Tag: وفاقی وزیر برائے بحری امور

  • ’’چینی پر سبسڈی دینے والے کو ڈھونڈ کر نکال لیں گے، سزا بھی ہوگی‘‘

    ’’چینی پر سبسڈی دینے والے کو ڈھونڈ کر نکال لیں گے، سزا بھی ہوگی‘‘

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ چینی پر سبسڈی دینے والے کو ڈھونڈ کر نکال لیں گے اور سزا بھی ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ چینی پر سبسڈی کے خلاف رہا ہوں، پتا نہیں کیوں شوگر مل مالکان سبسڈی لیتے رہتے ہیں، آج تک میں نے کوئی شوگر مل والا غریب نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے جو بھی قصور وار ہوگا اسے سزا ملے گی، چینی انکوائری رپورٹ آگئی اب اس کی بنیاد پر ایکشن ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کرونا سے حکمت عملی سے نمٹنا ہے۔

    مزید پڑھیں: چینی کمیشن رپورٹ شاہد خاقان کے کارناموں سے بھری ہے، شہزاد اکبر

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے پوش علاقوں میں لاک ڈاؤن تھا پسماندہ علاقوں میں نہیں، سندھ حکومت نے پہلے دن سے ہی تباہی پھیر دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت 18ویں ترمیم کا سہارا لے رہی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا نظام صوبائی معاملہ ہوگیا، سندھ حکومت کے پاس صحت کا بجٹ تھا کیوں استعمال نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی کمیشن رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے کارناموں سے بھری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کے بغیر سبسڈی دی جو کرمنل ایکٹ ہے، 4.1 ارب سبسڈی سندھ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے علم میں لائے بغیر دی۔

  • ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور ترک وزیر ٹرانسپورٹ کاہت ترہان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں بحریہ کے شعبے میں ترکی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی اور دونوں ممالک میں تعان بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا آغاز اور پہلی ملاقات وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور ترک وزیر ٹرانسپورٹ کاہت ترہان کی ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ علی زیدی کی جانب سے ترک وزیر اور ان کے ساتھیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں بلیو اکانومی میں پاکستان اور ترکی کے اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں وزرا کی ملاقات میں پاکستان و ترکی کے مابین اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور ترکی کے مابین شپ یارڈ آپریشن میں تعاون مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

    ترک وفد نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں تعاون پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ترک جہازوں پر پاکستانی سی فیئرز کی تعیناتی کی پیشکش کی۔

    اس موقع پر پاکستانی سی فیئرز کے لیے ویزہ کے حصول میں آسانی کی بھی درخواست کی گئی۔ سنہ 2020 میں پاکستان میں متوقع عالمی شپنگ ایکسپو میں ترک کمپنیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

    ترک وزیر نے پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

  • کراچی میں بہت مسائل ہیں، ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی، علی زیدی

    کراچی میں بہت مسائل ہیں، ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی، علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم 6 اضلاع میں جاری ہے، شہر میں بہت مسائل ہیں ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے کام کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے شکر گزار ہیں، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کراچی کے ہر علاقے سے کچرا اٹھایا جائے۔

    علی زیدی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ٹیم بھی اپنی مشینری لے آئی ہے، ان کا شکر گزار ہوں کہ کام شروع کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے ابھی وزیر بلدیات سندھ کو خط لکھا ہے، خط میں ان سے 5 نکات پر عملدرآمد کی درخواست کی ہے، لینڈ فل سائٹ تک کچرا لے جانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں نالوں کی صفائی سے کافی حد تک بہتری آئی ہے: علی زیدی

    علی زیدی نے کہا کہ ہمیں یہ بتادیں کہ کس سائٹ پر کتنا کچرا ڈالا جاسکتا ہے، کچرا کنڈی کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی لگائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے کنٹونمنٹ بورڈ اور سوسائٹیاں ہیں کچرا لینڈ فل سائٹ پر لے جائیں، ہمارے 5 نکات پر عمل ہوجائے تو زندگی آسان ہوجائے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بارش میں سب سے زیادہ پانی ڈیفنس میں جمع تھا، یوسی اور ڈسٹرکٹ کے منتخب نمائندے طے کرلیں کہ مل کر کام کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل علی زیدی کا کہنا تھا کہ کہیں کسی کو کچرا پھینکتے دیکھیں تو تصویر کھینچ کر ہمیں بھیجیں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

    کراچی: امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی۔

    سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکا میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔

    علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹویٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے۔

    عمران خان ٹویٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی

    شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی، عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردباؤ ڈالنا بھی اسی خاندان کا شیوہ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کے ایک اور اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ برسوں سے 2 خاندان پاکستان کے لیے عالمی رسوائی کا سبب ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی، عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردباؤ ڈالنا بھی اسی خاندان کا شیوہ رہا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ معصوم لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے میں ملوث رہے، عالمی رہنما کہہ رہے ہیں کہ زلزلے کا پیسہ تو نہیں کھا گئے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ایک اورمبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی۔

  • کرپشن، اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لارہے ہیں‘ علی زیدی

    کرپشن، اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لارہے ہیں‘ علی زیدی

    واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی سے روز5500 ملین ٹن کیمیکل سمندرمیں گرایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستانی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ لاس اینجلس ودیگرپورٹس سمیت سلیکون ویلی کا دورہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن اورکراچی پورٹ کوسسٹرسٹی کا درجہ دیا جائے گا، ہیوسٹن، کراچی میں جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

    علی زیدی نے کہا کہ اس وزارت کو ماضی میں کبھی سمجھاہی نہیں گیا، محکمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کرپشن،اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے روز5500 ملین ٹن کیمیکل سمندرمیں گرایا جا رہا ہے، کئی ٹن سالڈ ویسٹ سمندرمیں روزانہ پھینکا جاتا ہے، مسائل پرجدید ٹیکنالوجی سے قابو پانا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے‘ علی زیدی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے۔