کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ محمودآباد نالے کی ٖصفائی اور بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ، نالے پرساڑھے 3ارب کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان حقیقت کا رُوپ دھارنے لگا، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوگیا ، محمودآباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیرتھا ۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ محمود آباد نالے پر ساڑھے 3ارب کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی ، سیورج کا نظام اور 7.2 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے ، کراچی کے لئے اچھی خبروں کاسلسلہ جاری رہےگا، جو کہا تھا کرکے دکھا رہے ہیں۔
کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل. محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیورج کا نظام ، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل. کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا انشاءاللہ… جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں pic.twitter.com/33dYmejUHz
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے محمودآباد نالے کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بناتوہم کوروناسےگزر رہے تھے ، اس وقت اسپتالوں میں آکسیجن اوردیگرسہولت پرکام کیاجارہاتھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےسےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں ساتھ دینےکاکہاگیا ، این ڈی ایم اے نےا س میں اہم کردار ادا کیا اور ایف ڈبلو او کے منصوبے پورے ملک میں جاری ہیں، محمود آباد نالے میں بھی ایف ڈبلواو نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے مزید کہا ہمارےپیپلز پارٹی کےساتھ سیاسی اختلافات تھےاوررہیں گے ، سندھ حکومت نے تجاوزات کے خاتمےمیں اہم کرداراداکیا ، کے سی آرپرمقامی نہیں غیرملکی کمپنیزبھی دلچسپی لے رہی ہیں۔
خیال رہے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت آبی ریلوں کی نکاسی سمیت دیگر منصوبے ویسٹ مینجمنٹ، سٹی ٹرانسپورٹ پلان، گرین لائن، اورنج لائن، ائیر لائن اور ییلو لائن شامل ہیں جبکہ کراچی سرکلر ریلوے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