Tag: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

  • ‘ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے’

    ‘ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ثنا یوسف کے گھر پہنچے ، جہاں مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثنا یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے قتل کا نوٹس لیا ہے، ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سےاستعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا فورمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، بچیوں کے تحفظ کیلئے فورم قائم ہوناچاہیے، ہمیں اپنی بچیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے ، موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔

    خیال رہے اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

    ملزم عمر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا اور عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے۔

  • دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عطا تارڑ

    دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عطا تارڑ

    نیویارک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا محمد تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس ہےدہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیویارک میں اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف جہانزیب علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم خطاب میں فلسطین اور کشمیرکےمسئلے سمیت دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی پربات کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پرچلی گئی ہ. ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس3.1بلین ڈالرتک پہنچ چکی ہیں، وزیراعظم نے ہر فورم پرفلسطین کا مسئلہ اٹھایاہے، ان کے دورے کے پاکستان پربہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، سیاسی استحکا م معاشی استحکام سے ممکن ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ملاقاتیں ہوں گی، آئی ایم ایف پروگرام فائنل ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوازشریف کےدورمیں ہم نےدہشت گردی کومکمل ختم کیا ، نوازشریف دور میں کراچی کاامن واپس لایا گیا، پھر ایک حکومت آئی اورکہا ہمیں طالبان سےبات کرنی ہے ، طالبان کو واپس لایا گیا،جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کوجڑ سےاکھاڑ دیں گے، دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس ہے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہمارا عزم پاکستان کو مستحکم کرنا ہے، دہشتگردی کوجب تک جڑسےاکھاڑ نہیں دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نعرےلگاتےہیں خان نہیں توپاکستان نہیں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،پاکستان نہیں توہم سب بھی نہیں، 9مئی کےحملےکرنےوالوں سےکیابات کریں اورکون کرے،ان کے2جلسےناکام ہوئے،یہ لوگ جلسے چھوڑیں عوام کی خدمت کریں، ہم لیپ ٹاپ بانٹ رہےتھے،یہ لنگربانٹ رہےتھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوات میں جو ہوا وہ نا قابل قبول ہے،پولیس کےجوان شہیدہوئے، کاش وزیراعلیٰ کے پی کسی دہشتگرد کےخلاف کارروائی کرتے، ان سے درخواست کروں گا، خیبرپختونخوا اور پاکستان ہم سب کا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابیان بازی چھوڑیں عوام میں جائیں۔