Tag: وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول.

  • کراچی کے طلباء کے لیے ایک اور تحفہ

    کراچی کے طلباء کے لیے ایک اور تحفہ

    کراچی : وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی کوششوں سے کراچی کے طلباء کے لیے ایک اور تحفہ ملنے کو تیار کو ہے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس کا افتتاح کردیا، ، کیمپس میں طلباء کے لیے کمپیوٹر سائنس پروگرام ، جدید آئی ٹی لیب سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

    اس موقع پر متحدہ رہنما امین الحق ، نسرین جلیل سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

    اس موقع پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1850 میں غالب نے کہا تھا کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ، اس وقت یہ صورتحال نہیں کہ ہم اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کو شاید کوئی نام بھی نہیں دیا جاسکتا گوگل کا دور ہے، جس دور میں ہم رہ رہے ہیں ہر چیز ممکن ہے، کسی کو علم نہیں تھا کہ 20 سالوں میں دنیا اتنی تیزی سے بدلے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی ، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ آج بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ 30 سالوں میں دنیا مزید جدید دور میں داخل ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں بھی ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا ہے، چین نے لاکھوں لوگوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے غربت سے نکالا۔

  • کراچی کے طلباء و طالبات  کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی کے طلباء و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: شہر قائد کو دو مزید یونیورسٹیاں ملنے کو تیار ہے، چودہ دسمبر کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کیمپس کا کراچی میں افتتاح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی کوششوں سے دسمبر میں دو مزید یونیورسٹیاں کراچی کو ملیں گی، چودہ دسمبر کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کیمپس کا کراچی میں افتتاح ہوگا۔

    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ہی نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا کیمپس بھی کراچی کو دینے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے میرپور خاص کی عوام کے لیے بھی بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا اگلے سال مارچ میں میرپورخاص میں وفاقی یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کیمپس سے میرپورخاص سمیت سانگھڑ، عمر کوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے طالبعلم بھی کیمپس میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں جامعات قائم کرکے علم و آگہی کی روشنی پھیلائے گی، یونیورسٹی کیمپس کے لیے جگہیں دیکھ رکھی ہیں لیکن زمین حاصل کرنے میں مشکلات اور رکاوٹیں ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جگہیں بھی ہیں جو دس دس سال سے بند پڑی ہیں لیکن انکو حاصل کرنا مشکل بنایا جارہا ہے ، سندھ کو بیس یونیورسٹیاں وفاق سے دینے کا وعدہ پورا کروں گا۔