Tag: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف

  • خلقِ خدا کی آواز نواز شریف کے ساتھ ہے، خواجہ آصف

    خلقِ خدا کی آواز نواز شریف کے ساتھ ہے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عوام جب بولتے ہیں تو وہ اللہ کی آواز ہوتی ہے اور خلق خدا کی آواز نواز شریف کے حق میں ہے.

    وہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا نام اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور گوادر سے لے کر گلگت تک نظر آنے والی ترقی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ملک میں ترقیاتی کام صرف نواز شریف کے دور میں ہی ہو سکتے ہیں.

    خواجہ آصف نے کہا کہ جب نواز شریف نے حکومت سنبھالی تھی تو 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، مہنگائی عروج پر تھی، دہشت گردوں نے ملک کا امن برباد کر رکھا تھا اور کسی شہری کی جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں تھی اور ناقص خارجہ پالیسی کے باعث عالمی دنیا میں ملک تنہائی کا شکار تھا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی دور اندیشی اور منصوبہ بندی کے باعث آج بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ہے، پُل بن رہے ہیں، موٹر وے کا جال ملک کے کونے کونے میں پھیلا دیا گیا ہے، درسگاہیں تعمیر کیں اور اسپتالوں کے سنگ بنیاد رکھے، یہ سارے کام نواز شریف کی بدولت ہوئے اور یہی کام لے کر ہم آئندہ الیکشن میں عوام کے پاس جائیں گے.


    یہ خبر پڑھیں : انصاف کرو، انتقام نہ لو، نوازشریف کی کرپشن ہے تو دکھاؤ، اس کےاثاثے نہ دکھاؤ، مریم نواز


    خواجہ آصف نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام اور نواز شریف کے درمیان رشتہ قائم ہے اور جس طرح سے بڑے بڑے عوامی جلسوں میں عوام اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے یہ آئندہ ہونے والے الیکشن کا نوشتہ دیوار بھی ہے جب کہ چار پانچ دن بعد سینیٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں اُس کا نتیجہ بھی سامنے آ جائے گا جس میں نواز شریف سُر خرو ہوگا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی بیانیہ خوش آئند ہے، دہشت گردوں نے مذہبی لبادہ اوڑھ رکھا تھا، خواجہ آصف

    قومی بیانیہ خوش آئند ہے، دہشت گردوں نے مذہبی لبادہ اوڑھ رکھا تھا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مذہبی لبادہ اوڑھ رکھا ہے جسے بے نقاب کرنے کے لیے جید علمائے اکرام کے متفقہ بیانیے کا آنا خوش آئند بات ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اور اپنی فوج کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی بیانیے پیغام پاکستان نے تمام شکوک و شبہات کو دور کردیا ہے جس میں جید علمائے اکرام کے فتوے شامل ہیں جنہوں نے خود کش حملوں اور ریاست پر حملوں کو فساد فی الارض قرار دیا ہے.

    اسرائیلی وزیراعظم کی بھارت آمد اور مودی سے ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے مقاصد ایک ہی ہیں، اسرائیل یروشلم پر تو بھارت کشمیر میں قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور بھارت و اسرائیل کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے پاکستان کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی پاکستان حکومت کسی گھبراہٹ سے دو چار نہیں.

    وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف بھرپورانداز میں لڑرہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کامیابی بہت قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے.

    خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے سخت محنت کی ہے اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کے بعد ہماری دفاعی استعداد میں اضافہ ہوا ہے.

    قبل ازیں قومی بیانیہ کے پیش ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قو می بیا نیہ قرآن کی اس آیت کی غماز ہے کہ  جس میں نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام عالموں کے لیے رحمت قرار دیا گیا یعنی قران کی رو سے حضور ﷺ کی رحمت میں مسلمان، غیر مسلم  و کائنات کی ہر چیز شامل ہے۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ امن پسند مذہب اسلام کی زریں تعلیمات پرعمل کرنے کی صورت میں دوسروں پر اپنے نظریات مسلط کرنے اور دوسروں کی جانوں اور  املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشرف کا بیانیہ خواجہ آصف پیش کررہے ہیں، آخرہماری پالیسی کہاں بنتی ہے؟ فرحت اللہ بابر

