Tag: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
-
ہماری حکومت کمزور ہے قانون طاقتور ہے، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کمزور ہے قانون طاقتور ہے۔ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا محسن ملک ہے۔ سعودی عرب نے کبھی پاکستان میں غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر میں بھر پور تعاون کی یقین داہانی کرائی گئی ہے۔
امریکہ ،کابل اور بھارت سے بھی ہمارے اچھے تعلقات ہو چکے ہیں الطاف حسین کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نئے نئے نعرے آتے رہتے ہیں، اب بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی نئے نعرے لگائے جارہے ہیں۔سندھ کی تقسیم کے حوالے سے سندھ کے عوام خود فیصلہ کریں۔آئین کے تحت تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
-
وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا تاثر درست نہیں,پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافےکا تاثر درست نہیں، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے بیان سے ملک اور پارٹی میں ان کا تشخص متاثر ہوگا۔
حکومت نے وزیراعظم کے اثاثوں کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کے بیان کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کے ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کی پرانی اور موجودہ مالیت سے متعلق ابہام پیدا کیا جارہا ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت میں وقت کیساتھ اضافہ قابل فہم ہے، ساتھیوں کےغلط مشورے امیر جماعت اسلامی کے مبہم بیانات کا سبب ہیں، توقع ہے کہ منور حسن غیرمصدقہ اورغلط بیانات سے اجتناب کرینگے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے ملک اور پارٹی میں منور حسن کا تشخص متاثرہوگا، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے جمعے کو منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ ان کے اثاثے دوگنا کیسے ہوگئے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عام انتخابات میں اثاثوں کی جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انکے موجودہ اثاثوں سے دو گنا کم ہیں۔