Tag: وفاقی وزیر برائے مواصلات

  • حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے تحریک انصاف کا دعویٰ ثابت ہو گیا ہے، حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی آج کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم روز اوّل سے کہتے آ رہے ہیں ابن زرداری ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، ثابت ہو گیا کہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست اس نکتے پر کھڑی ہے کہ ابو کو سہولتیں دلواؤ۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول کو مولانا سے جو عقیدت ہے اس کے پیچھے بھی ابو کی جان چھڑانے کا ہدف کار فرما ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں، حادثاتی چیئرمین کو مولانا سے ایسا کچھ نہیں ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم جلد استعفیٰ دینے والے ہیں: بلاول بھٹو کا دعویٰ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا ابو کی لوٹ مار بچانے کے لیے حادثاتی چیئرمین نظریات کو بھی خیر باد کہہ چکے ہیں، سندھ کارڈ کھیل کر بلاول کے بڑوں کو فائدہ پہنچانا ان کی کوئی خوش فہمی ہو سکتی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ کرپشن اور چور بازری کی سیاست سندھ میں آخری سانسیں لے رہی ہے، سندھ اب خود کو چوروں کے اس قبیلے سے لا تعلق کر رہا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، آپ کے ابو سے لوٹ مار کا مال بھی نکلوائیں گے۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

  • بلاول کو سمجھنا ہوگا لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے اور زیادہ لوٹ مار پر زیادہ سزا ہوتی ہے، مراد سعید

    بلاول کو سمجھنا ہوگا لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے اور زیادہ لوٹ مار پر زیادہ سزا ہوتی ہے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کو علم ہونا چاہئے نئے پاکستان میں کرپشن، لوٹ مار ناقابل معافی ہے، ان کو سمجھنا ہوگا لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے اور زیادہ لوٹ مار پر زیادہ سزا ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو والد کی لوٹ مار کے جواب کی بجائے اوٹ پٹانگ تقریر کررہے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ جب پاپا گرفتار ہوتے ہیں تو تھوڑا دکھ ہوتا ہے لیکن جب پھوپھی گرفتار ہوتی ہیں تو زیادہ دکھ ہوتا ہے اور جب جلعسازی والی گرفتار ہوتو شدید ترین دکھ ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول جان لیں والد، پھوپھو کرپشن میں ملوث ہوں تو جواب طلبی ہوتی ہے، ایسی تقریروں سے قوم جھانسے میں آئے گی نا احتساب سے جان چھوٹے گی۔

    مزید پڑھیں: مودی! تم رہبر نہیں رہزن ہو، تم کشمیریوں کے قاتل ہو، بلاول بھٹو

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومتی کارکردگی پر تجزیے بعد میں کریں پہلے اپنی ٹی ٹیوں کا جواب دیں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے وعدے کرنے آسان ہیں لیکن وعدے جھوٹ پر مبنی ہوں تو نبھانے مشکل ہوتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھٹو کا نواسہ، بی بی کا بیٹا ابھی زندہ ہے، کشمیر پر کسی نے کوئی سودا کیا تو تمہارا وہ حال ہوگا جو دنیا یاد رکھے گی، کسی صورت بھی جناح اور بھٹو کے خواب سے سودا بازی نہیں کرنے دوں گا۔

  • حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت دیکھی نہ آمریت کا علم ہے، مراد سعید کا ردعمل

    حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت دیکھی نہ آمریت کا علم ہے، مراد سعید کا ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت دیکھی نہ آمریت کا علم ہے، بلاول بھٹو نے جمہوریت کی تعریف والد سے سیکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی جمہوریت لوٹ مار سے شروع ہوکر کرپشن پر ختم ہوتی ہے، آمریت سامنے آئے تو پرچی چیئرمین کی جماعت این آر او ڈھونڈتی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ اب گڑھی خدا بخش کی نہیں حقیقی جمہوریت کا آغاز ہوچکا ہے، جمہوریت عوام کو لوٹنے کا نہیں، عوام کو اقتدارمیں شریک کرنے کا نام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب جمہوریت چوروں کو این آر او دینے کا نہیں بے لاگ احتساب کا نام ہے، جمہوریت پاناما، جعلی اکاؤنٹس جیسی وارداتیں نہیں بلکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی۔

    مزید پڑھیں: پوری پارٹی کو جیل بھیج دیں، مگر پارلیمنٹ کی آزادی پر اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اب جمہوریت والد اور پھوپھی کی چوری بچانے کے لیے ڈھال نہیں بنے گی، جمہوریت قوم کی لوٹی گئی دولت کی وطن واپسی کا ذریعہ بنے گی۔

    مراد سعید نے کہا کہ باپ کو این آر او ملے گا نہ بیٹے کی پاناما کوئین سے مل کر سازش چلے گی، عوام باشعور، جمہوریت توانا، حکومت قانون کے نفاذ کے لیے متحرک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے مشکلات کا بوجھ بھی اترے گا، انشا اللہ ملک بھی آگے بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے خاندان پوری پارٹی کو جیل بھیجنا ہے تو بھیج دیں، آزادی اظہار رائے اور پارلیمنٹ کی آزادی پر اپنا موقف نہیں بدلیں گے۔