Tag: وفاقی وزیر اسد عمر

  • ‘براڈشیٹ کی تفصیلات سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا’

    ‘براڈشیٹ کی تفصیلات سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ ایوارڈ کی تفصیلات سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہے، ثالث نے بتا دیا شریف خاندان سن 2000 سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کا مالک ہے، ثابت ہوگیاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیراسد عمر نے براڈ شیٹ سے متعلق فیصلے کو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈاکومنٹس پی ٹی آئی حکومت یا نیب کے نہیں لکھے ہوئے یہ انگلینڈ کے جج نے لکھا ہے کہ شریف خاندان کی چھپائی ہوئی دولت جس میں لندن کے ایون فیلڈ فلیٹ شامل ہیں ان کو ڈھونڈنے کا معاوضہ 20.5 ملین ڈالر بنتا ہے جس کا حق دار براڈ شیٹ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی چھپائی ہوئی دولت 100 ملین ڈالر یعنی 16 ارب روپے ڈھونڈنے پر یہ 20 ملین معاوضہ ملا کیونکہ معاہدے کے مطابق 80٪ پاکستان اور 20٪ بروڈشیٹ کو حصہ ملنا تھا. 100 ملین ڈالر پاکستان کے عوام سے لوٹا اور اوپر 20 ملین ڈالر کا ہرجانہ کیونکہ شریف حکومت نے اثاثے واپس نہیں لئے۔

  • ‘کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، یہ کہنے والے  صحت اور روزگار کے دشمن ہیں’

    ‘کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، یہ کہنے والے صحت اور روزگار کے دشمن ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کورونا کیسز کا اضافہ، 59 اموات ہوئی جبکہ 324نئےمریض اسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا ، یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں، جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری پاکستان کیلئےبہت خطرناک ہوسکتی ہے،اسکول بند کرنےکافیصلہ آسان نہیں تھا، لوگوں کےریوں سےمعلوم ہورہاہےانہیں کوروناکی شدت کااحساس نہیں۔

    اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت بڑےبڑےسیاسی اجتماعات ہورہےہیں، 11جنوری2021سےحالات دیکھ کراسکول کھلنےکاامکان ہے، ملک میں سیاست پر پابندی نہیں،آگاہی فراہم کرناسیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، اسپیکرسےدرخواست ہے کوروناسےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس جلدبلایاجائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توملک میں جون سےزیادہ کیسزمیں اضافہ ہوگا، 3ہفتوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہواتھا، اب ہم نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہوگی اور صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔

  • ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا سیاسی قیادتیں کورونا سے بچا ؤ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویزاکتوبرمیں دی تھی۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 1 ہزار 708 کرونا کیسز سامنے آئے، جس سے ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی ہے۔

  • اسد عمر کی اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

    اسد عمر کی اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا، معاون خصوصی فیصل سلطان ومتعلقہ حکام کی این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان کا دورہ کرنے والی این سی او سی ٹیم نے بلوچستان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز ویڈیو لنک پر بریفنگ دی۔

    این سی او سی کو ملک بھر کے اسکول و سیاحتی مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ پر بریفنگ بھی دی گئی ، اسد عمر نے کہا کہ اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ، شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے، کرونا وبا سے متعلق صورت حال تسلی بخش نظر آ رہی ہیں، تاہم وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک کلاس روم میں 40 میں سے 20 طلبہ کو بلایا جائے، 20 بچوں کی ایک دن کلاس رکھی جائے اور 20 بچوں کی اگلے دن۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، طلبہ کپڑے کا ماسک بھی بنا کر پہن سکتے ہیں، اگر کسی بچے کو کھانسی یا بخار ہے تو اسے اسکول نہ بھیجا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ علامات والے طلبہ کا ٹیمپریچر چیک کیا جانے چاہیے، سماجی فاصلے پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے وقت طلبہ کی اسکریننگ کی جائے۔

  • ‘اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے، کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے’

    ‘اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے، کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سے صحت کے نظام اور معیشت پر بے تحاشا دباؤ آیا، کورونا کی صورتحال دنیا کیلئے یہ ایک مختلف چیلنج ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کامقابلہ کیا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں، بنگلادیش میں پاکستان سے 4فیصد زیادہ اموات ہورہی ہیں ، ایران میں پاکستان سے 20 فیصد زیادہ اموات ہورہی ہیں جبکہ پاکستان کی کورونا پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے، کورونا کے دوران اعدادو شمار کی بنیا د پر ہی فیصلے کئے گئے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے بہت نقصان ہواہے، عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ کمزور طبقے کی مدد کرنی ہے، لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرنیوالوں کو غریب کے روزگار کی فکر نہ تھی، حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے ، عمران خان ملک کے فائدے کیلئےسب کو ساتھ لیکر چلنے کوتیار ہیں ، کہا جاتا ہے عمران خان ساتھ لے کر چلنے کو تیار نہیں، ایسا اس لئے کہا جاتا ہے کہ عمران خان این آر او دینے کیلئے تیار نہیں۔

