Tag: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

  • جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے قوم کی ترجمانی کی،پرویز رشید

    جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے قوم کی ترجمانی کی،پرویز رشید

    لاہور : وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو ترقی دینا اگر جرم ہے تو یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے،جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے قوم کی ترجمانی کی۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پاکستانی اور کشمیری عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ایک آمر نے ترجیحات سے ہٹایا جس کے باعث مسئلہ کشمیر کب کا دب چکا تھا لیکن ایک عوامی رہنما نواز شریف نے آکر اسے دوبارہ سے اُٹھادیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اُجاگر کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کرنے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو درد ملک کی تعمیر اور ترقی کرنے والی قیادت ہو تا ہے وہ درد ’’بلاّ‘‘ اُٹھانے والوں کو نہیں ہو سکتا ہے اس لیے ہم اپنا کام یعنی ملک کی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اصل لیڈر ہیں جنہوں نے ملک بھر میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا رہا ہے،کراچی میں امن قائم کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز بھی نواز شریف نے کیا۔

  • قائد ایم کیوایم برطانوی شہری ہیں،ریفرنس بھیجوا رہے ہیں،پرویزرشید

    قائد ایم کیوایم برطانوی شہری ہیں،ریفرنس بھیجوا رہے ہیں،پرویزرشید

    لاہور : وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد برطانوی شہری ہیں ان کے خلاف کارروائی کے لیے برطانیہ ریفرنس بھی بھیجوایا ہے

    ایکسپو سنٹر لاہورمیں ٹیکسٹائل نمائش کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریرکے بعد اے آر وائی نیوز، سماء اور دیگر چینلز پر حملے ہوئے لیکن سب سے زیادہ نقصان اے آر وائی نیوز کو پہنچا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب لندن والا کراچی کو بند نہیں کراسکتا، پہلے لندن والے کے ایک اشارے پر ٹرانسپورٹ بند اور مکمل شٹر ڈاؤن ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے پہلے لندن والے کی تقریر کے بعد کراچی میں ایک دن کے اندر 100 لاشیں گر جاتی تھیں اور چھ چھ دن کاروبار بند رہتا تھا جب کہ نوازشریف کی قیادت میں کراچی آپریشن کے بعد حالات میں بہتری آئی ہےاورکراچی والوں نے لندن سے تعلق توڑ لیا ہے۔

    قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی تیزرفتارترقی کا غیرملکی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے، آج انڈسٹری کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی حکومت نے کمی کی ہے۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے اورعمران خان صرف دھرنے ہی دیتا رہے گا کیوں کہ عمران خان کوعدالتوں اور سڑکوں کے علاوہ اپنے اوپر بھی اعتماد نہیں رہا۔

  • عمران خان کو مٹھائی کھانے کے شوق میں چھواروں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا، پرویز رشید

    عمران خان کو مٹھائی کھانے کے شوق میں چھواروں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان پچھلی بار مٹھائی کھانے کے شوق میں چھوارے کھاکر ناکام واپس گئے تھے اور اب کی بار بھی چھواروں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان بہت غلط وقت پر کیا اس سے قبل بھی وہ دھرنے کی شکل میں قوم کا وقت ضائع کرچکے ہیں اور مٹھائی کھانے کے شوق میں سڑکوں پر نکلے تھے لیکن چھوارے کھا کر ناکام اور نامراد بنی گالا واپس جانا پڑا تھا اس بار بھی 7 اگست سے شروع ہونے والے احتجاج میں بھی چھواروں پر ہی اکتفا کرنے پڑے گا اس بار بھی وہ ناکام ہوں گے۔

    مزید جانیے : پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائی تقسیم کریں گے، عمران خان

    وزیر اطلاعات نے وضاحت دی کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھایا، حکومت بھارتی مظالم کو اجاگر کرکے قومی فریضے کو ادا کررہی ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    آزاد کشمیر میں جاری الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں شفاف اورمنصفانہ ماحول میں انتخابات ہوئے ہیں اور کسی امیدوار نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے،عوام نے بھی آزادانہ طور پر اپنی قیادت کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، اب کشمیری جسے ووٹ دیں اسے تسلیم کریں گے اور منتخب ہونے والا نمائندہ ہمارے سر کا تاج ہوگا۔

