Tag: وفاقی وزیر بحری امور

  • اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا،  قیصراحمد شیخ

    اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا، قیصراحمد شیخ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں نئے وزیر خزانہ کے حوالے سے کہا کہ بینکر پہلے بھی بہت آئے، محمد اورنگزیب کی بہت تعریف سنی ہے، اللہ کرے محمد اورنگزیب کامیاب ہوں ہمارا بڑامسئلہ ہی معیشت ہے۔

    قیصراحمدشیخ کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں تو ایسا نہیں ہوتا کہ وزیر خزانہ باہر سے لایاجائے، کیا کل ہم وزیراعظم بھی امپورٹ کریں گے، جب پارلیمنٹ ہے تو وزیرخزانہ وہاں سے لیں۔

    اسحاق ڈار سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ اسحاق ڈارفنانس بہتر سمجھتےہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سےخوش نہیں تھا، پرائیویٹ سیکٹر کہتا تھا اسحاق ڈار کو مشورہ کرنا اور سہولت دینی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے اسحاق ڈار کی بھی کچھ مجبوریاں ہوں،ہماری پارٹیاں کیوں ایسے لوگوں کو ڈائریکٹ منتخب نہیں کراتیں جوفنانس جانتے ہوں۔

  • علی زیدی کا کراچی کا فضائی جائزہ، صفائی مہم پر اظہارِ اطمینان

    علی زیدی کا کراچی کا فضائی جائزہ، صفائی مہم پر اظہارِ اطمینان

    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے شہرِ قائد میں جاری صفائی مہم کے دوران شہر کا فضائی جائزہ لیا، اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے ڈی جی بھی وفاقی وزیر کے ساتھ تھے۔

    فضائی جائزے کے بعد علی زیدی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا، یہ اجلاس کلین اینڈ گرین کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ایف ڈبلیو او کا کراچی کی صفائی میں کردار کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی افرادی قوت اور مشینری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی۔

    وفاقی وزیر نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے ڈی جی اور ان کی ٹیم کا مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں بہت مسائل ہیں، ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی، علی زیدی

    علی زیدی نے اپنے عزم کو دہرایا کہ کراچی کے شہریوں سے وعدہ ہے کہ صفائی کا کام مسلسل جاری رہے گا، کراچی کے نالوں اور علاقوں سے کچرا صاف کرنے کا پکا ارادہ ہے۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ شہر میں کچرے اور صفائی سے متعلق بہت مسائل ہیں جن کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی۔

    انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے لیے کام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کراچی کے ہر علاقے سے کچرا اٹھایا جائے، شہر میں صفائی مہم 6 اضلاع میں جاری ہے۔

    علی زیدی نے بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا تھا کہ وہ اپنی مشینری لے آئی۔ انھوں نے وزیر بلدیات سندھ سے درخواست کی کچرا کنڈی کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی لگائی جائے۔

  • آصف زرداری کوجاننا ہوگاکیاحلال ہے اور کیا حرام ، وفاقی وزیر علی زیدی

    آصف زرداری کوجاننا ہوگاکیاحلال ہے اور کیا حرام ، وفاقی وزیر علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی، آصف زرداری کوجانناہوگاکیاحلال ہے اور کیاحرام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے پی این ایس سی کادورہ کیا اور لائبریری کاافتتاح کیا، اس موقع پر علی زیدی نے کہا ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھا ،اب نہ ہونے کے برابر ہے۔

    وفاقی وزیربحری امور کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، پاکستان ہر سال 4.2 ارب ڈالر فریٹ پرخر چ کرتاہے ، فریٹ کم کرنے کے لیے مزید نئے بحری جہازلائیں گے، اقدام سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایا بلکہ پورا ملک کھاگئے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علی زیدی "][/bs-quote]

    انھوں نے کہا پی این ایس ایس سی 2جہاز لایا ہے ، سمندرمیں تیل کےرساؤ پرخود سے تحقیقات کرائی ، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا ، اس جہاز کے کپتان نے  تیل سمندر میں پھنک دیا ، جہاز کےکپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمےدارافرادکو نہیں چھوڑا جائے گا۔

    آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، ان کو کہتا ہوں تم مغرور ہوں ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا چورڈاکوقاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کی نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے ، سوچ رہا ہوں بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں ، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا کھلا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علی زیدی "][/bs-quote]

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کوجانناہوگا کیا حلال ہےاور کیاحرام ہے، اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں مفرورہیں۔

    علی زیدی نے بھی شہبازشریف کےچیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا جمہوریت کے لئے کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، چیئرمین پی اے سی کے لئے شہباز شریف کے نام پراتفاق ہواہے، شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں۔

  • 70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، علی زیدی

    70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، علی زیدی

    لاہور: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ 70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالیں، پھر سب کا احتساب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اس کے بعد سب کا احتساب کریں گے۔

    علی زیدی نے کہا کہ 29 تاریخ کو تمام اہداف کا بتائیں گے، کچھ چیزوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، کچھ ابھی باقی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تھے تو معیشت کی حالت ٹھیک نہیں تھی، وزیرِ اعظم کو باہر جا کر جو کام کرنا پڑ رہا ہے وہ آسان نہیں ہے، ملک سے باہر جانے سے پہلے میں نے ہوم ورک کیا تھا۔

    علی زیدی نے کہا کہ دو ایم اوز میرے پاس یو اے ای سے بھی آئے ہیں، جب چیزیں کھلیں گی تو سب سامنے آ جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا


    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کے میثاقِ جمہوریت کے تحت پی اے سی کا چیئرمین دیا گیا تھا، کے پی میں کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا تو کیوں اپوزیشن کا چیئرمین پی اے سی لگاتے۔

    علی زیدی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری ن لیگ قطری خط کا سہارا لے رہی تھی، آج اس سے مکر گئے، کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن ن لیگ نے آج تک اس کا نام نہیں لیا۔