Tag: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر

  • وزیر تجارت نوید قمر کی آئی ایم ایف پر تنقید

    وزیر تجارت نوید قمر کی آئی ایم ایف پر تنقید

    مانچسٹر: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے آئی ایم ایف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ رول نہیں کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی شرائط رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ پروگرام ہو جائے تو آگے بڑھیں، گرآئی ایم ایف کا پروگرام نہ بھی ہوا تو بھی ہمارے پاس اور کئی حل ہیں۔

    سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم برآمدات کو بڑھا کر بھی اپنی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں ، ڈالربچانےسے نہیں بلکہ ڈالر کمانے سے اپنے ملک کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ جب قرضہ لیتے ہیں تو وہ واپس بھی کرنا پڑتا ہے، اس وقت ہمارے بجٹ کا آدھا حصہ قرض کی واپسی میں جا رہا ہے۔

    نوید قمرکا آئی ایم ایف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا یہ رول نہیں کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی شرائط رکھے،ملک میں سیاسی استحکام ہونا چاہیے کیونکہ معاشی استحکام اور سیاسی استحکام ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قرض اوردیگرمعاملات کیلئے ادارے ملک کی صورتحال معاشی طور پر دیکھتے ہیں سیاسی طور پر نہیں۔