    مشرف کا بیانیہ خواجہ آصف پیش کررہے ہیں، آخرہماری پالیسی کہاں بنتی ہے؟ فرحت اللہ بابر

    اسلام آباد : سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وہی بیانیہ دیا ہے جو اس سے قبل پرویز مشرف کا تھا۔

    وہ سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جو کہ تشویش ناک امر ہے اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔

    سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کہتے تھے کہ دہشت گردوں کا پتہ دو ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے جس کے بعد مطلوب لوگوں کو پکڑ کر دوسرے ملکوں کے حوالے کردیا جاتا تھا۔

    اسی طرح موجودہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی کہا کہ امریکا ہمیں دہشت گردوں کے بارے میں تفصیلات دے تو ہم ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

     اسی سے متعلق : امریکا سپر پاور ہونے کے باوجود افغانستان میں ناکام رہا، خواجہ آصف

    فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بعد ازاں وزیر خارجہ نے امریکا سے 75 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ملنے کا تذکرہ بھی کیا تھا جس میں حافظ سعید کا نام شامل نہیں تھا تاہم وہ بعد میں اس بیان سے مکر گئے تھے۔

    سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس سے پرویز مشرف کے بیانیے اور خواجہ آصف کے بیانات میں مماثلت ثابت ہو جاتی ہے چنانچہ یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ آخر ہماری خارجہ پالیسی کہاں سے بن رہی ہے ؟

     یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف نے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے گھر کی صفائی کرنی ہوگی کا بیان دیا تھا جس پر وزیر داخلہ کے بیان کو سراہا تھا لیکن اب وزیر خارجہ کے بیان سے ابہام پیدا ہو چلا ہے اور یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارے پالیسی میکر کون ہیں؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گھر ٹھیک کرنے سے مراد نیشنل ایکشن پلان پر کماحقہ عمل نہ ہونا ہے، خواجہ آصف

    گھر ٹھیک کرنے سے مراد نیشنل ایکشن پلان پر کماحقہ عمل نہ ہونا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گھر ٹھیک کرنے کے بیان پراب بھی قائم ہوں اور اس سے مراد نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونا ہے.

    اپنے پرانے بیان کا اعادہ انہوں نے اپنے تازہ انٹریو میں کیا، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیو کلپ کے جوڑ سے کہنے والے کا مطلب بدل جاتا ہے اس لیے کسی بھی قسم کے تبصرے سے قبل تصدیق کرلینا چاہیئے.

    انہوں نے کہا کہ گھر میں پچھلے 40 سال سے جو گند پڑا ہے اسے صاف کرنا ہے تاہم امریکا کو بھی باور کرادیا ہے کہ اس سے دوستی گھاٹے کا سودا رہا ہے اس لیے اب اگرامریکا تعلقات چاہتا ہے تو ایک دوسرے کی عزت کرنی ہوگی اور برابری کی بنیاد پر استوار ہونے چاہیئے

    خواجہ آصف نے امریکی تعلقات پر نات کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں اپنی پوزیشن کے لیے امریکی ریفرنس کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جسے امریکا کو سراہنا چاہیئے تب ہی بہتر تعلقات استوار ہو سکتے ہیں.

     اسی سے متعلق : وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے اپنے گھروں کی صفائی کریں، عمران خان

    ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا اقلیتوں اور ختم نبوت سے متعلق موقف واضح اور متزلزل ہے چنانچہ کیپٹن (ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان کوسپورٹ نہیں کرتے اور پارٹی کو کیپٹن (ر) صفدر کے حساس بیان پر ایکشن لینے کے لیے کہا ہے.

     یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اپنے بیان سے دنیا بھرمیں پاکستان کا تماشا نہ بنائیں، چوہدری نثار

    ٹیکنو کریٹ حکومت کی بازگشت پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے معتمد ساتھی خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کے حامی 12 ویں کھلاڑی ہیں جو ہمیشہ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی حادثہ ہو اور انہیں اقتدار میں آنے کا موقع ملے چاہے چور دروازہ ہی کیوں نہ استعمال کرنا پڑے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