اپنایا اور ترقی کی، وفاقی وزیر

    کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور مصر نے ہمارا ویژن اپنایا اور ترقی کی، ہم نے مواقع ضائع کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جامعہ این ای ڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوریا اور یواےای کو ایئرلائن بناکر دی، آج وہ ہمارے رول ماڈل ہیں جن کو ہم نے سکھایا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوریا کے وزیراعظم نے کہا ہمارے عوام اس مدد کو نہیں بھلا سکتے جو پاکستان نے کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی کہانی میں کئی مواقع ضائع ہوئے، ہم نے کئی بار اڑان بھری مگر بدقسمتی سے اسے پورا نہ کر پائے، یہ ڈیٹا سینٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر ہے۔

    اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہئیں، احسن اقبال

    احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی عہد آئے لیکن اس میں جنگیں لڑیں اور سیاسی میوزیکل چیئر کھیلتے رہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے پاس مزید موقع ہیں کہ ہم تجربے کرتے رہیں، اڑان پاکستان پروگرام ملک کی ترقی کا باعث بنے گا، ہم نے اڑان بھی بھری، ہماری اپنی غلطیوں سے ہم نے ہر اڑان کو کریش کیا۔

  • ہماری ملکی معیشت ادھار پر چل رہی ہے ، احسن اقبال

    ہماری ملکی معیشت ادھار پر چل رہی ہے ، احسن اقبال

    ظفروال : وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری ملکی معیشت ادھارپرچل رہی ہے، ہمیں قرضوں کی ادائیگی کیلئےآئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جموں ہاؤس درمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملکی معیشت ادھارپرچل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی دورمیں ملک قرضوں میں ڈوبا، ہمیں قرضوں کی ادائیگی کیلئےآئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کوسالانہ 7ہزارارب کاریونیوملتاہےجبکہ 5ہزارارب قرض کی ادائیگی کرنی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے 4سال میں 80فیصد قرض لیا،ادائیگی آئندہ حکومتوں نےکرنی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں،زرعی،صنعتی پیداوارکوبڑھانااوردرآمدات کرناپڑیں گی، پوری قوم کو مل کر محنت کرنا ہوگی، ملک میں قرض کی بڑی وجہ کرپشن ہے جسےکنٹرول کریں گے اور ملکی وسائل کوترقی کے لیےاستعمال کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں مس انفارمیشن کے چیلنجز کا سامناہے، ورلڈ اکنامک فورم نے بھی دنیا میں مس انفارمیشن کوبڑا چیلنج قرار دیا ہے، معاشرے میں پولرائزیشن کرنا بڑا ہتھیار بن چکا ہے، ہمیں ملکر قابو پانا ہوگا۔

  • ‘اسحاق ڈار پر اتفاق ہوجائے تو وہ نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں’

    ‘اسحاق ڈار پر اتفاق ہوجائے تو وہ نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر سب اتفاق کریں تو اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں سیاسی قیادت کی ملاقاتیں کوئی غیرمعمولی بات نہیں، حکومت کےآخری ہفتےمیں نگراں سیٹ اپ پراتفاق ہوجائےگا.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارپراتفاق ہوجائےتووہ نگراں وزیراعظم بن سکتےہیں، سب اتفاق کریں تواسحاق ڈارکونگراں وزیراعظم بنایاجاسکتاہے

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ میں جس کابھی انتخاب ہوگا اتفاق رائے سے ہوگا۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو اہم منصب سونپنے کیلئے سرگرم ہے اور پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔۔

    پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی تردید کی جبکہ جے یو آئی ف نے بھی مخالفت کردی ہے۔

  • عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کہتےہیں کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلناچاہتےہیں،عمران خان کا اے بی سی یاایکس وائی کوئی پلان نہیں وہ صرف وزیر اعظم بنناچاہتےہیں۔

    لاہور میں وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف کنٹینر پر بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں، عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان ساری جماعتوں اور اداروں کو شیطان سمجھتے ہیں۔

     احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ اگر حکومت کے منصوبے کامیاب ہوگئے تو عمران خان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

  • کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جس مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

    ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں امریکی تعلیمی سکالرشپ فل برائٹ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر راتوں رات قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    احسن اقبال نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

  • مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلسوں سے تبدیلی نہیں آ سکتی، مخالفین کا نعرہ گو نواز گو کے بجائے گو مہنگائی گو، گو لوڈشیڈنگ گو اور گو دہشتگردی گو ہونا چاہیئے۔

    نارووال کے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرح بہت جلد دوسرے صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، حکومت نے لیپ ٹاپ دیکر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ذہین بچوں کو ان کا حق دیا ہے۔

    پی ٹی آئی دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 17ماہ میں ان کو خیبر پختونخواہ میں نئے پاکستان کی کوئی کھڑکی دروازہ نظر نہیں آیا، عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، ملک کی باگ دوڑ دھرنوں سے نہیں، عوام کی خدمت کرنے سے ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کا نعرہ گونواز گو کے بجائے گو دہشت گردی،گوجہالت گو،گولوڈشیڈنگ گو ہونا چاہیئے تاکہ ملک مشکلات سے نکل سکے۔

  • طاہر القادری کا اپنا ملک ہے جب چاہیں آئیں، احسن اقبال

    طاہر القادری کا اپنا ملک ہے جب چاہیں آئیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا اپنا ملک ہے جب چاہیں آئیں۔

    رائل پام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے، امید ہے کہ پاکستان عوامی تحریک جے آئی ٹی سے تعاون کرے گی ، احسن اقبال نے کہا کہ تیس نومبر کو عوام ملک کے حق میں فیصلہ کریں گے کیونکہ ملک کو نئے نہیں مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینروں کی سیاست چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں، پہلے عمران خان نے چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کیا اور اب چینی سرمایہ کاری سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

    اس قبل سے رائل پام میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں احس اقبال کا کہنا تھا ملکی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے لیے پانچ سالہ مدت پوری کرنے کی ضرورت ہے، چین کے ذریعے دو ہزار اٹھارہ تک نوہزار میگا واٹ تک بجلی ملے گی۔

  • دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، احسن اقبال

    دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات کو ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو نے دیں گے دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے وزیراعظم کے دورہ چین میں تاریخی معاہدے ہوئے چین پاکستان میں 16400میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے سیاسی فراست کا ثبوت دیا اور سیاسی دھارے میں شامل ہو گئے ان کی مزاکراتی ٹیم با اختیار تھی عمران خان نے اپنی ٹیم کو اختیار ہی نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان چین جیسے پڑوسی ملک پر الزام تراشی کر نے والے کون ہوتے ہیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر وہ قوم اور نواجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ کسی مزاکراتی عمل میں آئی ایس آئی اور ایم آئی سے تحقیقات کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی عمران خان کل عدلیہ کی طرع قومی اداروں پر بھی تنقید شروع کر دیں گے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنوں کی طرح عمران خان کی 30نومبر کی کال بھی ناکام ہو گی قوم ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خطرہ ہے کہ ن لیگ کی حکومت کی ترقی کا عمل مکمل ہو گیا تو عوام دو ہزارا ٹھارہ میں انہیں مسترد کر دیں گے، احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا جس کے فوائد چاروں صوبوں کو حاصل ہو ں گے، کے پی کے وزیر اعلی کو دھرنوں سے فرصت ملی تو وزیراعظم انہیں بھی ساتھ لے جائیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2018تک 9000میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے ان منصوبوں میں ریل موٹر وے توانائی جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں جن سے ملک میں خوشحالی ائے گی ۔

  • دو لوگوں نے کنٹینر سے  پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، احسن اقبال

