Tag: وفاقی وزیر تعلیم

  • حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 13 مارچ کو اسکول کی بندش کا فیصلہ مشکل تھا، کرونا کے دوران بچوں کے امتحانات لینا بھی مشکل تھا، اسکول کھولنے سے متعلق مختلف فورمز پر مسلسل تحقیق کی گئی ہے، تعلیمی نقصان کو چند ماہ میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا، وفاقی وزیر نے کہا آج حالات کا جائزہ لے کر تمام فیصلے کیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اس سلسلے میں مختلف فورمز پر بہت زیادہ تحقیق کی۔

    شفقت محمود نے کہا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن کے انسٹی ٹیوشنز کھلیں گے، نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کلاسوں کی بھی اجازت ہوگی۔ 7 دن دیکھیں گے پھر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد 23 ستمبر کو چھٹی، ساتویں، 8 ویں جماعت کو اجازت دی جائے گی، ایک ہفتہ مزید حالات کا جائزہ لیا جائے گا، جائزے کے بعد 30 ستمبر کو پرائمری اسکولز بھی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا آئندہ امتحانات کے شیڈول کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شیڈول میں تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا مدارس اور ووکیشنل ادارے بھی 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، اس سلسلے میں کیے جانے والے فیصلوں کا اطلاق مدارس، سرکاری و نجی اسکولز اور دیگر ایجوکیشنل سسٹمز پر ہوگا۔

    15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا تمام انسٹی ٹیوشنز کو ایس او پیز کے ساتھ کھولا جائے گا، تعلیمی اداروں میں ہر 2 ہفتے بعد کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔

    اس سلسلے میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے، کرونا وبا سے متعلق صورت حال تسلی بخش نظر آ رہی ہیں، تاہم وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک کلاس روم میں 40 میں سے 20 طلبہ کو بلایا جائے، 20 بچوں کی ایک دن کلاس رکھی جائے اور 20 بچوں کی اگلے دن۔

    انھوں نے کہا طلبہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، طلبہ کپڑے کا ماسک بھی بنا کر پہن سکتے ہیں، اگر کسی بچے کو کھانسی یا بخار ہے تو اسے اسکول نہ بھیجا جائے، تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ علامات والے طلبہ کا ٹیمپریچر چیک کیا جانے چاہیے، سماجی فاصلے پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے وقت طلبہ کی اسکریننگ کی جائے۔

  • وفاقی وزیر تعلیم نے ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر تعلیم نے ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سے پہلے مزید مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی، ایس او پیز سے متعلق مختلف تجاویز آرہی ہیں۔

    شفقت محمود نے کہا کہ صوبوں سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس اوپیز مانگی ہیں، صوبوں سے کہا ہے اپنی تجاویز لکھ کربھیج دیں، انتظامی ادارے اساتذہ کو بلاکرایس اوپیز پر پریکٹس کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کے طلبا لیبارٹریز میں کام کرنا چاہتےہیں توایس او پیزکے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے، جہاں انٹرنیٹ سہولت نہیں تھی وہاں آن لائن تعلیم میں طلبا کو دشواری ہوئی، یونیورسٹیز اگست میں جہاں انٹرنیٹ سہولت نہیں ان علاقوں کے طلبا کو بلاسکتی ہیں اور ہاسٹلز میں30فیصد تک طلبا کو رکھ سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کابڑا نقصان ہوا، مدارس کو بھی ایس اوپیز کے تحت امتحانات لینے کی اجازت ہوگی، امتحانات لینے کے دوران 6 فٹ کافاصلہ ہوگا،ماسک پہننا لازمی ہوگا، جہاں ممکن ہوٹینٹ لگا کر امتحانات لئے جاسکتے ہیں۔

    شفقت محمود نے واضح کیا جو ادارہ ایس اوپیزپرعمل نہیں کرے گا تو اسے امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے، شفقت محمود

    گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آٹا بحران سے متعلق ابھی مکمل رپورٹ نہیں آئی، مکمل رپورٹ آنے کے بعد بھرپور کارروائی کی جائےگی۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چینی کی صورت حال پرتفصیلی انکوائری ہو رہی ہے، وزیراعظم نے کہا مکمل تحقیقات ہونے دیں پھر کارروائی کریں گے، رپورٹ سے پہلے ہی کسی کا نام لینے سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں دیکھوں گا اس میں کون ملوث ہے، انکوائری رپورٹ ضرور سامنے آئےگی تھوڑا انتظار کرلیں، کیا اپوزیشن چاہتی ہے بغیر انکوائری لوگوں کو سزائیں دے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اتنے مسائل چھوڑ کرگئے تھے جسے درست کرنے میں وقت لگے گا، 20 ارب ڈالر کا ڈیفیسٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے جسے ہم نے کم کیا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت کی صورت حال سب کے سامنےتھی جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی اور ق لیگ کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے، شفقت محمود

