Tag: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری

  • مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

    مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

    کمیٹی ن لیگ دور میں اشتہارات میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کرے گی اور من پسند صحافیوں اورمیڈیا گروپس کو نوازنے پررپورٹ مرتب کرے گی۔

    مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیاسیل کے ذریعے 9 ارب 62 کروڑ سے زائدخرچ کیےگئے ، میڈیا سیل سےپنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔

    تحقیقاتی کمیٹی سرکاری رقوم کے غیرقانونی استعمال کی تحقیقات کرکے بھی رپورٹ مرتب کرے گے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اشتہارات سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئےسپریم کورٹ سے معاملے کے ازخود نوٹس کی بھی استدعا کی تھی۔

    اس سلسلے میں ں پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزیراطلاعات کو خط لکھا ، جس میں عالیہ حمزہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید لطیف سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ‘زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے پر تیار نہیں’

    ‘زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے پر تیار نہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پر تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیرالیکشن میں کامیابی عام آدمی کےوزیراعظم پر اعتماد کااظہارہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پرتیار نہیں ، متبادل قیادت کاوقت ہے ، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا مستقبل نہیں۔

    گذشتہ روز فوادچوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

    خیال رہے آزاد کشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی، گیارہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ مسلم لیگ نون کو چھ نشستیں ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ملی۔

  • فوادچوہدری  روال سال سے وینٹی لیٹر کی  ایکسپورٹ  شروع کرنے کیلیے پُر امید

    فوادچوہدری روال سال سے وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کیلیے پُر امید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے روال سال وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کی امید ظاہر کردی اور کہا الحمدللہ چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ وزارت سائنس میں کورونا کے دوران ہونے والے کام کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ، اس سال امید ہے ہم وینٹس ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا ستمبر میں آٹوڈ سپوزل سرنج بنانا شروع کریں گے۔

    گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دی تھی اور ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری کئے گئے تھے ، وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بتایا تھا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کے نام پاک وینٹ ون اور آئی لیو ہیں، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے پی ایف یو جےورکرزکے صدرپرویزشوکت نے وفد کےہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنےکےلئےپرعزم ہے، صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈکی سہولت فراہم کی جائےگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل موجودہ حکومت کاانقلابی قدم ہے، بل صحافیوں اورمیڈیاورکرزکےحقوق کےتحفظ کیلئے بنایاگیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے پرویزشوکت پرگزشتہ دنوں فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

  • وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ، صحافیوں کیلئے بڑی خبر

    وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ، صحافیوں کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، صحافیوں کیلئے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کاسلسلہ دوبارہ شروع کیاجارہاہے، پی ٹی وی نیوزکوایچ ڈی کرنےکی یکم جون تک کی ڈیڈلائن دی ہے، پی ٹی وی کوایچ ڈی کرنے کا منصوبہ2019 سے التوا کا شکار ہے، رواں سال ہی پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ایچ ڈی کیا جائے گا۔

    فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ نئےانگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اورلاہوراسٹوڈیوزکی تزئین وآرائش کی جائے گی، اے پی پی کوڈیجیٹل نیوزایجنسی بنائیں گے، پی آئی ڈی اوراشتہارات کانظام پیپرلیس کرنےکی طرف اقدامات شروع کردیے، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی بھی تجدید کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔


    \
    انھوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018میں قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کافیصلہ ہواتھا جو شروع ہوگیا ، قومی ترانے کو ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے بعد چند ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