Tag: وفاقی وزیر تجارت

  • بھارت سے تجارت ختم نہیں کی ہے،خرم دستگیر

    بھارت سے تجارت ختم نہیں کی ہے،خرم دستگیر

    لاہور: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود تجارت ختم نہیں کی ہےتاہم بھارتی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورمیں چھٹی فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود تجارت ختم نہیں کر رہے۔

    وفاقی وزیر برائے تجارت کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    خرم دستگیر نے مزید کہا کہ سال دوہزار بارہ کی حکومتی پالیسی کے تحت پاک بھارت تجارت جاری ہے۔

    وفاقی وزیر برائے تجارت کا کہناتھا کہ فرنیچر سازی کوصنعت کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ابھی بیرون ممالک سے آنے والے فرنیچر پر پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم اگرضرورت ہوئی تو یہ بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کےلیے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہا ہے تاہم پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے۔

  • اسلام آباد: صنعتوں کوگیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: صنعتوں کوگیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو مکمل گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک میں اٹھارہ،اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اب چارسےچھ گھنٹوں تک محدود ہو گئی ہے.

    وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو پوری گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،رمضان المبارک اور عید پر پورے ملک میں امن رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ اس میں 75فیصد بجلی کے منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لیے باہر آجائے گا.

    وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مسائل محض تنقید اور الزامات سے نہیں بلکہ سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے سے ہی حل ہوں گے.