Tag: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

  • فواد چوہدری کا پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض

    فواد چوہدری کا پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر میاں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض کر دیا، انھوں نے کہا کہ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر کیسے بٹھادیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں کی تحقیقات وہ کیسے کریں گے۔

    [bs-quote quote=”بلی کو دودھ کی رکھوالی پر نہیں بٹھایا جاسکتا: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی حکومت کا حق قرار دیا، کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کاعہدہ اپوزیشن کا حق نہیں، یہ چیئرمین شپ حکومت کو ملنی چاہیے۔

    فواد چوہدری نے ضمنی انتخابات میں کام یابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں واضح برتری ملے گی، کہا ’پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں واضح برتری ملے گی، امید ہے ضمنی الیکشن میں کام یابی حاصل کر لیں گے۔‘

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کی طرح ضمنی الیکشن نہیں کرا رہی، انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری مداخلت نہیں ہوگی۔

    [bs-quote quote=”کراچی کی صفائی بہت بڑا مسئلہ ہے: وزیر اطلاعات” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے بیوروکریسی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بیوروکریسی کی اخلاقی تربیت زرداری اور نواز دور میں ہوئی، پی ٹی آئی کی بیوروکریسی سب سے مختلف ہوگی۔


    یہ بھی پڑھیں:  بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے‘ فواد چوہدری


    فواد چوہدری نے کراچی کی صفائی کے مسئلے کو بھی بہت بڑا مسئلہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ بہت جلد ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز ہوگا، چاروں وزرائے اعلیٰ کو صفائی مہم پر اعتماد میں لیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا ’سرسبز و شاداب پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں اس وقت بات کی جب میں وہاں نہیں تھا، سینیٹ میں ہی بات کروں گا تاکہ مشاہد اللہ کی طبیعت اپنی جگہ آجائے، وزیرِ اعظم مجھے عہدے سے ہٹائیں گے تو ہٹ جاؤں گا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، فواد چوہدری

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

    سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست سے ہم متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔

    فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جاری شر انگیزی کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی دھمکی میں آنے والا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، بھارت رافیل اسکینڈل کو دبانے کے لیے ایشو کھڑا کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری


    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    دوسری طرف بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ بھارتی حکومت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، دہشت گرد ختم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کسی سیاسی جماعت کے آلۂ کار نہ بنیں، فواد چوہدری کا ردِ عمل

    بھارتی آرمی چیف کسی سیاسی جماعت کے آلۂ کار نہ بنیں، فواد چوہدری کا ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کے شر پسندانہ بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا، کون امن اور کون جنگ کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگی جنونیت کو مسترد کرتا ہے۔

    فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں، پاکستان پر الزام تراشی کا مقصد نریندر مودی پر استعفے کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے امن کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا، ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ نہیں ہوسکتی، پاکستان اور بھارت کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران انتخابات میں فائدے کے لیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، مودی کا چہرہ فرینچ جیٹ کرپشن میں سامنے آ گیا ہے، مودی بھارتی عوام کی توجہ کرپشن اسکینڈل سے ہٹانا چاہتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب


    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کسی پارٹی کے سربراہ نہیں، انھیں سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، بھارتی آرمی چیف کسی سیاسی جماعت کے آلۂ کار نہ بنیں۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کم زوری نہ سمجھا جائے۔

  • نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

    نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، ہماری عوام کے ساتھ ڈیل ہے لوٹنے والوں کے ساتھ نہیں، نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ محمد بن سلمان عرب دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، وہ کہاں کرپٹ آدمی کو ریلیف دینے کا کہہ سکتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے، جن خامیوں کی وجہ سے ضمانت ہوئی ان کو ختم کیا جائے گا۔

    نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر جاتی امرا میں سعودی سفیر تعزیت کر رہے ہیں

    انھوں نے کہا کہ ہر جگہ ڈیل نہیں ہوتی نہ عمران خان ڈیل والے آدمی ہیں، کسی ملک نے نواز شریف کے لیے کوئی بات نہیں کی، نیب آزاد ادارہ ہے ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف صاحب کا اب جیل آنا جانا لگا رہے گا، کچھ لوگوں نے پوچھا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، اب ان لوگوں کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ نام کیوں ڈالا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے


