Tag: وفاقی وزیر اطلاعات

  • گذشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری

    گذشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سینیٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کے میڈیا سیل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز نے اپنا ایک میڈیا سیل بنا رکھا تھا جس کے ذریعے سابق دورِ حکومت میں اشتہارات دیے جاتے تھے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق مذکورہ میڈیا سیل وزیرِ اعظم ہاؤس میں بنایا گیا تھا جسے مریم نواز کنٹرول کرتی تھیں۔

    [bs-quote quote=”چار سال میں چالیس ارب سے زائد کے اشتہارات دیے گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل کے ذریعے دیے جاتے تھے، گزشتہ چار سال میں وفاق اور پنجاب کے چالیس ارب سے زائد کے اشتہارات دیے گئے۔

    یہ انکشاف وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے یہ معاملہ اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) اور پریس کونسل کو ختم کر دیا ہے، اس کی جگہ ایک ہی ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ہر قسم کے میڈیا پر نظر رکھے گی اور اس میں تمام اتھارٹیز کو ضم کیا جائے گا، دوسری طرف ماضی میں وفاقی حکومت نے 17 ارب اشتہارات پر خرچ کیے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • حکومت کی خریدی گئیں تمام اضافی گاڑیاں نیلام کر دی جائیں گی، فواد چوہدری

    حکومت کی خریدی گئیں تمام اضافی گاڑیاں نیلام کر دی جائیں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں جاری توانائی بحران کے سلسلے میں اقدامات کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے مسائل کے حل کے لیے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’وفاقی کابینہ نے سیاسی بھرتیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہانہ طرزِ حکومت کے لیے خریدی گئیں تمام اضافی گاڑیاں نیلام کر دی جائیں گی۔‘

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب غیر روایتی تھا، عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیے، جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر بھی ہوتا ہے، وہ ڈھکی چھپی نہیں، کھل کر بات کرتے ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے سارک کانفرنس کے نام پر قیمتی گاڑیاں منگوائیں، ماضی کے حکمرانوں کے غلط اقدامات سے خود ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔


    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان


    انھوں نے کہا بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، سب کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وزارتیں اپنے اخراجات کو کم کریں، گورنر ہاؤسز کے بہتر استعمال کی حکمت عملی بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں کام یاب ہوجائیں گے، عمران خان چاہتے ہیں معاشی بہتری میں سمندر پار پاکستانی کردار ادا کریں، وہ ہمارے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

  • شاید عمران خان کا شیطان سے مک مکا ہو گیا اس لیے حج پہ نہیں گئے،پرویزرشید

    شاید عمران خان کا شیطان سے مک مکا ہو گیا اس لیے حج پہ نہیں گئے،پرویزرشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی حکومت نے حج کے مقدس فریضے کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کیں۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور اپنی طرف سے پوری قوم کو حج کی مبارکباددیتا ہوں۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت میں چارحج ہوئے ہماری حکومت میں جب بھی حاجی حج کرکے آئے تو انہوں نے انتظامات کی تعریف کی۔

    انہوں نےکہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں حج کی سعادت سستی ہوئی.سرکاری حج کے اخراجات اور سہولت بھی بہتر ہوئی۔

    پرویز رشید نے مزید کہاکہ حج کے مقدس مہینے میں عمران خان نے دو وعدے کئے ، ایک وعدہ حج پر تشریف لےجانے کا کیا دوسرا رائیونڈ جانے کا ،عمران حج پر اس لئے نہیں گئے کہ اللہ نے انہیں اجازت نہیں دی ،دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان کا شیطان سے مل مکا ہو گیا۔

    پرویز رشید نے کہا کہ سب لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ سرکاری حج کے انتظامات سے مستفید ہوں کیوں کہ پیسے بھی کم خرچ ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے پہلے سرکاری حج پر زیادہ پیسے خرچ ہوتے تھے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے حج کے اخراجات میں کمی کی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے مستفید ہوسکے۔

  • راولپنڈی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ’راول ایکسپو‘ کا افتتاح کردیا گیا

    راولپنڈی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ’راول ایکسپو‘ کا افتتاح کردیا گیا

    راولپنڈی:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ’’راول ایکسپو‘‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی میں’’ راول ایکسپو‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اوپر پہلے بھی دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کے اچھے نتائج کے سبب خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن قائم ہوا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ ملک میں 2013 کے مقابلے حالات قدرے بہتر ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار مستقل مزاجی سے ملک میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

    بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہماری حکومت نے بجلی کے کئی منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل 2018 تک مکمل ہوجائے گی اور ان پروجیکٹ کے سبب ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

    اپوزیشن کی جانب سے کرپشن اور فراڈ کے خاتمے کے حوالے کسی کاروائی کا مطالبہ نہیں کیا گیا، مگر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان روز اس کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں بند ہیں تو عمران خان اتنے مہینوں سےکیا اکھٹاکررہےتھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لےلیا،  انہوں نے کہا کہ کبھی ثبوت آپ کے پاس، کبھی تھیلوں میں، خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں ہیں تو خان صاحب اتنے مہینوں سے کیا اکھٹا کررہے تھے۔

     اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائس کے تھیلے کھلنے پر عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی تھی عمران خان نے جھوٹ بول کر اپنا اعتبار کھودیا ہے۔

     خیبر پختونخوا میں بارشوں پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کےپی کے میں لوگ مررہے ہیں عمران خان اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں ؟؟ ۔

  • عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کو کامیاب کرکے عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے نتائج کو سند دے دی ہے۔

     اسلام آباد میں نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام کتابوں کی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،کنٹینرز پر عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حلقے کو اپنی وکٹ قرار دیتے رہے وہاں بھی ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کل کے انتخابات میں جنرل کیانی تھے نہ افتخار محمد چوہدری اور نہ ہی نجم سیٹھی موجود تھے پھر بھی جیت ن لیگ کی ہوئی۔

     وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے بتیس ہزار ووٹ لیے ۔ اب انہیں پچیس ہزار ووٹ لینے پڑے۔ عوام نے شیطانی سیاست کو سز ادی۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے کنٹونمنٹ انتخابات میں پچاس فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اپنے ہی صوبے میں تینتیس فیصد کامیاب رہی، انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

     ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ختم کرنے کی ایم کیو ایم کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کرے گی، تحریک پر دیگر سیاسی جماعتوں کی آرا بھی سنیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے رکن رہیں۔

  • جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ دونوں فریقین کی بات چیت سے حل ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا  اسلام آباد دھرنا انجینئرڈ تھا اس لئے ناکام ہوا۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کو عزیز ہے۔سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیئے ۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا اس لئے ناکام ہوا کہ اسے عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، اگرعوام ساتھ ہوتے تو ہر گلی ہر سڑک پر دھرنا ہوتا ۔

    پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے حکومت جوڈیشل کمیشن کےہر فیصلےکوتسلیم کرےگی۔