Tag: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب

  • متحدہ عرب امارات  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے سفیر نے  پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی متحدہ عرب امارات کے سفیر  حماد عبید ابراہیم الزابی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر کےجاری منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان یواےای کےپٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کیلئے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہاہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

    یو اے ای سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھانےکاخواہاں ہے، توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔

    ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • ‘حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی، فائدہ عوام کو ہوگا’

    ‘حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی، فائدہ عوام کو ہوگا’

    لاہور : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی ہوئی ، سستی توانائی کیساتھ کم نرخوں کا فائدہ عوام کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں 100میگاواٹ کے سولرپاورپراجیکٹ پر دستخط کی تقریب ہوئی ، یہ منصوبہ پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کےتحت لیہ میں لگایاجارہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی ہوئی، وزیراعظم عمران خان نظام کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں، تمام منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنارہے ہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سستی توانائی کیساتھ کم نرخوں کا فائدہ عوام کو ہوگا، مستقبل کی ضروریات کےتحت متبادل توانائی ذرائع پر توجہ دےرہےہیں، 2025 تک8ہزارمیگاواٹ متبادل توانائی سےحاصل کرنے کا ہدف ہے ۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت نے ترسیلی نظام کی صلاحیت کو 25ہزارمیگاواٹ تک بڑھایا ہے ، بجلی کےترسیلی نظام سے متعلق ماضی میں کبھی ایسی پلاننگ نہیں ہوئی، حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی سستی بجلی کیلئےمتبادل توانائی کےذرائع پرتوجہ ہے، پنجاب میں 51فیصدبجلی گھریلوصارفین کیلئےاستعمال ہوتی ہے، صوبےمیں28فیصدبجلی صنعتی شعبےمیں استعمال ہوتی ہے۔

    صوبائی حکومت کی سستی بجلی کیلئےمتبادل توانائی کےذرائع پرتوجہ ہے،پنجاب میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں، تعلیمی اداروں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکےمنصوبےپرکام جاری ہے۔