Tag: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

  • ‘شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا’

    ‘شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان کنارہ کش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا، شاہد خاقان عباسی کےتحفظات ابھی نقطہ آغازہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2023 سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے، پی پی بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نےساڑھے3برس کےدوران صرف نعرےلگائے، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سےمتنفرہوچکےہیں،عثمان بزدار

    بدقسمتی سے حزب اختلاف قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ تاریخ کاحصہ بن چکاہے اور اپوزیشن نےتمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پرصرف کی۔

  • سال 2023 : ‘ ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا’

    سال 2023 : ‘ ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔

    بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

  • مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے،  انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے، انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے، انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ مری کے حوالے سے کہا کہ مری میں 5گاڑیوں کیساتھ واقعات ہوئے ، سانحہ مری ایک ہی سڑک پر پیش آیا،22افراد جاں بحق ہوئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برف کے طوفان سے درخت سڑک پر گرے جس سے سڑک بلاک ہوئی، زیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل نکل گئے کیونکہ برف کے طوفان کی وجہ سے مشینری ، ہیلی کاپٹر کا جانا مشکل تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ طوفان سے بچنے کیلئے لوگ گاڑیوں میں ہیٹر لگا کر سوگئے ، اموات کاربن مونوآکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئیں ، وزیراعظم نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے معاملے پر مقامی انتظامیہ اور اتھارٹیز کو تیاررہنے کی ضرورت ہے، سیاحت کیلئے لاکھوں لوگ وہاں پر پہنچے تھے ، ہمارے نظام میں برٹش ایرا سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہےْ۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صرف4دنوں میں ایک لاکھ64ہزارگاڑیاں مری گئیں، مری میں انتظام جوہےوہ پراناچلاآرہاہے، 75سالوں میں ایک بھی نئےسیاحتی مقام کی ڈیولپمنٹ نہیں ہوئی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تیرا مقامات کی ڈیولپمنٹ کی گئی، پاکستان کی معاشی بنیاد کوکھڑا کرنے کیلئے سیاحت کا اہم کردارہے، مری کی انتظامی نوعیت کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مری سانحہ کیلئےپنجاب حکومت نےانکوائری کمیٹی بنادی ہے، ریسکیو کے حوالےسے سویلین ایجنسیز،افواج پاکستان نےکرداراداکیا، 24 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کووہاں سےنکالاگیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کےپی اور پنجاب حکومت سیاحت کے مقامات کو سنجیدگی سے مانیٹرکررہی ہیں، ناران اور کاغان میں بھی ایسی ہی کچھ صورتحال تھی ، سیاحتی مقامات پر اتھارٹیز کو ایک اسپیسفک وارننگ دینے کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔

  • اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری

    اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی،  ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ ملک میں عمران خان سےپہلےکسی نےماحولیات پربات نہیں کی، سردیوں میں پورالاہوردھندمیں لپٹ جاتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں نے لاہورکو کنکریٹ کا جنگل بنادیا اور درختوں کو ختم کردیا، وزیراعظم نے10ارب درخت لگانے کے پروگرام کااعلان کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیات پرگفتگو آیندہ نسل کےتحفظ کےلیےکرتے ہیں، انھوں نے ماحولیات کی بہتری پرزوردیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار فصلوں کی قیمت اچھی مل رہی ہے، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے ، اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی۔

  • ‘پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا’

    ‘پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں پیش ہوا مگرعدالتی کارروائی ختم ہو چکی تھی۔

    فواد چوہدری نے تحریک لبیک سےے درخواست کی کہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر چلنے والے معاملے کو ختم کریں ، عام شہری کے مسائل میں اضافہ نہ کرے، نبی کریم کی سنت ہےراستے سے کنکر بھی ہٹائیں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کابینہ میں اس معاملے پر تفصیلی بات ہوگی، روزروز کا تماشہ لگا ہوا ہے، اس کو ختم ہونا ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد قوم کو خوشیاں ملیں، 10وکٹوں سے بھارت کو قومی ٹیم نے شکست دی، بھارت کی ہم نے جوپٹائی کی وہ ان کو یاد رہےگی۔

    گذشتہ روز ہونے والے میچ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا پاکستان نےمیچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی ہے ، امید ہےنیوزی لینڈ کو سکون مل گیا ہوگا۔

  • فواد چوہدری نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی

    فواد چوہدری نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ باہرتیل کی قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو 3سال میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ تیل باہر سے ہی خریدنا ہے، باہرتیل کی قیمت بڑھے گی تو قیمتیں تو بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کےلیےہے، اصل کامیابی یہ ہے75 فیصد آبادی کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

