اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے تاہم و ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہا کہ "آئی پی پیز کی پالیسی مہنگی بجلی کی وجہ نہیں ہے، بجلی کی زیادہ قیمت کسی حکومت یا ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ملک کی خراب معاشی حالت کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں پر سب سے زیادہ اثر روپے کی قدر میں کمی سے ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔
آئی پی پیز کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے، حکومت آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کررہی ہے.
وفاقی وزیر نے بتایا کہ باہمی رضامندی سے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے ، دو ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاملے پر بینڈ باجا زیادہ نہیں بجا سکتے، جس سے جومعاہدہ کیا ہے اس سے ہٹانہیں جاسکتا.
وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہے، بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے، چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پر منتقل ہوں گے.
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں فوجی عدالت کا کردار دیا گیا ہے، دائرہ کار میں آئے توبانی پی ٹی آئی پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔
ار