    اسدعمر نے مزید کہا کہ عمران خان گراس روٹ سے جدوجہد کرکے وزیراعظم بنے ہیں، عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کپتان کریزپرجم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے۔

  • ‘کورونا کا خطرہ بدستور موجود، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے’

    ‘کورونا کا خطرہ بدستور موجود، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، قوم محرم الحرام میں گائیڈ لائنز پر عمل کے جذبے کو برقرار رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی نمائندوں کی بذریعہ ویڈیولنک جلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اورمستقبل کی حکمت عملی اور مختلف شعبوں کی بحالی،یوم آزادی و محرم کےحوالےسےاقدامات پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم آزادی، محرم الحرام سےمتعلق جامع ضابطہ اخلاق ترتیب دیا گیا ہے، سماجی فاصلہ، ماسک استعمال سےمتعلق تفصیلات ضابطہ اخلاق کا حصہ ہیں، کپڑے کے ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مختلف شعبوں کی بحالی میں ہیلتھ گائیڈلائنز پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے، کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پاکستانیوں کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے، قوم نے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کر کے صبر اور جوابدہی کا مظاہرہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم محرم الحرام میں گائیڈ لائنز پر عمل کے جذبے کو برقرار رکھے، محرم میں گائیڈلائنزپرعملدرآمد سے کورونا کےخطرات کوکم کرناممکن ہے، وفاق وصوبے محرم الحرام میں پبلک سیفٹی کیلئےموثر اقدامات یقینی بنائیں۔

  • حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ، مسلسل5 ویں روز کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ، مسلسل5 ویں روز کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ5روز سے پازیٹو کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وصوبائی حکام کی این سی اوسی کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ5روزسےپازیٹوکوروناکیسزکی تعدادمیں کمی آ رہی ہے اور ملک بھرمیں کوروناکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرزکی تعدادبڑھائی جا رہی ہے، کورونا کیلئے مزید103وینٹی لیٹرزمختص کردیئے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکی کل تعداد 1503ہے، اسپتالوں کی ضرورت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرزکی خریداری جاری ہے ، جولائی کے اختتام تک ملک میں مزید1500وینٹی لیٹرزدستیاب ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپتالوں پربوجھ کی کمی کیلئے2150آکسیجن بیڈزکی خریداری جاری ہے، آزادکشمیرکو60،بلوچستان کو200اضافی ، اسلام آباد کو 450، گلگت بلتستان 40اضافی ، کے پی کو 400، سندھ اورپنجاب کو500 اضافی آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ملک میں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65گنااضافہ ہوچکاہے، جولائی کےاختتام تک کوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت ایک لاکھ ہوگی۔

    خیال رہے ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار نوسو چوالیس نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 136 مریض دم توڑگئے، جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چارسو پچاس ہوگئی جبکہ اب تک اکسٹھ ہزارتین سوتیراسی افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

  • ‘کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی قومی کوششوں کے نتائج آنے لگے’

    ‘کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی قومی کوششوں کے نتائج آنے لگے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی قومی کوششوں کے نتائج آنےلگے، ایک ماہ میں 13گنا ہوا ہے،اس صلاحیت کو مزید بڑھانےکی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانےکی قومی کوششوں کےنتائج آنےلگے، 15 مارچ کو472ٹیسٹ کئے گئے اور 11 اپریل کویہ تعداد بڑھ کر2457تک پہنچ گئی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ 16اپریل کو 5540 ٹیسٹ ہوئے اور گذشتہ روز 6264 ٹیسٹ کئے گئے، ایک ماہ میں یہ اضافہ 13گنا ہے، اس صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا ٹیسٹنگ کے لیے پی سی آر 14مشینیں اور 27 لیبارٹریز آپریشنل ہوگئی ہیں ،اپریل کے آخر تک 20 سے 30 ہزار روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس سےمزیدگیارہ اموات کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 135 ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹےکےدوران 497 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی۔

  • ڈیجیٹل اکانومی تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی رسائی ضروری ہے: اسد عمر

    ڈیجیٹل اکانومی تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی رسائی ضروری ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلیٹ کلاس کے ساتھ ساتھ نچلے طبقے کی بھی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر اسلام آباد میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کا کردار قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری سے ملکی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم گورننس کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمارے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ اہم ہو سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سب کو معلوم ہوتا ہے حکومت کیا کر رہی ہے، ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خود مختار بنانا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم چیز ہے، اس تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی بھی رسائی ہونی چاہیے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی منظوری بھی دی گئی تھی، جس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کے لیے ترجیحی پالیسیاں پیش کرنا اور پاکستان کے لیے ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنانا تھا۔