Tag: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

  • حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، فواد چوہدری

    حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، جو حکومتیں وکلا سے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا میں جمہوری عمل سب سے زیادہ موثر ہے، ہم نے عوام سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، جو حکومتیں وکلا سے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتا ہے۔

    صاف پانی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں سال کھیوڑ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پنڈدادن خان میں شہریوں کو طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

    وفاقی وزیر ہرن پور سے جلال پور تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جوان پاکستان پروگرام کے تحت ینگ وکلا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا چیمبرز کے لیے فنڈ ارینج کروں گا۔

    مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا میں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری

    ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی قیادت کے لیے جنگ جاری ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری ودیگرملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے، طریقہ کار اختیار کیے بغیر باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

    نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی موجود تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شرائط پر کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا، اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

  • مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، فواد چوہدری

    مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، اقوام متحدہ کو آگے بڑھنا ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرمیں لوگوں کےجذبات بہت بھڑکےہوئےہیں،وزیراعظم عمران خا ن نےکشمیرمعاملےسےجڑےخطرات سےاقوام متحدہ کوآگاہ کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کرنےوالوں سے گزارش ہےامن کا موقع ہاتھ سےنہ جانیں دیں، ایل اوسی پارکرنانئےوارزون میں داخل ہونےجیسےہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاملہ ہاتھ سے نکلا جا رہاہے ،اقوام متحدہ کوآگےبڑھناہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن مودی کی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔دلی کی لائن فالوکرنےوالےسیاستدان بھی جیلوں میں ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی کاایک مطالبہ ہےنواز،زرداری کوپلی بارگین کےبغیررہاکریں۔نواز،زرداری کےشطرنج کےکھیل میں مولاناپیادےکاکرداراداکررہےہیں۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی کےپاس اپنے لوگ نہیں ہیں لیکن جے یو آئی کےپاس مدارس کےلوگ ہیں۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کوعوامی مسائل سےکوئی سروکارنہیں،فضل الرحمان مدرسوں کےطلباکوچارےکی طرح استعمال کرناچاہتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہےکہ مولانا فضل الرحمان دھرنےکی تاریخ پرقائم نہ رہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ بغیرپیسہ دیےقیادت کی رہائی چاہتی ہیں،ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دواور ابولو، اپوزیشن کےلوگوں کےخلاف کیسز ہمارے دور میں نہیں بنائےگئے۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپنی وزارت کی کارکردگی پر اعتماد میں لیناچاہتاہوں،پہلےہم نےرویت ہلال کاقمری کیلنڈرجاری کیاتھا،وہ تصویریں جاری کیں جس میں گوادرکےقریب چانددیکھاجاسکتاہے۔

    باشعورطبقےکوبتاناچاہتاہوں عقل اورعلم ہی ہمیں آگےلےجاسکتاہے،دوربین سےچانددیکھناغلط ہے تو پھرعینک بھی پہنناغلط ہے۔شرعی طورپر رویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہیے۔

    منسٹری آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں بڑی اصلاحات لے کرآیا ہوں ،جہلم میں بائیوٹیکنالوجی کابڑا پراجیکٹ بنارہے ہیں،ہم نے ایک بیٹری پراجیکٹ پرکام شروع کیاہے۔پاکستان کامستقبل بیٹری پرہے۔