    دو لوگوں نے کنٹینر سے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر سے ملک میں انقلاب لایا جارہا ہے، دو لوگوں نے کنٹینر سے  پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوریت جس بحران کا سامنا کر رہی وہ ماضی کے بحرانوں سے زیادہ گھناؤنا نہیں ہے، اس سے پہلے کسی گروہ کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے جو گزشتہ روز گفتگو کی اسکی مذمت کرتے ہیں، کنٹینر انقلاب کرنے والوں نے اپوزیشن لیڈر کی توہین کی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرکے پورے ایوان کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پارلمینٹ پر حملہ کرکے انھوں نے پاکستان کی جمہوریت کو لیبیا، یوکرین اور صومالیہ کی جمہوریت کے مقابل لا کر کھڑا کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہرخیمہ بستی لگ چکی ہے اور ہماری پارلیمنٹ کو دھوبی گھاٹ بنا دیا گیا ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو یہ اقدام اٹھانے والوں کو سزا دے، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو ایسی سزا دی جائے کہ مثال بن جائے۔

    احسن اقبال نے عمران خان اور طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ لوگ ایک سو سال تک بھی دھرنے دے دیں، آپ اس جمہوریت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ ایوان آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جنگ میں پیچھے ہٹنے کا تصور نہیں کرسکتا۔ ملک کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے۔اس ملک کا حق ہے کہ یہاں بھی حکومت کو 5 سال کا استحکام دیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوری دور میں پہلی بارپارلیمنٹ پر حملہ اور ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ ہوا۔ یہ حکومت اتنی کمزور نہیں کہ گیٹ نہ چھڑا سکے، وہ لاشیں لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اپنی سیاست چمکا سکیں لیکن ہم لاشیں نہیں دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاسی برادری سے رشتہ توڑ کر کنٹینرمیں بند ہوگئے ہیں، جمہوریت کے اندرعوام اور پارلیمنٹ کا اشارہ ہوتا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ استعفوں کامشورہ دینے والے خود یہاں آن بیٹھے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ضد اورانا چھوڑیں مطالبات پر بات کریں، اگرمنظم دھاندلی ہوئی ہے توآیئے دودھ  کا دودھ پانی کا پانی کرلیں۔

    احسن اقبال نے کہا سیاسی ایجنڈے کے لیے لوگوں کو مذہبی طور پر بلیک میل کیا جارہا ہے،  قادری اورعمران منتیں کرکے لوگوں کو دھرنےمیں بلارہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے میں اردو اور انگلش میڈیم انقلاب کی تقسیم ہے، اردو میڈیم انقلاب میں لاشوں، قبروں اور کفن کی بات ہوتی ہے ، جبکہ انگلش میڈیم انقلاب میں امن اور استحکام کی بات ہوتی ہے،جو ایک کھلا تضاد ہے، دھرنوں کے قائدین پاکستانی عوام کو نفسیاتی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔

    دھرنوں نے 14 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا، لیکن سیاسی جماعتوں کا اتحاد دھرنے والوں کے خلاف دیوارچین بن گیا۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارنگراں حکومتیں اپوزیشن اورحکومت کی مرضی سے بنیں اور پہلی بار چیف الیکشن کمشنرکو وسیع مشاورت کے بعد مقرر کیا گیا، فخرالدین جی ابراہپم کا نام عمران خان نے تجویز کیا ۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم میں تو کرپشن دور کر نہیں سکے، لہذا انھیں انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کا بھی کوئی حق نہیں ہے، عمران خان آج تک دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہم پر الزام لگایا کہ 4 ارب روپے میں اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس بن سکتی تھی لیکن چیلنج کرتے ہیں کہ وہ 4 ارب روپے میں پشاور میں میٹرو بس منصوبہ مکمل کرکے دکھادیں، وفاقی حکومت انہیں ساڑھے 4 ارب روپے ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکموت اسلام آباد میں ایک کینسر اسپتال قائم کرنا چاہتی ہے اس لئے وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ حکموت کو اپنے تجربے سے مستفید کریں اور دھرنوں میں خرچ کرنے کے بجائے تعمیری کاموں میں صرف کریں۔