    صوبہ سندھ میں جاری رینجرز کے اختیارات پر کشیدگی پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی ہے، شہر قائد میں امن قائم کرنے میں فورسز نے بہت سی قربانیاں پیش کیں لیکن رینجرز کے سندھ میں قیام سے متعلق وفاقی چوہدری نثار اپنا کردار ادا کرر ہے ہیں اور اب بھی امن کی کوششوں کو اتفاق رائے سے جاری رکھا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کےعلاج کے لیے اُن کے بیٹوں نے اخراجات اُٹھائے،پرویزرشید

    وزیر اعظم کےعلاج کے لیے اُن کے بیٹوں نے اخراجات اُٹھائے،پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے علاج کا تمام خرچہ اُن کے صاحبزادوں نے برداشت کیا،سرکاری خزانے سے کچھ خرچ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نواز شریف کے علاج اوروطن واپسی پر سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال کے الزامات کا جواب دے رہے تھے،انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے علاج کا تنان خرچہ اُن کے صاحبزادوں نے اُٹھایا ہے سرکاری خزانے سے اس مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی ہے حالانکہ وزیر اعظم کا یہ استحقاق ہے کہ وہ اپنا علاج سرکاری خزانے سے کرا سکتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے یا تو باخبر ہیں یا جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں مجھے بتایا جائے کس طرح پی آئی اے کی ایک پرواز پرچالیس کروڑ کا خرچہ آسکتا ہے؟

    ٹی او آرز کے حوالے سے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید نے بتایا کہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے چھر اراکین میں سے تین اراکین کی سوچ مختلف ہے جب کہ تین اراکین علیحدہ رائے رکھتے ہیں،اس معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کا موقف اپوزیشن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے چھ کے چھ اراکین کا موقف ایک ہی ہے اس حوالے ایک اجلاس ہونے جارہا ہے کوشش کریں گے اپوزیشن جماعتیں بھی اس اجلاس میں شرکت کریں تا کہ ٹی او آرز پر متفقہ رپورٹ مرتب کی جا سکے۔

  • عمران خان ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں،پرویزرشید

    عمران خان ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں،پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے شہنشاہ معظم کے منہ سے دوسروں کے لیے تنقید اچھی نہیں لگتی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی پسرور اور سیالکوٹ جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو لینے کے لیے جانے والے پی آئی اے کے جہاز پر انگلی اُتھانے والے شہنشاہ معظم کس حثیت سے خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر رکشہ کی طرح استعما کر رہے ہیں
    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر تاجدارِ بنی گالا کی خدمت پر مامور ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا جب کہ عمران خان بغیر استحاق کے خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام پہلے ہی مون سون بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے کہ سیلاب کی ممکنہ پیشن گوئی سے مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں خان صاحب اُن کی حالت پر رحم کھائیں اور خیبر پختونخواہ کے عوام کی دہائی سنیں اورکچھ عملی اقدامات کے بجائے ملک میں افراتفری برپا کرنے میں مصروف ہیں۔

    پرویز رشید نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے پاکستان میں ہر محکمہ آثار قدیمہ کی یاد تازہ کر رہا ہے،پنجاب میب صحت کی سہولیات کا رونا رونے والوں کے اپنے صوبے کے ہسپتالوں میں طبی آلات پورے ہیں نہ لوگوں کو ادویات میسر ہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب تک عوام سے جو بھی وعدے کئے، وہ پورے نہیں کیے۔

    انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام صوبے میں حکومت نام کی چیز کو تلاش کر رہی ہے لیکن عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صوبے کے وسائل کا اپنی ذات پر بے دریغ استعمال کر رہے ہیں

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس موقع پر عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” خان صاحب عوام نے آپ کو خدمت کرنے کیلئے ووٹ دیا تھا، خدمت کروانے کیلئے نہیں”۔

  • پاکستان کے تشخص کے لیے نظریاتی ضرب عضب کے محاذ پر ہیں، پرویز رشید

    پاکستان کے تشخص کے لیے نظریاتی ضرب عضب کے محاذ پر ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویش رشید نے کہا ہے کہ اسلام اور نبی کریم کے پیغام کو مسخ کر کے پیش کیا گیاہے،جس سے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کا تشخص خراب ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کل رات اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ،ہم نے رہنمائی کے لیے علماء کی انگلی تھامی ہے آئندہ بھی تھامے رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی نے اسلام اور نبی کریم کے پیغام کو مسخ اور مجروح کیا گیا ہے،اسلام اور پاکستان کے اصل وارث ہم ہیں اورہم پاکستان کا تشخص بحال کرینگے۔

    دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ظلم یہ ہے کہ پاکستان میں عید کی نماز پولیس کے پہرے میں پڑھی جاتی ہے جب کہ لندن کی مساجد میں نماز پڑھتے ہوئے خوف نہیں آتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کو خونخوار مذہب کے طور پر پیش کرنے کی سازش کی گئی ہے،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ نمازیوں کو شہید کرنے والوں سےہماری جان چھڑا دے۔

    پرویز رشید نے موقف اختیار کیا کہ خانقاہیں تمام انسانوں کےلئے روحانی علاج گاہیں ہیں، خانقاہوں سے ہمیشہ امن محبت بھلائی کا پیغام آتا ہے تاہم خانقاہوں پرچند بدطنیت لوگوں نے نگاہیں رکھیں ہوئی ہیں۔

    وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے انہوں نے علماء و مشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی فوری اور کلی صحت یابی آپ اور کروڑوں لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کہا کہ وزیراعظم کی چار شریانوں کی سرجری کی گئی ہے،وزیر اعظم کی طبعیت میں تیزی سے آنے والی بحالی سے ڈاکٹرز حیران تھے کہ اتنی بڑی سرجری کے بعد اتنی جلدی روبہ صحت کیسے ہوئے؟

    وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگیا،آخر میں انہوں نے اعادہ ظاہر کیا کہ نظریاتی ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کے اصل تشخص کو واپس لائینگے۔

  • وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے 70سال سے پہلے کے بھی اثاثے ظاہر کر دیئے، کہانی اب بہت دور تک جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جواب دے کر آج اپنا فرض ادا کردیا، کمیشن میں ایک ایک چیز کا ثبوت دینگے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مہینے سے اپنی آف شور کمپنی پرخاموش کیوں تھے؟
    آف شورکمپنیوں کاسب سے زیادہ تجربہ عمران خان کوہے،عمران خان نے 1983میں آف شورکمپنی بنائی، عمران خان خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ پیسہ ملک میں لائیں وہ خود لوگوں کے خیرات کے پیسے بیرون ملک بھیجتےرہے 7 ملین ڈالرز کی خیرات کا پیسہ عمران خان نے آف شورکمپنی میں لگایاہواہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا، میاں صاحب نے23سالہ ٹیکس کی تفصیلات آج فراہم کر دیں،وزیراعظم نےاسپیکرکوجوفائل دی اس میں23سال کاریکارڈموجود ہے، انہوں نے سات سوالات سے کہیں آگے جاکر جواب دیے، عمران خان بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس راہ فرارکے سواکوئی آپشن نہیں تھا، عمران خان نےاپنی آف شورکمپنی چھپاکررکھی تھی، ناک آؤٹ ہونے پراپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،اپوزیشن کےپاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے عمران خان آف شورکمپنی کاجواب نہیں دے سکتے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اور سچ نے جھوٹ کوناک آؤٹ کر دیا، وزیراعظم نے پہلے بھی اپوزیشن کے مطالبے کوتسلیم کیا،وزیراعظم کاپارلیمنٹ میں آنے کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں سچ بیان کیا۔

    13101437_10153710084996523_412451244_n

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہےکہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، حکومت اس بات پرآمادہ ہو گئی تھی کہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جائے گا، پہلے اپوزیشن چیف جسٹس کی بات کرتی رہی۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن چار آدمیوں کے ہتھےچڑھی ہوئی ہے،خان صاحب اور شاہ صاحب کو آج بات کرنی چاہئے تھی، اپوزیشن آگ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کرے، اپوزیشن ریڈ لائنز کو عبور نہ کرے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی والےتین چار لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے تمام مطالبات مانے ہیں،چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، نوئے کی دہائی میں پیپلزپارٹی اورن لیگ نے باری باری ریڈلائنز عبورکی تھیں، انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں کسی طورپربھی واپس نہیں جانا چاہتے۔