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے، شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، انشااللہ چوہدری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت اور ق لیگ میں اختلافات ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کا تعلق اب بھی اور آئندہ بھی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے، چوہدری صاحب سے تعلق میرے لیے اعزاز کا مقام ہے۔ نئی کمیٹی سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی بننے کا مقصد یہ نہیں کہ پرانے معاہدے پر نظرثانی ہو۔

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی بننے کا مقصد یہ نہیں کہ پرانے معاہدے پرنظرثانی ہو، جو معاہدے ہوچکے ہیں اسی پر آگے چل کر عمل درآمد ہوگا۔

    ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، پرویز الہیٰ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

  • حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہود اور خوشحالی کے لیے شفاف انداز میں کام کررہی ہے۔

    شفقت محمود نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اور کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات معیشت کے لیے اچھا شگون ہیں۔

    انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اورکاروباردوست قراردیتے ہوئے کہاکہ معیشت کی بہتری اوراستحکام کے لئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ معیشت کے لئے اچھاشگون ہے۔

    خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے، شفقت محمود

    یاد رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے: وفاقی وزیر تعلیم

    اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے: وفاقی وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس وقت لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، موجودہ حکو مت میں آپ تعلیم کے شعبے میں بڑی تبد یلی دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے اسلام آباد میں بچیوں کی تعلیم پر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بچیوں کی تعلیم کو ایک بڑا چیلنج سمجھتی ہے، تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ تقریباً 2 کروڑ بچے اسکولو ں سے باہر ہیں، اسکولوں میں سہو لیات کی کمی کی وجہ سے والد ین اپنے بچوں کو اسکو ل بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

    وزیرِ تعلیم نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے تعلیم پر تو جہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے آج تقر یباً دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  تعلیم کا فروغ، ٹیم سرعام کا ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ جرمنی اور جاپان دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہو گئے تھے لیکن صرف ایک دہائی کے اندر یہ ممالک اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں برابری لانا ضروری ہے، مرد و خواتین مل کر قومو ں کو آگے لے کر جاتے ہیں، ہم یکساں نظام تعلیم لے کر آ رہے ہیں۔ غربت کا تعلیم پر بڑا اثر ہے، ایک غریب بندے کے اتنے مسائل ہوتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ہما ری وزارت تحقیقاتی اور ٹیکنالوجی تعلیم پر زیا دہ فوکس کر رہی ہے، کمیونٹی اسکولز سسٹم کے تعلیمی میدان میں بڑی خدمات ہیں، اگر ان کو کوئی مسائل ہوں تو حل کریں گے۔

  • گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود

    گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا، گورنرہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوبصورت جنگلے کی تنصیب ہوگی۔

    شفقت محمود نے کہا کہ گورنرہاؤس میں آرٹ گیلری اورمیوزیم قائم کیا جا رہا ہے، نتھیا گلی گورنرہاؤس کوہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لارہے ہیں۔

    وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران کیا جانے والا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنرہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادی جائیں گی۔

    گورنر ہاؤس پنجاب اتوار کے روز صرف فیمیلز کے لیے کھولا جائے گا، ہدایات جاری


    واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں‌ گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    عوام کی جانب سے اِس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا، البتہ گورنر ہاؤس کا رخ کرنے والے شہریوں کی غیر ذمے داری کے باعث صفائی ستھرائی کے سنگین مسائل سامنے آئے۔

  • اسلام آباد: اتحاد تنظیم المدارس کا مدرسوں میں وفاقی بورڈ کا نصاب لانے پر اتفاق

    اسلام آباد: اتحاد تنظیم المدارس کا مدرسوں میں وفاقی بورڈ کا نصاب لانے پر اتفاق

    اسلام آباد : اتحاد تنظیم المدارس کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر مدارس میں وفاقی بورڈ کا نصاب پڑھانے پراتقاق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کے روز وفاقی وزیرتعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل اجلاس ہوا،جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی.

    وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام میں اس بات پر اتفاق ہواکہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق مدارس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح پر وفاقی بورڈ کا نصاب پڑھائیں گے.

    اجلاس میں پانچ بورڈز کے نمائندوں نے شرکت جن میں وفاق المدارس العربیہ (دیوبندی)،تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان (بریلوی)،وفاق المدارس شیعہ،وفاق المدراس سلفیہ (اہل حدیث) اور جماعت اسلامی کا وفد شامل تھا.

    شرکاء نے متقفہ طور پر اتفاق کیا کہ عربی اور اسلامک اسٹیڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری کے لیے مدرسے کے طلبا کو لازمی مضامین انگریزی،اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات دینا ہوں گے.

    واضح رہے کہ اجلاس اتفاق ہواکہ دوسرے مضامین میں ماسٹرز کے لیےمدرسے کے طلبا اپنی پسند کے دو اختیاری مضامین کے ساتھ ساتھ لازمی مضامین کے امتحانات دیں گے.