  • فائیو جی کا آغاز ، فواد چوہدری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    فائیو جی کا آغاز ، فواد چوہدری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کردیا جائے گا، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں، اس حوالے سے ہم ایک جامع سائبرسیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کواسپیکٹرم کی فروخت سےمتعلق آگاہی دی گئی ، آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی، کرمنل لا اصلاحات بہت اہمیت رکھتی ہیں ، جامع کرمنل اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہترکرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصدایڈہاک الاؤنس کااضافہ مستردکردیاگیا، فیصلہ کفایت شعاری کےاقدامات کاحصہ ہے۔

    ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا بیشتر ڈیٹا محفوظ رہا،ہیکرزاپنےمقصدمیں کامیاب نہ ہوسکے، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں.

    کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ قائداعظم فاؤنڈیشن کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے فیصلےمیں ترمیم کی اجازت دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے9ستمبرکےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے جس سےان کی قیمتوں میں کمی آئے گی جبکہ صوبوں کوگندم جاری کرنےکی ہدایت کردی گئی ، وزیراعظم نےگندم کی خریداری میں تاخیرپربرہمی کااظہارکیا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت نےاسرائیلی کمپنی کےساتھ پاکستانی واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹاہیک کرنے کی کوشش کی تاہم ہم ایک جامع سائبر سیکیورٹی  نظام پر کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قائداعظم فاؤنڈیشن کاقیام عمل میں لایاگیاہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ پربریفنگ دی گئی۔

  • ‘اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہ مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں’

    ‘اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہ مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں’

    اسلام آباد  : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہ مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں، ہم چاہتےہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپبے بیان میں کہا کہ افغان معاملے پر پاکستان کی تجویز کوپہلےبھی نہیں سنا گیا تھا، وزیراعظم نے  اشرف غنی کو الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی تھی، اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہ مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین ابھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں کہ لوگ چھوڑکرنکل جائیں، ہم چاہتے ہیں، افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ طالبان پر اثر و رسوخ ہےلیکن کنٹرول نہیں ہے، کوشش کررہے ہیں کابل ایئرپورٹ جلد کھل جائے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصہ افغانوں کے ساتھ کام کیا ہے، سنہ 1988 میں روس افغانستان سے نکلا تو بہت سے مسائل رہ گئے تھے، اب امریکا اور نیٹو افواج نے افغانستان سے تیزی سے انخلا کیا ہے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ افغانستان کی صورتحال کے باعث مخلوط حکومت ضروری ہے۔

  • ‘پاکستان اور فوج کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں’

    ‘پاکستان اور فوج کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان، فوج کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں، افغان حکمرانوں نےعشروں ملک لوٹا ، وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے، نتیجہ آج سامنے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کرپاکستان،فوج کےخلاف ٹرینڈچلانے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہےہیں، عوام تب محفوظ ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہیے،
    پاک فوج و دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکمرانوں نےعشروں ملک لوٹاوسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے، افغان حکمرانوں نےذاتی تجوریاں بھریں ، نتیجہ ہے کہ آج افغانستان کا دفاعی حصارریت کی دیوار ثابت ہواہے،ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہیے، ہمیں جھوٹے پراپیگنڈوں سےبھی ہوشیاررہنا چاہیے۔

  • ‘حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں’

    ‘حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں، ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا توالیکشن ای وی ایم پر ہوسکتےہیں، الیکشن کمیشن نےکہا36شرائط پوری ہوں تومشین استعمال کی جاسکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشین موجودہ انتخابی نظام سے ایک قدم آگے ہے، الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپرٹریل بھی دستیاب ہوگی، ای ای ایم کےاستعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، ای وی ایم پر زور اس لیےہے کہ یہ انٹرنیٹ سےمنسلک نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے، اس کے استعمال سے دھاندلی کےامکانات کم ہوں گے ، ٹیکنالوجی کےحوالے سے تمام کام مکمل ہے ، اب انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے طریقہ کار تیار کرنا ہوگا۔

    آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی اور وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کےسینئر رکن آزاد کشمیرکےوزیراعظم کےہم زلف تھے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جب ن لیگ کو شکست ہوئی تو انہوں نےکہا دھاندلی ہوئی ہے، کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کیےجا سکیں؟ وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات ٹھیک ہوئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامؤقف ہے انتخابی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھاجائے اور ٹیکنالوجی سےالیکشن میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