Tag: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

  • آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے: فیصل واوڈا

    آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے: فیصل واوڈا

    اسلا آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کا نتیجہ وہی نکلا، آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مشہور فارسی کہاوت نقل کی ’نشستند و گفتند و برخاستند‘۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن مفادات کے لیے ایک ساتھ بیٹھیں گے لیکن حقیقت میں ساتھ ہوں گے نہیں۔

    ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھا کہ انشاء اللہ بجٹ ضرور منظور ہوگا، ایسی کئی اے پی سیز آئیں گی اور چلی جائیں گی، اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کو وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کے لیے باہر نکلے، ہم سہولتیں فراہم کریں گے، اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: اے پی سی اعلامیہ

    خیال رہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کر کے کہا گیا تھا کہ ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اب تک کیے جانے والے فیصلوں سے واضح ہو گیا ہے کہ صورت حال قابو میں نہیں ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اجتماعی استعفوں اور یوم سیاہ کی تجویز بھی دی، تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے استعفے دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

  • اٹھارویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں‌ کیا جاسکتا، فیصل واوڈا

    اٹھارویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں‌ کیا جاسکتا، فیصل واوڈا

    پشاور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ہے، چوری نہیں رکے گی تو کام آگے نہیں چل سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ ہوگا، قانون کے اندر رہتے ہوئے تیز کام کررہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”مجھے فنڈ، پیسے کی پرواہ نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب عمران خان کا ایک زبردست فیصلہ ہے، کے پی حکومت کو واٹر کارپوریشن سے بھی ہر طرح تعاون ملے گا، مجھے فنڈ، پیسے کی پرواہ نہیں ہے جو کام آج ہوا وہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز کی راہ میں نواز شریف حکومت رکاوٹ تھی، واپڈا اگر غیر متوازن ہو تو پورا پاکستان غیرمتوازن ہوگا، 18ویں ترمیم کے بعد میرا مختصر نہیں بہت بڑا کردار ہے۔

    مزید پڑھیں: ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے کامیاب میٹنگ ہوئی ہے، ٹھیک کام کریں گے تو ٹھیک چلیں گے، مجھے کوئی انکوائری کا ڈر نہیں ہے۔