    انھوں نے کہا ’خوشی ہوئی کل مسلم لیگ ن کے لوگوں نےعدالتوں کی تعریف کی، عجب منطق ہے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں صحیح خلاف آئے تو نظام غلط ہے، نواز شریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، چاہتے ہیں عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس پاکستان آئے۔‘

    [bs-quote quote=”نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے مزید کہا ’نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے، اسحاق ڈار کو بھی لندن میں نہیں رہنے دیں گے، یو کے اور پاکستان میں تحویلِ ملزمان کا معاہدہ ہوا ہے، نواز شریف کو وہیں پہنچائیں گے جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔‘

  • پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

    پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔

    PTI

    فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب اب پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔

    [bs-quote quote=”ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔ یو اے ای کے ساتھ جو سرد مہری تھی وہ ختم ہوگئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خادم الحرمین کی ہدایت پر ایک اعلیٰ مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ، توانائی اور تاجر پاکستان آئیں گے۔

    فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے حوالے سے بھی کہا کہ پاک امارات تعلقات میں چند سالوں سے سرد مہری تھی جو کل ختم ہو گئی، یو اے ای میں پاکستانیوں کے مسائل اور ویزے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان


    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ پہلے تھے جو پاکستان آئے، سعودی عرب جانے سے یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری ہے، ایران بھی ہمارا بہترین پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جائیدادوں کو فروخت نہیں کیا جا رہا ہے انھیں استعمال میں لایا جا رہا ہے، مسائل سے نکلنے کے لیے ہمیں پیسے چاہئیں، کوئی بھی کام ہوتا ہے تو ن لیگی رہنما کہتا ہے یہ تو ہم نے پہلے کر لیا تھا، پہلے کر لیے تھے تو وہ نظر کیوں نہیں آتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نیب اصلاحات کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، چیئرمین نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک مقدمے سے چیئرمین نیب کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے، امید ہے نیب پراسیکیوٹرز اپنی خامیاں دور کر دیں گے۔

  • نواز شریف کو 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے، فواد چوہدری

    نواز شریف کو 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو اہلیہ کی تدفین کے سلسلے میں قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر بحث چھڑنے پر وزیرِ اطلاعات نے بیان جاری کیا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کو جو سہولت دی جاسکتی ہے وہ ضرور دی جائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جب کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آئی تو وزیرِ اعظم لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیرِ اعظم اور شرکا نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیگم کلثوم بہادر خاتون تھیں۔

    [bs-quote quote=”چینی حکام سے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر گفتگو ہوئی: وفاقی وزیر اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں رہ کر جو بھی سہولت ہوگی وہ نواز شریف کو دی جائے گی، وہ پیرول پر رہا ہوتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    فواد چوہدری نے واضح کیا کہ نواز شریف کی طرف سے درخواست پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر انھیں پیرول پر رہائی ملی تو قانونی طریقۂ کار پر عمل در آمد کیا جائے گا، تاہم پیرول پر رہائی کے مطابق جیل کا عملہ ساتھ ہوتا ہے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، وزیرِ اعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو سفارشات کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔


    بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع


    وزیرِ اطلاعات نے اجلاس کے سلسلے میں کہا کہ عمران خان کو اگر ملک کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرنے پڑے تو وہ کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کو جتنی حمایت ملک کے اندر حاصل ہے اتنی باہر بھی حاصل ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو سفارشات کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا چینی حکام سے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر گفتگو ہوئی، مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، رزاق داؤد کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ پاکستان اپنے مفاد کے لیے تمام ممالک سے تعلقات میں توازن برقرار رکھے گا، معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک قدم آگے آئے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، بھارت میں ہندو انتہا پسندی پر ہمیں تشویش ہے، کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔

  • روایتی جنگ کا دور گزر گیا، بیانیے کی جنگ جیتنی ہے، فواد چوہدری

    روایتی جنگ کا دور گزر گیا، بیانیے کی جنگ جیتنی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے انفارمیشن گروپ کے افسران نے ملاقات کی، ملاقات میں اطلاعات کی رسائی کے سلسلے میں درپیش مسائل پر بات کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے افسران سے کہا کہ روایتی جنگ کا دور گزر گیا ہے، اب دلیل اور منطق کا بیانیہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے گروپ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اب دلیل اور منطق کی جنگ لڑی جائے گی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ’ہم وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے، افسران کی کیرئیر سازی میں بہتری کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔‘

    انفارمیشن گروپ نے وزیرِ اطلاعات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، فواد چوہدری نے مسائل کے حل کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی۔


    مزید پڑھیں:  گزشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری


    خیال رہے چند دن قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بیانیے کی جنگ کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے اپنا ایک الگ میڈیا سیل قائم کر رکھا تھا جس کے ذریعے اشتہارات تقسیم کیے جاتے تھے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) اور پریس کونسل کو ختم کر دیا ہے، اس کی جگہ ایک ہی ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ اطلاعات وفد کے ہم راہ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس سعودی عرب روانہ ہوگئے، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی وزیر اطلاعات کی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی اور مذہبی طور پر بہت مضبوط ہیں، پاکستان کی طرف سے سعودی وزیر کو حکومتی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد نے نئی حکومت کی ترجیحات کو سراہا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


    وزیرِ خارجہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی


    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی وزیرِ اطلاعات کو پاکستان دورے کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ بنائی گئی تصویروں کا البم بھی پیش کیا۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، انھوں نے دورے میں اہم ملاقاتیں کیں۔

  • شہباز شریف کا انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے، فواد چوہدری کا ردِ عمل

    شہباز شریف کا انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے، فواد چوہدری کا ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز شریف کے انتقامی کارروائیوں کے الزام کو حیران کن قرار دے دیا۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو یاد دلایا کہ نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت میں جیل گئے، شہباز شریف کا انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسا نہیں بنایا، پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں۔

    فواد چوہدری نے دھاندلی کے الزامات کے جواب میں کہا ’اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے، اپوزیشن کو یہ بھی نہیں پتا کہ پولنگ ایجنٹس کو کہاں سے نکالا گیا۔‘

    سی پیک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سی پیک منصوبے کو آگے بڑھائے گی، سی پیک کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے وہ پورے کیے جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


    واضح رہے کہ شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، کمیشن کے قیام تک ہم کسی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا ’ہم نے 3 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کی تھی، حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا اور حکومت نے گیس کی قیمت میں بھی 40 فیصد اضافہ کردیا ہے۔‘

  • اعتزاز احسن کا نام تحریکِ انصاف نے دیا، خورشید شاہ کا دعویٰ، فواد چوہدری کی تردید

    اعتزاز احسن کا نام تحریکِ انصاف نے دیا، خورشید شاہ کا دعویٰ، فواد چوہدری کی تردید

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے حوالے سے نیا تنازعہ اٹھ گیا ہے، خورشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نام پی ٹی آئی نے دیا، فواد چوہدری نے اس کی تردید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف میں نیا تنازعہ اٹھ گیا، خورشید شاہ نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ان کے امیدوار کا نام پی ٹی آئی نے دیا۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ’خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہے، پی ٹی آئی امیدوار عارف علوی کی کام یابی واضح ہے۔‘

    پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیان کے ردِ عمل میں فواد چوہدری نے صدارتی امیدوار کو مقابلے سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا، کہا ’اعتزاز احسن سے گزارش ہے کہ وہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نہ ہوں۔‘


    کاغذات نامزدگی منظور، عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمٰن مدمقابل


    وزیرِ اطلاعات نے مخالفین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی امیدوار کے ہونے سے عارف علوی کی کام یابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی کام یابی واضح ہے۔

    واضح رہے کہ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری اسمبلی میں ان سے راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں ملے اور کہا کہ مشترکہ امیدوار لاتے ہیں، اس کے بعد اعتزاز احسن کا نام خود فواد چوہدری نے دیا اور اس پر راجہ پرویز کو گواہ بنایا گیا، لیکن پھر انھوں نے اس سے یوٹرن لے لیا۔